الکرم فرینڈز انٹرنیشنل مظفرآباد

الکرم فرینڈز انٹرنیشنل مظفرآباد Zia Ul Ummat Foundation Azad Jammu Kashmir is a branch of Zia Ul Ummat Foundation International.

14/04/2025
ہدیہ منقبت بحضور فاتحِ قادیاں، مامور من الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اولاد علی، نائب غوثِ جلی، سید السادات، تاجدارِ گ...
04/09/2024

ہدیہ منقبت بحضور
فاتحِ قادیاں، مامور من الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اولاد علی، نائب غوثِ جلی، سید السادات، تاجدارِ گولڑہ، حضور سیدنا پیر مہر علی شاہ گیلانی گولڑوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

فاتحِ قادیاں پیر مہر علی
دین کا پاسباں پیر مہر علی
مثلِ خورشید تاباں ہے اس کا مزار
رہبرِ انس و جاں پیر مہر علی
جو کرے ہر کسی کو نظر سے ولی
مرشدِ کاملاں پیر مہر علی
سب مکاتب نے جس کو چنا مقتدا
علم کا آسماں پیر مہر علی
''کن" سے آگے بھی جو دیکھ لیتا ہے وہ
عارفِ کل جہاں پیر مہر علی
جس کے جامِ نظر میں سبھی رنگ ہیں
ساقیِ چشتیاں پیر مہر علی
ہے نسب جس کا حسنی حسینی ضیاء
سیّدِ سیّداں پیر مہر علی

ہدیہ گزار: قاضی محمد ظہور الحق ضیاء گولڑوی، مظفرآباد

میدان عمل کا شیرمفتی شیر محمد خانجو تحفظ ختم نبوت کے لیے اپنے آقا و مولا کے شہرِ اقدس مدینہ منورہ کی پر نور فضاؤں کو چھو...
24/08/2024

میدان عمل کا شیر
مفتی شیر محمد خان

جو تحفظ ختم نبوت کے لیے اپنے آقا و مولا کے شہرِ اقدس مدینہ منورہ کی پر نور فضاؤں کو چھوڑ کر اور اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے اجازت لے کر پاکستان پہنچا اور تحفظ ختم نبوت کے لیے مسلمانوں کا وکیل بن کر پاکستان سپریم کورٹ میں پیش ہو گیا۔
جس کے انداز تکلم اور طرز تخاطب میں سادگی، سنجیدگی، متانت، فقاہت و تدبّر کی خوشبو اور دلائل میں ثقاہت، مطابقت، حکمت، موعظت حسنہ کی مٹھاس پائی جاتی ہے۔
جس مطمع نظر مخاطب پر رعب و دبدبہ قائم کرنا، مخاطب کو لا جواب کرنا ، مخاطب کو زیر کرنا، مخاطب سے بد کلامی و بد تمیزی کرنا قطعاً نہیں ہوتا بلکہ مخاطب کو حسن تخاطب اور حسن تکلم کے ذریعے دلائل قاطعہ و براہین باہرہ کی طاقت سے قائل کرنا ہوتا ہے۔
جس کی گفتار میں چاشنی اور دلائل میں پختگی کی مہک سامع کے دل و دماغ کو معطر کر دیتی ہے۔
جس نے اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در اقدس پر اپنے رب کریم کی بارگاہ ناز میں دست سوال دراز کیا اور تحفظ ختم نبوت اور مسلمانان فلسطین کے لیے عجز و انکسار سے دعائیں مانگیں۔
جس نے ختم نبوت کے حساس مسئلہ پر امت مسلمہ کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپریم کورٹ کو تحریراً و تقریراً اس طرح قائل کیا کہ چیف جسٹس و ججز تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور اپنے سابقہ فیصلے کو تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔
جس کی ساری زندگی تدریس و تصنیف میں گزری اور قال اللہ تبارک و تعالیٰ و قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دلنواز صدائیں بلند کرتا رہا۔
جس کی تعلیم و تربیت وقت کے سب سے بڑے عالم و صوفی نباض العصر مفسر قرآن، عظیم سیرت نگار حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ اور فقیہ العصر، شیخ الحدیث علامہ مفتی قاضی محمد ایوب رحمۃ اللہ علیہ کی قربت و معیت میں ہوئی۔
جس کے شاگرد دنیا کے ہر کونے اور ہر شعبے میں خدمت دین اسلام کا عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
جو علوم ظاہری و باطنی میں بحر بے کراں ہونے کے باوجود پیکر عجز و انکسار ہے۔ جسے نمود و نمائش کا شوق نہ کوئی کریڈٹ لینے کی خواہش ہے بلکہ خاموشی سے دین کی خدمت میں مصروف عمل رہتا ہے۔
جی بالکل یہ ہیں میرے اور ہزاروں علماء و مشائخ کے استاد گرامی، شاگرد رشید حضرت ضیاء الامت رحمۃ اللہ علیہ، جانشینِ فقیہ العصر قاضی محمد ایوب رحمۃ اللہ علیہ، استاذ فقہاء، مفتی اعظم پاکستان، حضرت علامہ مولانا مفتی شیر محمد خان صاحب دامت برکاتہم القدسیہ، شیخ الحدیث و صدر دار الافتاء دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف۔ آپ نے پاکستان سپریم کورٹ میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور رد قادیانیت کی شاندار وکالت کر کے اور فتح حاصل کر کے اپنے استاد و مرشد حضرت ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کی یاد تازہ کر دی جب انہوں نے جنیوا کے مقام پر عالمی عدالت انصاف میں تحفظ ختم نبوت کے مقدمے کی وکالت کی اور کامیابی حاصل کی۔ اللہ کریم آپ جیسے علماء کرام کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمر دراز عطا فرمائے اور اس عظیم جد و جہد کا اپنی جناب سے بہترین اجر عطا فرمائے۔
ظہور ضیاء، مظفرآباد،
الکرم فرینڈز مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر۔

Address

Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923151501599

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الکرم فرینڈز انٹرنیشنل مظفرآباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to الکرم فرینڈز انٹرنیشنل مظفرآباد:

Share