Dast-e-Karam Welfare

  • Home
  • Dast-e-Karam Welfare

Dast-e-Karam Welfare "Dast-e-Karam Welfare serves humanity through education, healthcare, and aid for the needy."

دستِ کرم ویلفیئر کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیہ کی یاددہانیرمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ ادا کرنا ہر صاحب استطاعت پر...
18/03/2025

دستِ کرم ویلفیئر کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیہ کی یاددہانی

رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ ادا کرنا ہر صاحب استطاعت پر لازم ہے تاکہ ضرورت مندوں کی مدد ہو سکے اور وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

دستِ کرم ویلفیئر آپ سے گزارش کرتی ہے کہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ ادا کریں۔ آپ کے دیے گئے عطیات مستحق خاندانوں تک پہنچانے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔

آپ کا دیا گیا ایک چھوٹا سا حصہ کسی کے لیے بہت بڑی خوشی بن سکتا ہے۔ آئیں، اس نیکی میں حصہ لیں اور اپنے عطیات ہمارے ذریعے مستحقین تک پہنچائیں۔

اللہ پاک ہمیں اپنے مال کو پاک کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

دستِ کرم ویلفیئر
(خدمتِ خلق کا عزم، نیکی کی راہ پر)

رمضانDAY 6📖 حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جو شخص کسی مسلمان کی دنیاوی تکلیف کو دور کرے گا، اللہ ...
07/03/2025

رمضان
DAY 6

📖 حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"جو شخص کسی مسلمان کی دنیاوی تکلیف کو دور کرے گا، اللہ قیامت کے دن اس کی تکلیفوں میں سے ایک تکلیف دور کر دے گا۔"

(صحیح مسلم، حدیث 2699)

"Whoever relieves a believer’s distress in this world, Allah will relieve his distress on the Day of Judgment."

(Sahih Muslim, Hadith 2699)

"Assalamu Alaikum! 🌙✨Alhamdulillah, Dast-e-Karam Welfare was established on 26th February 🗓️, and with your continuous s...
06/03/2025

"Assalamu Alaikum! 🌙✨

Alhamdulillah, Dast-e-Karam Welfare was established on 26th February 🗓️, and with your continuous support, we have now received a generous donation of Rs. 50,000 for Ramadan 🏡🤲.

Your kindness is bringing food, relief, and happiness to those in need. May Allah bless all the donors abundantly. Let's continue spreading love and care this Ramadan! ❤️🌟

- Dast-e-Karam Welfare"

رمضان ( DAY 4 ) "The best among you are those who bring the most benefit to others." (Hadith) "تم میں سے بہترین وہ ہیں ج...
06/03/2025

رمضان ( DAY 4 )

"The best among you are those who bring the most benefit to others." (Hadith)

"تم میں سے بہترین وہ ہیں جو دوسروں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔" (حدیث)

بسم اللہ الرحمن الرحیمالسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته،الحمدللہ! دستِ کرم ویلفیئر نے مختصر عرصے میں مستحق خاندانوں تک ضرو...
05/03/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته،

الحمدللہ! دستِ کرم ویلفیئر نے مختصر عرصے میں مستحق خاندانوں تک ضروریاتِ زندگی پہنچانے کے عظیم مقصد کا آغاز کیا۔

اللہ کے فضل و کرم سے، ہماری ٹیم نے رمضان پیکج کی صورت میں ان گھرانوں تک راشن پہنچایا جو واقعی اس کے مستحق تھے۔ اس راشن میں شامل تھا:

✅ روح افزاء
✅ کھجوریں
✅ گھی، چینی، پتی،بیسن
✅ چاول، دالیں، مصالحہ جات، نمک
✅ سویاں، اور کچھ مالی مدد
✅آٹا

جب ہم نے یہ سامان ان گھروں تک پہنچایا تو ان کی آنکھوں میں خوشی اور شکرگزاری دیکھی، جو ہمارے لیے سب سے بڑی کامیابی اور آخرت کا سرمایہ ہے، ان شاء اللہ!

یہ سب آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا، اور ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ مزید ضرورت مندوں کی مدد ہو سکے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"وہ شخص مومن نہیں جو خود تو پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا سوئے۔" (مسند احمد)

آئیے! اس نیک مشن کا حصہ بنیں، غریبوں کی مدد کریں، اور اللہ کی رضا حاصل کریں۔ یہی ہمارا مقصد ہے، یہی ہماری کامیابی ہے!

جزاکم اللہ خیراً!
دستِ کرم ویلفیئر

Address

Dhani Karnah Tehsil Pattika District Muzaffarabad

13100

Telephone

+923263937855

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dast-e-Karam Welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Dast-e-Karam Welfare:

  • Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization?

Share