Islami Jamiat-e-Talaba UAJK

Islami Jamiat-e-Talaba UAJK

18/05/2026

جامعہ کشمیر کے تمام طلبہ تنظیموں کا متفقہ لائحہ
الیکشن ہر صورت میں ہوں گے✊✊
اب کی بار طلبہ سرکار ✊✊

صدائے طلبہ پینل Vote and Supportالیکشن تو ہر صورت ہوں گے
18/05/2026

صدائے طلبہ پینل
Vote and Support
الیکشن تو ہر صورت ہوں گے

13/05/2026

آج مورخہ 13 مئی کو " آل پارٹیز کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کشمیر کی تمام طلبہ تنظیموں نے متفقہ طور پر 19 مئی 2026 کو "طلباء یونین الیکشن" کا اعلان کر دیا
اس حوالے سے ناظم جامعہ سردار عبداللہ ذاکر اپنا موقف دے رہے ہیں
✊✊

اسلامی جمعیت طلبہ سٹی کیمپس کی طرف سے شعبہ قانون میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا
12/05/2026

اسلامی جمعیت طلبہ سٹی کیمپس کی طرف سے شعبہ قانون میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر،ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔The fertile soil of subcontinent has produced bigge...
21/04/2026

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر،
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ۔
The fertile soil of subcontinent has produced bigger-than-life personalities like Allama Iqbal, whose voice is echoed even after they depart from this transient world. May their words of freedom flourishes.


اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے طلبہ کے جملہ مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے
19/04/2026

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے طلبہ کے جملہ مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کشمیر، کو فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی جانب سے مورخہ 16 اپریل 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن پر...
18/04/2026

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کشمیر، کو فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی جانب سے مورخہ 16 اپریل 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن پر شدید تشویش ہے ۔
انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے طلبہ نمائندوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ فیسوں پر نظرثانی کی جائے گی اور تاریخ میں توسیع دی جائے گی۔
افسوس کہ فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا موجودہ نوٹیفکیشن نہ صرف انتظامیہ کی یقین دہانی کے منافی ہے، بلکہ اس میں طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر رزلٹ روکنے اور نام خارج کرنے جیسی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ یہ رویہ طالب علم دشمن اور تعلیم دشمن ہے۔
فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کو فوری طور پر اس طالب علم دشمن نوٹیفکیشن کو واپس لینا چاہیے۔
پرانے وعدے کے مطابق فیس کی تاریخ میں توسیع کرنی چاہیے۔
اسلامی جمعیت طلبہ، طلبہ کے جائز حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ اگر انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو جمعیت، طلبہ کے ساتھ مل کر پرامن جمہوری احتجاج کے تمام آئینی راستے استعمال کرے گی۔ ہم تعلیم کا بائیکاٹ نہیں
چاہتے، لیکن حق تلفی پر خاموش بھی نہیں رہیں گے۔
ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کشمیر ☝️

جامعہ کشمیر کے طلبہ کی طرف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔معتمد جامعہ چودھری راشد علی نے خصوصی شرکت کی ۔اسلامی جمع...
05/04/2026

جامعہ کشمیر کے طلبہ کی طرف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔معتمد جامعہ چودھری راشد علی نے خصوصی شرکت کی ۔اسلامی جمعیت طلبہ مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے جملہ مسائل کو حل کیا جائے بصورت دیگر آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق احتجاج کیا جائے گا۔

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کشمیر شعبہ قانون کی جانب سے جاری کردہ حالیہ سرکلر (نمبر 198) کی پرزور مذمت کرتی ہے، جس میں فیس ک...
17/03/2026

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کشمیر شعبہ قانون کی جانب سے جاری کردہ حالیہ سرکلر (نمبر 198) کی پرزور مذمت کرتی ہے، جس میں فیس کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر طلبہ کو آن لائن کلاسز سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پیدا ہونے والے تعلیمی تعطل اور ملکی معیشت کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے تناظر میں، انتظامیہ کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک اور طلبہ دشمن ہے۔ ایک طرف حکومت نے جامعہ کو 4 ارب روپے کی خطیر گرانٹ فراہم کی ہے، مگر دوسری طرف شعبہ قانون غریب طلبہ کو تعلیمی عمل سے باہر نکالنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، جو کہ صریحاً ناانصافی ہے۔ ۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی طالب علم کو مالی بنیادوں پر تعلیم کے حق سے محروم نہیں ہونے دیا جائے گا اور ہم ہر سطح پر طلبہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کشمیر

13/03/2026

دعوت افطار 🍉🍊🍒
کنگ عبداللہ ہاسٹل 📍
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کشمیر 🇦🇿

Address

Muzzafarabad Azad Kashmir
Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islami Jamiat-e-Talaba UAJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Islami Jamiat-e-Talaba UAJK:

Share