KKB United Group

KKB United Group کوہٹی کاکڑائی باڈہار اتحاد گروپ۔

ضلع مری میں نئی یونین کونسلز کی تشکیل اور موضعات (دیہاتوں) کی حالیہ تقسیم پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ ...
26/05/2026

ضلع مری میں نئی یونین کونسلز کی تشکیل اور موضعات (دیہاتوں) کی حالیہ تقسیم پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ نئی حد بندیاں زمینی حقائق، جغرافیائی مشکلات اور عوامی سہولیات کو نظر انداز کر کے کی گئی ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید سفری مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مری جیسے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں سڑکوں کا ناقص نظام پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہے، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ نئی تقسیم میں ایسے موضعات کو ایک ہی یونین کونسل میں شامل کر دیا گیا ہے جن کے درمیان براہِ راست سڑک رابطہ تک موجود نہیں۔ نتیجتاً شہریوں کو معمولی دفتری امور کے لیے بھی کئی کئی میل اضافی سفر، طویل چکر اور بھاری کرایوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

عوامی و سماجی حلقوں کا مؤقف ہے کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی مسائل کے دور میں اس قسم کی غیر عملی حد بندیاں عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنیں گی۔ مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انتظامی فیصلے زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر صرف کاغذی منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے ہیں۔

اہلیانِ کوہٹی، کاکڑائی اور باڈھیار نے حکامِ بالا اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اے سی رومز میں بیٹھ کر نقشوں پر لکیریں کھینچنے کے بجائے زمینی حقائق کا خود جائزہ لیں اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مضحکہ خیز اور غیر منطقی تقسیم کو فوری طور پر درست کریں۔

منجانب:
اہلیانِ کوہٹی، کاکڑائی، باڈھیار













مری شرقی: پٹرول چوری کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمیکاکڑائی ڈھوک جسوال میں دلخراش واقعہ، علاقے میں خوف و ہ...
03/02/2026

مری شرقی: پٹرول چوری کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی
کاکڑائی ڈھوک جسوال میں دلخراش واقعہ، علاقے میں خوف و ہراس
نمائندہ خصوصی — کے کے بی، یونین کونسل گہل
مری شرقی کے گاؤں کاکڑائی ڈھوک جسوال میں گزشتہ شب پٹرول چوری کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں قدیر صاحب کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے پٹرول چوری کر رہے تھے کہ اسی دوران گھر والے بیدار ہو گئے۔ مزاحمت پر ملزمان نے بلاامتیاز فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گھر کے سربراہ قدیر صاحب اور ان کے نوجوان بیٹے آکاش گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق یہ واقعہ محض چوری کی واردات نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی جرائم پیشہ سرگرمیوں کا تسلسل ہے، جس نے شہریوں کے احساسِ تحفظ کو بری طرح مجروح کر دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معمولی مزاحمت پر اسلحے کا استعمال اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ مجرموں کے دلوں سے قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور اس سنگین واقعے کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے سپرد کی جائے۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ علاقے میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور رات کے اوقات میں مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
دریں اثنا، بڑھتی ہوئی چوری چکاری کی وارداتوں کے پیش نظر اہلِ علاقہ نے تجاویز دی ہیں کہ گاؤں کی سطح پر رات کے وقت نگرانی کا باقاعدہ نظام قائم کیا جائے، محلہ کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
آخر میں اہلِ علاقہ نے زخمیوں قدیر صاحب اور ان کے بیٹے آکاش کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Address

کوہٹی کاکڑائی باڈہار
Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KKB United Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KKB United Group:

Shortcuts

Share