Scholars' Youth Forum AJK

Scholars' Youth Forum AJK A platform provided by Scholars Foundation AJK to youth in order to enhance their skills and capabilities

14/06/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Sadat Gilani, Farooq Ahmed, Muneeb Mughal, Sheikh Zeshan Manzoor

07/01/2024
مورخہ 4 جنوری 2024  سکالرز یوتھ فورم اور جموں کشمیر حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ”رول آف وویمن، یوتھ اور ڈایاسپ...
05/01/2024

مورخہ 4 جنوری 2024
سکالرز یوتھ فورم اور جموں کشمیر حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ”رول آف وویمن، یوتھ اور ڈایاسپورا آن کشمیر“ کے موضوع پر مظفر آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ مشعال ملک تھیں۔
سیمینار میں چیئرمین جموں کشمیر حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین، میئر سٹوک آن ٹرینٹ ماجد خان، ڈائریکٹر جموں کشمیر لبریشن سیل ڈاکٹر راجہ سجاد لطیف، چیرمین سکالرز فاونڈیشن آزادکشمیر سید افتخار کاظمی، ایڈوائزر یوتھ آفیئرز پروفیسر ظفر،چیئرمین سٹیٹ کمیشن فار سٹیٹس آف ویمن ریحانہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹرل سٹریٹیجک سٹڈیز ڈاکٹر عاصمہ شاکر خواجہ، مذہبی سکالر محترمہ رخشندہ نورین، پرنسپل سکالرز کالج محترمہ سمیعہ صدیق،سردار علی شان، سیکرٹری جنرل سنٹرل پریس کلب بشارت مغل، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

سیمینار میں میزبان کے فرائض سابق صدر سکالرز یوتھ فورم آزاد کشمیر و کوآرڈینیٹر شعبہ انگلش سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد باسط علی راجہ نے انجام دیے۔

تقریب کے چیف آرگنائزر ڈائریکٹر بی ایس پروگرامز سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالقادر راجہ تھے جبکہ ایونٹ ہیڈ کے فرائض لیکچرار ایجوکیشن مشاہد عباسی نے انجام دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کررہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا، طلبا مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے تحقیق کی جانب بڑھیں۔خواتین مثالی کردار ادا کریں گی تو مسئلہ کشمیر دنیا بھرمیں بہتر انداز میں اجاگر ہو سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ 100 دنوں کے وویمن ایمپاورمنٹ کے منصوبہ کے مقاصد میں خواتین کی ترقی کے اہداف مقرر ہیں جن کو حاصل کرنے کے لیے آزادکشمیر کی سکالرز یوتھ فورم اور سکالرز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایچ ای سی آزادکشمیر کی جامعات میں کشمیر ڈیسک قائم کرے گی۔ خواتین کو سیاسی اور معاشی طور پر باشعور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی حکومت نوجوانوں کو ٹارچر سیلز میں تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیری حریت قیادت پابند سلاسل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو جائیدادوں کی ضبطگی جیسی سزاؤں کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم افسوسناک ہیں۔ اقوام متحدہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ نے واضع کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے سے مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا قانونی جواز میسر آگیا ہے۔ مسئلہ کشمیر درحقیقت انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو قیادت سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان اور بلخصوص خواتین آگے بڑھیں اور مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے ڈایاسپورا کیساتھ مل کر کردار ادا کریں تاکہ عالمی اداروں تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو پہنچایا جاسکے۔

ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن ڈاکٹر راجہ سجاد لطیف نے کہا کہ ہمیں کشمیر نریٹو کو عمدگی کیساتھ نئی نسل تک پہنچانا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور قانونی پہلو پر غور و فکر کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مربوط اور منظم پالیسی سے ہی ریاست جموں و کشمیر پر بھارتی بیانیے کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ حق خودارادیت کی حمایت کی ہے جبکہ بھارت ہمیشہ حق خودارادیت کے مطالبہ سے پہلو تہی کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسئلہ کشمیر اور بلخصوص حق خودارادیت کے لیے عالمی فورمز پر کشمیریوں کی نمائندگی قابل ستائش ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئرمین حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں خواتین مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئیں۔تحریک آزادی میں خواتین کی نمائندگی ضروری ہے۔طلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین، نوجوان، طلباء اور اوور سیز کشمیری مل کر تحریک کے لیے کردار ادا کریں۔مقبوضہ کشمیر کی آواز دنیا میں بلند کرنے کے لیے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے انھوں نے کہاکہ انٹر نیشنل سٹوڈنٹس سوسائٹی میں آزادکشمیر، پاکستان اور ڈایاسپورا کے لوگ مل کر مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کریں گے۔

جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر سٹروک آن ٹرینٹ ماجد خان نے کہا کہ نوجوان ٹیکنالوجی کے ذریعے سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔ تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے نوجوانوں کے کردار مثالی ہے۔ ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ ڈائسپورا اور نوجوان کے موثر کردار کی ضرورت ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹریٹجک سٹڈیز ڈاکٹر عاصمہ شاکر خواجہ نے کہا کہ کشمیری خواتین کی تحریک کو کمیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے جدوجہد کا عملی حصہ بننا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے نوجوان اور طلبا مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں دنیا بھر میں اجاگر کریں، انھوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں مسئلہ کشمیر کو مفصل انداز میں شامل کیا جائے تا کہ ہماری نسلیں مسئلہ کشمیر اور تحریک آزاد کے مقاصد کو لے کر آگے چل سکیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی کربناک داستانیں ہیں ہمیں نئی نسل کو اپنے تاریخی حقائق سے روشناس کروانا ہوگا۔
مزید برآں چیرمین سٹیٹ وویمن کمیشن محترمہ ریحانہ خان نے کہا کہ خواتین کا مسلہ کشمیر کے لیے واضع کردار ہونا چاہیے۔ ہمیں خواتین کی تربیت کرنا ہوگی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ 73 سال سے جاری جدوجہد آزادی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔

ایڈاوائزر یوتھ پروفیسر ظفر، سیکریٹری جنرل پریس کلب بشارت مغل اور نور فاطمہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں تا کہ مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

تقریب میں چیئرمین جموں کشمیر حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین، میئر سٹوک آن ٹرینٹ ماجد خان اور چیرمین سکالرز فاونڈیشن آزادکشمیر سید افتخار کاظمی نے مہمان خصوصی معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ مشعال ملک کو شیلڈ پیش کی۔ جبکہ معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ مشعال ملک،چیئرمین جموں کشمیر حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین، میر سٹوک آن ٹرینٹ ماجد خان، ڈائریکٹر جنرل جموں کشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف و دیگر مہمانان نے سکالرز فاؤنڈیشن کے اراکین اور آرگنائزرز میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔
چیئرمین سکالرز فاونڈیشن آزادکشمیر سید افتخار کاظمی نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ مشال ملک اور دیگر مہمانان گرامی کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکالرز فاؤنڈیشن ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی مسئلہ کشمیر سمیت تمام اہم مسائل کے خاتمے کی جدوجہد میں پیش پیش رہے گی۔
پروگرام کے اختتام پر سکالرز یوتھ فورم کی جانب سے مہمانانِ گرامی میں شیلڈز اور آرگنائزرز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Alhamdulillah ❤️
05/01/2024

Alhamdulillah ❤️

04/01/2024

Here are some glimpses of the seminar titled 'THE ROLE OF WOMEN, YOUTH & DIASPORA ON KASHMIR" organized by Scholars' Youth Forum AJK in collaboration with JKSDMI

We are thankful to our worthy Chief Guest Mushaal Hussein Mullick (Special Assistant to PM Pakistan on Human Rights and Women Empowerment) and all our guest speakers, Mr. Syed Iftikhar Kazmi (Chairman Scholars Foundation AJK), Dr. Raja Muhammad Sajjad Khan (Director JKLC & KPRI), Mr. Majid Khan (Lord Mayor of Stoke on Trent), Prof. Zaffar (Advisor Youth Affairs, Dr. Asma Shakir Khawaja (Executive Director Centre for International Strategic Studies Muzaffarabad AJK), Ms. Sameea Siddique (Principal Scholars College Muzaffarabad / Commissioner PGGA AJK), Ms. Rehana Khan (Chairperson State Commission on the status of women, AJK), Chief Organizer Mr. Abdul Qadir Raja Event Head Mr. Mushaid Abbasi, Host Mr. Basit Ali Raja , all the ORGANIZERS (Syed Naweed, Ms. Ayesha, Ms. Tayyaba, Ms. Habiba Kini, Ms. Asma, Ms. Zoya, Ms. Zubaria, and volunteers), Media Persons and our enthusiastic audience for the kind cooperation and participation.

LONG LIVE SCHOLARS❤️🚩

A person having more than 100 articles and around 10 books published on the topic of KASHMIR, Director Jammu & Kashmir L...
03/01/2024

A person having more than 100 articles and around 10 books published on the topic of KASHMIR, Director Jammu & Kashmir Liberation Commission and Director Kashmir Policy Research Institute -KPRI AJK, Dr. Raja Muhammad Sajjad Khan will grace the event with his presence.
We welcome him on the behalf of Scholars' Youth Forum AJK .

Here is an opportunity for the youth of the State of Azad Jammu and Kashmir.The seminar titled "THE ROLE OF WOMEN, YOUTH...
01/01/2024

Here is an opportunity for the youth of the State of Azad Jammu and Kashmir.

The seminar titled "THE ROLE OF WOMEN, YOUTH & DIASPORA ON KASHMIR" is going to happen in NEELUM VIEW HOTEL, Muzaffarabad AJK.

We will be waiting for you all on the said date and time.
Join us to avail this exciting opportunity.

لیکچرار (شعبہ انگریزی) سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد اور نوجوان شاعر باسط علی راجہ کو سال 2021...
10/09/2023

لیکچرار (شعبہ انگریزی) سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد اور نوجوان شاعر باسط علی راجہ کو سال 2021 اور 2022 میں سکالرز یوتھ فورم کے صدر کی حیثیت سے ریکارڈ سرگرمیاں منعقد کروانے پر پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک (PUAN) کی جانب سے رائزنگ سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سکالرز یوتھ فورم آزادکشمیر کے کارہائے نمایاں میں دو روزہ وولنٹیئرم و نیشنلزم ٹریننگ ورکشاپ، کشمیر مشاعرہ، سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپس، نادار اور مستحق طلباء کے لیے کتب کی فراہمی، متعدد سیمینارز، آزادکشمیر بھر اور اسلام آباد میں ادبی نشستوں کے انعقاد سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں صدر سکالرز یوتھ فورم نے سکالرز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متعدد سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

سکالرز فاؤنڈیشن آزادکشمیر کی پوری ٹیم اور چیئرمین سید افتخار کاظمی کی جانب سے آپ کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ مستقبل میں سکالرز یوتھ فورم کی طرح سکالرز فاؤنڈیشن میں بھی اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔

Address

New Campus Scholars' College Near Rose Marque, Gojra Bypass
Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923109009988

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Scholars' Youth Forum AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Scholars' Youth Forum AJK:

Share