26/05/2026
عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایم ڈی اے (MDA) انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی گزشتہ 4 ماہ سے پنشن روک رکھی ہے، جس کے باعث زندگی کی آخری دہلیز پر کھڑے بزرگ ملازمین در بدر کی ٹھوکریں کھانے اور شدید کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عید جیسے خوشی کے موقع پر بھی ان سفید پوش گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے رہے اور معصوم بچے اپنوں کی بے بسی پر آنسو بہاتے رہے۔ متاثرہ بزرگوں نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر پنشن واگزار نہ کی گئی تو وہ پریس کلب کے سامنے مرن برت (بھوک ہڑتال) شروع کر دیں گے، جس کی تمام تر اخلاقی و قانونی ذمہ داری حکومتِ وقت پر ہوگی۔