AJK Boy Scouts Association.

AJK Boy Scouts Association. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AJK Boy Scouts Association., Youth Organization, AJK Boy Scouts Association P. H. Q Muzaffarabad, Muzaffarabad.

EID MUBARAK to all SCOUT Family.
27/05/2026

EID MUBARAK to all SCOUT Family.

اسلام آباد (13مئی2026):تحریر: آفتاب نذیر قریشی           ڈپٹی کنٹیجنٹ لیڈر AJKBSA          مدینہ الحاج اسلام آبادمدینۃ ا...
14/05/2026

اسلام آباد (13مئی2026):

تحریر: آفتاب نذیر قریشی
ڈپٹی کنٹیجنٹ لیڈر AJKBSA
مدینہ الحاج اسلام آباد

مدینۃ الحجاج اسلام آباد میں بطور خدام الحاج خدمات انجام دینے والے آزاد جموں و کشمیر بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سکاؤٹ لیڈرز نے آج مورخہ 13 مئی 2026 کو سکاؤٹس نیشنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا معلوماتی اور تجرباتی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کی قیادت جناب ممتاز معظم خان (کنٹیجنٹ لیڈر) نے کی۔
اس دورے کا مقصد سکاؤٹس کو قومی سطح پر سکاؤٹنگ کے نظام، تنظیمی ڈھانچے اور اس کے عملی پہلوؤں سے روشناس کروانا تھا۔ وفد میں شامل بعض سکاؤٹس چونکہ اس سے قبل نیشنل ہیڈ کوارٹر میں مختلف کورسز اور تربیتی پروگراموں میں شرکت کر چکے تھے، اس لیے وہ یہاں کے نظام اور سرگرمیوں سے کافی حد تک آگاہ تھے۔ تاہم سکاؤٹس کی ایک بڑی تعداد کے لیے یہ پہلا موقع تھا کہ وہ اس اہم ادارے کا معلوماتی دورہ کر رہے تھے، جس کا مقصد ان کے لیے سیکھنا اور مشاہدے کرنا تھا۔

دورے کے آغاز میں سکاؤٹس نے نیشنل ہیڈ کوارٹر کے آفیسرز اور سٹاف سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور سکاؤٹنگ کی سرگرمیوں کے حوالے سے مختصر مگر مفید معلومات حاصل کیں۔ بعد ازاں جناب ممتاز معظم خان نے سکاؤٹ لیڈرز کو نیشنل ہیڈ کوارٹر کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا، جس میں دفاتر، گلوبل ویلج، گرین ایریا، مین ارینا، کیمپنگ سائٹ اور دیگر اہم مقامات شامل تھے۔ اس موقع پر کنٹیجنٹ لیڈر جناب ممتاز معظم صاحب نےسکاؤٹس کو سکاؤٹنگ کی عالمی اور قومی سرگرمیوں، تربیتی مواقع اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ معلوماتی دورہ سکاؤٹس کے لیے نہ صرف تعلیمی اور تربیتی اہمیت کا حامل تھا بلکہ اس نے ان کے اندر سکاؤٹنگ کے اصولوں،خدمت، نظم و ضبط، قیادت اور انسانیت کی خدمت کو مزید مضبوط کرنے کا جذبہ بھی پیدا کیا۔ اس طرح کے تجربات نوجوان سکاؤٹس کو مستقبل میں ایک ذمہ دار، باصلاحیت اور باکردار رہنما بننے میں مدد دیتے ہیں، جو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے قوم اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔

دورے کے اختتام پر نیشنل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ڈائننگ روم میں سکاؤٹس کے اعزاز میں چائے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس نے اس خوبصورت اور معلوماتی دورے کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

کنٹیجنٹ لیڈر کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سکاؤٹس لیڈرز کے نظم و ضبط، جذبۂ خدمت اور بہترین کردار کو سراہا گیا۔ ساتھ ہی مدینۃ الحجاج حاجی کیمپ اسلام آباد کے معزز ڈائریکٹر صاحب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس معلوماتی اور یادگار دورے کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا اور سکاؤٹس کو یہ بہترین موقع فراہم کیا۔

یہ دورہ سکاؤٹس کے لیے یقیناً ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا جو ان کی عملی تربیت اور مستقبل کی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مددگار ثابت ہو

آخر میں ہم تمام سکاؤٹ لیڈرز آزاد جموں و کشمیر بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے صمیم قلب سے انتہائی شکر گزار ہیں جس کی بدولت ہمیں حجاج کرام کی خدمت کے ساتھ ساتھ نیشنل ہیڈ کوارٹر کا مشاہدہ کرنے اور دیگر تجربات اور معلومات سے مستفید ہونے کا موقع میسر آیا۔

14/05/2026
مظفرآباد(12 مئی 2026):آزاد جموں و کشمیر سٹیٹ سکاؤٹ کونسل کا 53واں سالانہ اجلاس، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی پی...
12/05/2026

مظفرآباد(12 مئی 2026):

آزاد جموں و کشمیر سٹیٹ سکاؤٹ کونسل کا 53واں سالانہ اجلاس،

وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی پیٹرن چیف، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نائب صدر، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید طفیل حسین بخاری پروونشل کمشنر منتخب۔

اجلاس میں بھمبر سے نیلم تک کالجز اور سکولز اور دیگر محکمہ جات کے سینئر مینجمنٹ آفیسران کی اراکین کونسل کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید اور ہدیہ نعت رسالت مآب سے ہوا۔ ما بعد سابق صدر و چیف اسکاؤٹ آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فتنہ و فساد کے اس دور میں نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کے تاریخی رول پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اجلاس میں قومی کونسل، ایگزیکٹیو کمیٹی، فنانس سب کمیٹی کے لیے PEC کی منظور کردہ سفارشات کی توثیق کی گئی۔ نائب صوبائی کمشنرز، خازن اور پروونشل سیکرٹری کے منصب پر فائز عہدو ں کی تجدید کی منظوری دی گئی۔ سال 2024-25، 2025-26 کے اخراجات اور 2026-27 کے بجٹ کی منظوری کے علاوہ آزاد کشمیر میں کمشنر سیمنارز، GSL سیمنارز، اساتذہ کے لیے تربیتی کورسز، تعلیمی اداروں کی سطح پر Scouts کی ایمر جنسی کے حوالہ سے تربیتی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ شرکائے اجلاس کی جانب سے سال 2026 کی قومی تقریبات کو گراس روٹ لیول پر شاندار انداز میں انعقاد اور قومی شجر کاری مہم کو بھر پور انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ E&SE(M) سردار محمد شفیق خان اور ڈسٹرکٹ سکاؤٹ کمشنر جہلم ویلی سید احمد حسن شاہ کی تحریک پر آزاد کشمیر بھر کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز میں زیر تعلیم طلبہ / طالبات کو سکاؤٹنگ اور گائیڈنگ کی تعلیم و تربیت کے لیے تحت قواعد مؤثر اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے داخلی استحکام اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

صدر مجلس سردار جاوید ایوب نے دنیا بھر میں تقریباً 8ملین نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے سکاؤٹ تحریک کے تاریخی رول پر خراج تحسین پیش کیا۔ ریمارکس پر نو منتخب پروونشل کمشنر سید طفیل حسین بخاری نے کہا کہ سکاؤٹنگ تحریک ایک نوبل کاز، اس تحریک کا بنیادی مقصد اورمشن ملک کی اخلاقی و نظریاتی اقدار اور بانی تحریک کے فراہم کردہ اصولوں کی روشنی میں کسی قسم کی تفاوت اور امتیازات کے بغیر ریاست کے تمام طلبہ / طالبات کی کردار سازی کرنا۔ جس کے لیے آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے 1997ء میں Boy Scout ایکٹ منظور کیا۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسے عظیم کردار کے حامل ماہرین تعلیم کی سر پرستی حاصل ہے۔

12/05/2026

آزاد جموں و کشمیر سٹیٹ سکاؤٹ کونسل کا 53واں سالانہ اجلاس،

وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی پیٹرن چیف، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نائب صدر، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید طفیل حسین بخاری پروونشل کمشنر منتخب۔

اجلاس میں بھمبر سے نیلم تک کالجز اور سکولز اور دیگر محکمہ جات کے سینئر مینجمنٹ آفیسران کی اراکین کونسل کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت۔

Address

AJK Boy Scouts Association P. H. Q Muzaffarabad
Muzaffarabad

Telephone

+923475341441

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Boy Scouts Association. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share