ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر Registration no 25(1)2020
Foundation stone 08 Feb 2020

23/05/2026
🌟 شاندار اور پروقار تقریب | انٹرنیشنل نرسنگ ڈے 2026 🌟ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام Pearl Contine...
22/05/2026

🌟 شاندار اور پروقار تقریب | انٹرنیشنل نرسنگ ڈے 2026 🌟

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام Pearl Continental Hotel مظفرآباد میں انٹرنیشنل نرسنگ ڈے کے موقع پر ایک عظیم الشان اور پُرمسرت تقریب منعقد ہوئی، جس میں آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ بیرونِ ریاست سے آئی ہوئی نرسز نے بھی بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب نرسنگ جیسے مقدس اور انسانی ہمدردی سے بھرپور پیشے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وقف تھی۔

✨ تقریب کا پورا ماحول جذبے، وقار اور باہمی محبت و احترام سے بھرا ہوا تھا۔ اس موقع پر نرسز کی انتھک محنت، قربانیوں اور انسانیت کے لیے ان کے لازوال کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا گیا۔

🎤 مہمانِ خصوصی:
سیکریٹری صحتِ عامہ آزاد کشمیر جناب بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے اپنے خصوصی خطاب میں نرسز کو صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ انہوں نے کہا:
"نرسز کسی بھی ہسپتال کا سب سے اہم ستون ہیں۔ مریضوں کی دیکھ بھال، خدمت اور خالص انسانی جذبے کے ساتھ فرائض کی انجام دہی اُن کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔"
ساتھ ہی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت آزاد کشمیر نرسنگ کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔

👨‍⚕️ پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"نرسنگ محض ایک پیشہ نہیں، بلکہ انسانیت کی خدمت کا عظیم مشن ہے۔"
انہوں نے نرسز کے صبر، حوصلے اور ایثار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی بھی مریض کی جلد صحت یابی میں نرسز کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

🎙️ ڈائریکٹر ایڈمن صحتِ عامہ فاروق اعوان اور ڈاکٹر خواجہ اظہر بشیر نے بھی تفصیلی خطاب کیا اور نرسز کے عالمی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر خواجہ اظہر بشیر نے کہا کہ ایمز ہسپتال میں نرسنگ اسٹاف کی خدمات لاجواب ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ لگن پورے ہسپتال کی کارکردگی کو نمایاں بنا رہی ہے۔

🌸 تقریب سے ڈائریکٹر نرسنگ نصرت سلطانہ، مرکزی صدر ینگ نرسز ربیلہ خانم، سیکریٹری جنرل صوفیہ نذر، لبنیہ حمید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور نرسنگ کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور نرسز کی بہتری کے لیے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔

💙 یہ تقریب اس عزم کی عکاس تھی کہ نرسز کی قدر، ان کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر اپنی نرس بہنوں اور بھائیوں کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی اور ان کی پیشہ ورانہ و سماجی فلاح کے لیے کوشاں ہے۔

انسانیت کی خدمت، بے لوث جذبہ اور ہماری پہچان! آج 12 مئی، "انٹرنیشنل نرسز ڈے" کے خصوصی موقع پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد ...
12/05/2026

انسانیت کی خدمت، بے لوث جذبہ اور ہماری پہچان!

آج 12 مئی، "انٹرنیشنل نرسز ڈے" کے خصوصی موقع پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر بالخصوص ریاستِ آزاد جموں و کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں دن رات مریضوں کی جان بچانے اور ان کی دیکھ بھال میں مصروف عمل تمام نرسز کو اپنی دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

نرسنگ محض ایک پیشہ نہیں، بلکہ انسانیت کی خدمت کا وہ مقدس جذبہ ہے جس میں اپنی راحتوں کو قربان کر کے دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری جاتی ہیں۔
شدید ترین حالات، ایمرجنسیز، نائٹ ڈیوٹیز اور کٹھن مراحل میں بھی ہماری نرسز ہسپتالوں کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نرسز کے حقوق کے تحفظ، ان کے پیشہ ورانہ وقار کی بلندی اور کام کے سازگار ماحول کے لیے ہمیشہ کی طرح صفِ اول میں کھڑی ہے۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر مزید مخلصی، محنت اور بے لوث جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

آج کے دن ہم سب مل کر ان " فرشتوں" کا شکریہ ادا کریں جو خاموشی سے انسانیت کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

تمام نرسز کو عالمی یومِ نرسز بہت بہت مبارک ہو!
اللہ پاک ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ان کے سفرِ حیات کو آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!

12 مئی | عالمی یومِ نرسز

بڑی کامیابی: سنگ میل عبور!ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر  کی محنت رنگ لائی۔الْحَمْدُ لِلّٰهِنرسنگ کمیونٹی کے لیے...
07/05/2026

بڑی کامیابی:
سنگ میل عبور!

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کی محنت رنگ لائی۔

الْحَمْدُ لِلّٰهِ
نرسنگ کمیونٹی کے لیے خوشخبری کا پیغام!

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کی انتھک محنت، طویل جدوجہد اور مسلسل فالو اپ کے نتیجے میں، بالآخر ڈائریکٹر نرسنگ (B-19) کا اہم ترین عہدہ، جو گزشتہ کافی عرصے سے خالی تھا، پُر کر دیا گیا ہے۔

محترمہ نصرت سلطانہ صاحبہ کو ڈائریکٹر نرسنگ آزاد جموں و کشمیر تعینات کیے جانے پر ہم دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر، وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی نہایت مشکور ہے جنہوں نے نرسنگ کیڈر کے اس دیرینہ مطالبے کو تسلیم کیا اور میرٹ پر تعیناتی کو یقینی بنایا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ محکمہ کی موجودہ قیادت اسی طرح نرسنگ پروفیشن کی بہتری، سروس اسٹرکچر اور دیگر رُکے ہوئے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

ہمارا عزم، ہماری پہچان

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر ہمیشہ نرسنگ کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور پروفیشن کے وقار کے لیے صفِ اول میں کھڑی رہی ہے اور اِن شاءَ اللّٰہ آئندہ بھی رہے گی۔

ہمارا وقار، ہماری پہچان: نرسنگ کے پیشے کی تضحیک اب ناقابلِ قبول! 🩺پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) کو میڈیا میں ...
04/05/2026

ہمارا وقار، ہماری پہچان: نرسنگ کے پیشے کی تضحیک اب ناقابلِ قبول! 🩺

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) کو میڈیا میں نرسز کی غلط اور غیر اخلاقی عکاسی کے خلاف ایک باقاعدہ شکایتی خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ حالیہ ڈرامہ سیریل "غلام باشاہ سندری" (Ghulam Bashah Sundri) اور دیگر میڈیا چینلز پر نرسز کو چوری، بددیانتی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث دکھا کر اس مقدس پیشے کے وقار کو مجروح کیا جا رہا ہے۔

ہمارے مطالبات
میڈیا میں نرسز کو منفی روشنی میں دکھانے کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کو فوری روکا جائے۔
پیمرا (PEMRA) اور متعلقہ ادارے نرسنگ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مواد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
ڈراموں اور میڈیا میں نرسز کے پیشہ ورانہ کردار کی درست اور معزز عکاسی کو یقینی بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔

نرسنگ انسانیت کی خدمت، اعتماد اور ہمدردی کا دوسرا نام ہے۔ ہم اپنے پیشہ ورانہ تقدس اور عوامی اعتماد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آئیے مل کر اپنے حقوق اور وقار کے لیے آواز اٹھائیں!

محنت کشوں کو سلام – یومِ مزدور 2026آج کا دن ان ہاتھوں کے نام ہے جو پتھروں کو تراش کر عمارتیں بناتے ہیں، بنجر زمینوں سے ر...
01/05/2026

محنت کشوں کو سلام – یومِ مزدور 2026

آج کا دن ان ہاتھوں کے نام ہے جو پتھروں کو تراش کر عمارتیں بناتے ہیں، بنجر زمینوں سے رزق اگاتے ہیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کر دیتے ہیں۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر (رجسٹرڈ) کی جانب سے دنیا بھر کے محنت کشوں، بالخصوص شعبہ صحت سے وابستہ اپنے نرسنگ اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے جو چھٹی ہو یا تہوار، دن ہو یا رات، انسانی جانوں کو بچانے کی انتھک جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں۔

دیانت داری اور انتھک محنت ہماری پہچان ہے۔
ہر محنت کش کے لیے برابر حقوق اور عزتِ نفس کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔

ہمارا پیغام
محنت ہی وہ واحد راستہ ہے جو کسی بھی قوم کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے۔

"مزدور کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔"

آئیں آج کے دن ہم عہد کریں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جہاں محنت کی قدر ہو اور کسی کا استحصال نہ ہو۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر (رجسٹرڈ)
مضبوط ہاتھ، محفوظ قوم

وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ایک آواز بنیں۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر ہمیشہ نرسنگ سٹاف کے وقار اور ا...
26/04/2026

وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ایک آواز بنیں۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر ہمیشہ نرسنگ سٹاف کے وقار اور ان کے جائز مطالبات (سروس سٹرکچر، الاؤنسز اور بہتر ورکنگ کنڈیشنز) کے لیے صفِ اول میں کھڑی رہی ہے۔ تمام ممبران سے اپیل ہے کہ 27 اپریل کے احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

"إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ"
19/04/2026

"إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ"

17/04/2026

نرسنگ کیڈر کے لیے نئے سروس رولز کی منظوری
ایک روشن مستقبل کا آغاز
آزاد جموں و کشمیر میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے آج کا دن کسی سنگ میل سے کم نہیں ہے۔ ایک طویل جدوجہد اور صبر آزما انتظار کے بعد، حکومتِ آزاد کشمیر نے " سٹیٹ کالج آف نرسنگ میرپور ، آزاد کشمیر (ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) سروس رولز 2026" کی حتمی منظوری دے کر نرسنگ کے ٹیچنگ کیڈر کے لیے ترقی اور روشن مستقبل کی راہیں ہموار کر دی ہیں۔

حکومت اور متعلقہ حکام کا شکریہ
ہم حکومتِ آزاد جموں و کشمیر، بالخصوص منسٹر ہیلتھ ،چیف سیکرٹری ہیلتھ اور سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اس دیرینہ مسئلے کی اہمیت کو سمجھا اور اسے حقیقت کا روپ دیا۔ ان قواعد (Rules) کو حتمی شکل دینے اور نرسنگ پروفیشن کو اس کا جائز مقام دلوانے میں جن بھی افسران اور شخصیات نے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

اس کامیابی کا سہرا بلا شبہ ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کشمیر کی مرکزی قیادت کو جاتا ہے۔ یہ ان کی انتھک محنت، دن رات کی تگ و دو اور اپنے پیشہ ورانہ حقوق کے لیے کی جانے والی مخلصانہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج نرسنگ کیڈر میں ترقی کے مواقع واضح ہو چکے ہیں۔ اس نئی پیش رفت سے نہ صرف ملازمین کے مورال میں اضافہ ہوگا بلکہ نرسنگ کی تعلیم اور معیارِ صحت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

حکومت سے پرزور اپیل
جہاں ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں، وہیں ہم حکومتِ آزاد کشمیر سے یہ امید بھی رکھتے ہیں اور پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:

نرسز کے دیگر مسائل جن میں سروس سٹرکچر کی منظوری سرِ فہرست ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن میں شامل تمام ملازمین کے دیگر جائز مطالبات کو بھی اسی طرح ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

محکمہ صحت کے تمام کیڈرز کے مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو اور وہ سراپا احتجاج ہونے کے بجائے یکسوئی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں۔

نرسنگ آفیسرز اور ٹیچنگ سٹاف کو یہ تاریخی کامیابی مبارک ہو! ہمیں امید ہے کہ یہ رولز ہمارے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت اور بہتری کا نیا باب ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے واضح احکامات اور ہمارا موقفینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر وزیراعظم سیکریٹریٹ کے اس اقدام ک...
15/04/2026

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے واضح احکامات اور ہمارا موقف

ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر وزیراعظم سیکریٹریٹ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے جس میں نرسز کی ڈگریوں کے اجراء کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات اور دی گئی ہدایات نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔

لیٹر کے مطابق، نرسز کو ڈگریاں نہ دینا یا انہیں طویل عرصے تک لٹکائے رکھنا کسی بھی قانون کے تحت جائز نہیں ہے۔ یہ اقدام نرسز کے معاشی قتل کے مترادف ہے جس کی وجہ سے وہ پبلک سروس کمیشن (PSC) جیسے اہم امتحانات میں بیٹھنے سے قاصر رہتی ہیں۔

ہم ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس لیٹر کی روشنی میں:

تمام فارغ التحصیل نرسز کی ڈگریاں فوری جاری کی جائیں۔

ڈگریوں کی PNC سے تصدیق کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ نرسز پی ایس سی (PSC) میں اپلائی کر سکیں۔

غیر ضروری محکمانہ رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن اپنے نرسنگ آفیسرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ مراسلے میں نرسز کی ڈگریوں کے اجراء کو روکنے کی پالیسی کو نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر اخلاقی بھی قرار دیا گیا ہے۔

ڈگریوں کو 5 سال تک التواء میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

پی این سی سے تصدیق شدہ ڈگریاں PSC کے لیے مکمل طور پر قابلِ قبول ہونی چاہئیں۔

شورٹی بانڈ کے نام پر نرسز کا استحصال اب بند ہونا چاہیے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن ان تمام نرسنگ آفیسرز کو مبارکباد پیش کرتی ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں اتحاد کا ثبوت دیا۔ ہم محکمہ صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ان احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ فارغ التحصیل نرسز بلا تاخیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا آغاز کر سکیں۔

متحد رہیں، مضبوط رہیں!

04/04/2026

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923472646864

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ینگ نرسز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر:

Share