*P
امیر آزاد جموں کشمیر جماعت اہل سنت پاکستان
محترم جناب علامہ سید محمد اسحاق نقوی صاحب
11/01/2026
جماعت اہل سنت پاکستان آزاد کشمیر تحصیل ہٹیاں بالا کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری۔نو منتخب عہدیداران سے امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ پیر سید محمد اسحاق نقوی نے عہدوں کا حلف لیا ضلعی صدر قاری عارف عباسی بھی موجود حلف کی تقریب آستانہ عالیہ قادریہ گیلانیہ ندول شریف میں منعقد ہوئ
03/01/2026
جماعت اہل سنت پاکستان آزاد کشمیر تحصیل ہٹیاں بالا کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری۔نو منتخب عہدیداران سے امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ پیر سید محمد اسحاق نقوی نے عہدوں کا حلف لیا حلف کی تقریب آستانہ عالیہ قادریہ گیلانیہ ندول شریف میں منعقد ہوئ
21/12/2025
مظفرآباد
جماعت اہل سنت پاکستان آزاد کشمیر ضلع مظفر آباد کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری۔نو منتخب عہدیداران سے امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ پیر سید محمد اسحاق نقوی نے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر ناظم اعلی جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ سید کبیر حسین ہمدانی
وائس چیئرمین سنی سپریم کونسل علامہ پروفیسر قاضی
محمد ابراہیم چشتی بھی موجود
18/12/2025
ہٹیاں بالا : جماعت اہل سنت ضلع جہلم ویلی کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری مرکزی جامع مسجد غوثیہ ندول شریف میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے ضلعی صدر مولانا قاری محمد عارف عباسی کی موجودگی میں پانچ مزید نومنتخب عہدیداران سینئر نائب صدر حافظ محسن ضیائی، نائب صدر قاری کبیر احمد،آرگنائزر مولانا عرفان احمد، ڈپٹی چیف آرگنائزر قاری شاہد محمود قریشی اور سیکرٹری مالیات ضمیر احمد قادری سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران جماعت کے اغراض و مقاصد کے مطابق عبادت الٰہی، عقیدہ ختم نبوت ﷺ، عشق رسول ﷺ، اتحاد امت، فروغِ علم دین اور خدمتِ انسانیت کے پیغام کو عام کریں، انہوں نے کہا کہ جماعت اہل سنت کا نصب العین ملک میں امن، اخوت اور رواداری کا فروغ اور نوجوان نسل کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے؛ قبل ازیں جامع مسجد سکندریہ میں ضلع جہلم ویلی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری ہوئی تھی، زعفران محمود چشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حافظ سید ظہور بخاری کوآرڈینیٹر، مولانا اجمل حسین اعوان ڈپٹی کوآرڈینیٹر، مولانا راجہ احتشام سیکرٹری نشر و اشاعت کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ امیر جماعت اہل سنت علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے مولانا قاری محمد عارف عباسی کی ضلعی سطح پر ہمہ گیر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی سے تنظیم مزید فعال ہوگی اور ضلع بھر میں دعوت و اصلاح کا پیغام منظم انداز میں پھیلے گا، جبکہ آستانہ عالیہ ندول شریف جامعہ غوثیہ گیلانیہ ضیاء العلوم ندول شریف کی دینی و تعلیمی کاوشوں کو بھی لائق تحسین قرار دیا تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اہل سنت آزاد کشمیر ملک و ملت کی اصلاح، عوامی خدمت، سماجی فلاح و بہبود، بین المذاہب ہم آہنگی، فرقہ واریت کے خاتمے اور نوجوانوں کی فکری تربیت کے لیے منظم اور فعال کردار ادا کرتی رہے گی، جبکہ ضلعی صدر قاری محمد عارف عباسی نے کہا کہ جماعت اہل سنت کے سرپرست اعلی صاحبزادہ پیر سید ارشد حسین گیلانی کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں کہ ہر موقع پر انہوں نے رہنمائی کی، انشاء اللہ امیر جماعت اہل سنت علامہ اسحاق نقوی اور سرپرست اعلی جماعت اہل سنت علماء و مشائخ صاحبزادہ پیر سید ارشد حسین گیلانی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ضلعی تنظیم قیام کے فوراً بعد عوامی رابطہ مہم، دینی اجتماعات، تربیتی نشستیں اور اصلاحی پروگرام ترتیب دے گی تاکہ دین اسلام کا پیغام محبت، برداشت اور خیرخواہی کے ساتھ عوام تک پہنچایا جا سکے۔اس موقع پر مدرسین جامعہ غوثیہ گیلانیہ ضیاء العلوم قاری فداء الرحمان، قاری ریافت حسین، قاری سید محمد عبدالباسط بھی موجود تھے۔
#ایڈمن
24/11/2025
جماعت اہلِ سنت پاکستان اسلام آباد کے زیر اہتمام گرینڈ دیوان وینیوز سوہان، اسلام آباد میں مفکر اسلام، ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی سیمینار میں امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر، علامہ پیر سید محمد اسحاق نقوی اور ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت آزاد کشمیر، علامہ سید کبیر ہمدانی جماعت اہلسنت آزاد کشمیر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Jamat e AhleSunnat Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.