18/05/2026
رانا بشارت علی خان، عالمی انسانی حقوق کی تحریک کی ایک نمایاں اور متحرک شخصیت
دنیا بھر میں سینکڑوں بے گناہ قیدیوں کو جیل سے رہائی دلوائی۔ ترکی، سعودی عربیہ، دبئی، رشیا، مراکش، انڈونیشیا اور ملیشیا کی جیلوں سے انسانیت کی بنیاد پر رانا بشارت علی خان نے سینکڑوں لوگوں کو قید سے رہائی دلوائی
انسانیت کے مایہ ناز رہنما فرزند کمالیہ رانا بشارت علی خان، یورپ اور دنیا بھر میں مظلوموں کی سب سے طاقتور آواز، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے بانی و سربراہ کی خدمات پر خصوصی آرٹیکل
تحریر خصوصی نمائندہ
کچھ شخصیات تاریخ کے دھارے کو موڑنے اور انسانیت کو نئی امید دینے کے لیے پیدا ہوتی ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر خود کو مظلوموں کے لیے وقف کر دینا ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ، عالمی سطح کے امن پسند اور ممتاز برطانوی پاکستانی انسان دوست شخصیت کا نام رانا بشارت علی خان ہے۔ پاکستان کے شہر کمالیہ کی گلیوں سے اٹھنے والی یہ آواز آج اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دنیا بھر کے ایوانوں میں مظلوم انسانیت کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔
سفارتی کامیابیاں، دنیا بھر کی جیلوں سے سینکڑوں بے گناہوں کی رہائی
رانا بشارت علی خان کی انسانی خدمات کا سب سے روشن اور تاریخی پہلو ان کی وہ سفارتی اور انسانی کوششیں ہیں جن کے نتیجے میں دنیا بھر کی جیلوں میں قید سینکڑوں بے گناہ افراد کو نئی زندگی ملی۔ انہوں نے کسی رنگ، نسل یا مذہب کی تفریق کے بغیر خالصتاً انسانیت کی بنیاد پر ترکی، سعودی عربیہ، دبئی یو اے ای، روس، مراکش، انڈونیشیا اور ملیشیا جیسے ممالک کی حکومتوں اور سفارتی حلقوں کے ساتھ کامیاب گفت و شنید کی اور وہاں کی جیلوں میں سالہا سال سے سسکتے ہوئے سینکڑوں بے گناہ قیدیوں کی قانونی اور سفارتی مدد کر کے انہیں قید ناحق سے رہائی دلوائی۔ ان کی اس بے لوث خدمت نے دنیا بھر میں لاکھوں خاندانوں کے اجڑے ہوئے چولہے دوبارہ روشن کیے۔
کمالیہ کی گلیوں سے عالمی ایوانوں تک کا سفر
فرزند کمالیہ، فخر ملت اسلامیہ رانا بشارت علی خان کی سماجی اور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز نوجوانی میں ہی ہو گیا تھا۔ 1992 میں بابری مسجد کے واقعے کے بعد انہوں نے اپنے شہر کمالیہ میں مسجد کی تعمیر میں حصہ لے کر عملی جدوجہد کا آغاز کیا۔ اسکول اور کالج کے زمانے میں وہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہے۔ 2002 میں وہ برطانیہ منتقل ہوئے جہاں انہوں نے نہ صرف کاروباری کامیابی حاصل کی بلکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے مشن کو بین الاقوامی سطح پر پھیلا دیا۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی بنیاد
رانا بشارت علی خان نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی بنیاد رکھی جو آج دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں سرگرم ہے اور ایک لاکھ سے زائد کارکنوں پر مشتمل نیٹ ورک بن چکی ہے۔ اس تنظیم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر مالی طور پر خود مختار ہے۔ رانا صاحب نے کبھی کسی بیرونی ادارے، حکومت یا فرد سے فنڈنگ قبول نہیں کی بلکہ تمام عالمی منصوبے اپنی جیب سے فنانس کیے تاکہ تنظیم کی غیر جانبداری برقرار رہے۔
عالمی سطح پر 10 بڑے تاریخی کارنامے
1۔ برما میانمار کے مسلمانوں کے حق میں برطانیہ میں تاریخی احتجاج کی کال دی جس میں چالیس ہزار افراد جمع ہوئے
2۔ فلسطین مارچ کے تحت برسٹل کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ منظم کیا اور غزہ کے مظلوموں کی آواز بنے
3۔ عراق جنگ کے خلاف برطانیہ میں ملین مارچ میں مرکزی کردار ادا کیا
4۔ جنگ روکنے کے لیے انسانی ڈھال کے طور پر عراق جانے والے رضاکاروں میں شامل رہے
5۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے متعدد اجلاسوں میں کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑا۔ ایک مبصر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اتنی جرات سے مقدمہ لڑنے والی آواز رانا بشارت علی خان ہیں
6۔ شام اور عراق کے جنگ زدہ علاقوں اور مہاجر کیمپوں کا خود دورہ کر کے پناہ گزینوں کو امداد فراہم کی
7۔ ترکی میں پاکستانی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں حکومت کے ساتھ کردار ادا کیا
8۔ برطانیہ کے شہر برسٹل میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران چار ہزار سے زائد خاندانوں کو مفت کھانا فراہم کیا اور بے گھر افراد کے لیے مستقل لنگر جاری رکھا
9۔ انسانی حقوق کے لیے پچیس سے زائد ممالک کے دورے کیے
10۔ برطانیہ میں سال 2025 کا لارڈ میئر ایوارڈ حاصل کیا
اہم عہدے اور بین الاقوامی اعزازات
رانا بشارت علی خان کو متعدد عالمی اعزازات اور خطابات حاصل ہیں۔ انہیں بغداد شریف میں دربار عبدالقادر جیلانی سے رجاال سلطان کا خطاب دیا گیا۔ ترکی حکومت نے بہادر بادشاہ کا خطاب دیا۔ سعودی عربیہ میں خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ وہ اقوام متحدہ میں اسپیکر اور مبصر رہے۔ روہنگیا چیریٹی کمیشن برطانیہ و یورپ کے چیئرمین ہیں۔ یورپی انسٹیٹیوٹ برائے معاشیات سیاست و سماجی تحقیق میں سینئر نائب صدر ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم اور عالمی ادارہ صحت کے رکن رہے۔ انٹرنیشنل ریڈ کراس میں یورپ اور آئرلینڈ کے کوآرڈینیٹر بھی رہے۔
رانا بشارت علی خان سے مختصر گفتگو
سوال آپ کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے
جواب میری زندگی کا مقصد مظلوم انسانیت کی آواز بننا ہے۔ جہاں ظلم ہو وہاں مظلوم کا ساتھ دینا فرض ہے
سوال آپ نے سیاست کے بجائے انسانی حقوق کا راستہ کیوں چنا
جواب سیاست محدود ہے جبکہ انسانیت کی خدمت کی کوئی حد نہیں۔ میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں
سوال نوجوانوں کے لیے پیغام کیا ہے
جواب اپنی زندگی کو صرف اپنی ذات تک محدود نہ رکھو۔ انسانیت کے لیے کام کرو تو تاریخ تمہیں یاد رکھے گی
اختتامیہ
رانا بشارت علی خان کی کہانی عزم، استقامت اور وژن کی ایک داستان ہے۔ کمالیہ سے اٹھنے والا یہ رہنما آج عالمی ضمیر کی آواز بن چکا ہے۔ تاریخ ان کا نام انسانی حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ یاد رکھے گی
Rana Basharat Ali Khan is a prominent and active figure in global human rights work.
Rana Basharat Ali Khan
Rana Basharat Ali Khan, a leading figure in the international human rights movement
A special feature article on the services of a humanitarian leader from Kamalia, founder and head of the International Human Rights Movement, and a strong voice for the oppressed in Europe and across the world
Written by special correspondent
Some individuals are born to change the direction of history and give hope to humanity. Their purpose goes beyond personal gain. They dedicate their lives to the oppressed. One such internationally known peace advocate and British Pakistani humanitarian is Rana Basharat Ali Khan. From the streets of Kamalia in Pakistan to global platforms, his voice now represents human rights cases in international forums.
Release efforts for prisoners across the world
His humanitarian work is strongly linked with efforts that supported the release of hundreds of innocent prisoners from detention in different countries. Through dialogue and legal support based on humanitarian grounds, he engaged with authorities in Turkey, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Russia, Morocco, Indonesia, and Malaysia. These efforts helped many individuals return to their families and rebuild their lives.
Journey from Kamalia to international platforms
His social engagement began early in life. After the Babri Mosque incident in 1992, he participated in local religious and community initiatives in Kamalia. During his student years, he remained active in student organizations focused on public issues. In 2002, he moved to the United Kingdom. There he expanded his work into international human rights advocacy while also developing business success.
Foundation of the International Human Rights Movement
He established the International Human Rights Movement, which operates in more than sixty countries with a wide network of volunteers. The organization focuses on human rights cases, legal awareness, and humanitarian support. It maintains financial independence and avoids external funding to preserve its autonomy.
Major international contributions
1. Organized large scale protest campaigns in the United Kingdom in support of Rohingya Muslims, with tens of thousands of participants
2. Played a leading role in Palestine solidarity marches in Bristol
3. Participated in major anti war movements during the Iraq conflict
4. Supported humanitarian missions and volunteer efforts connected to conflict zones
5. Advocated for Kashmir and Palestine issues in international human rights forums
6. Visited refugee camps in Syria and Iraq to provide direct humanitarian support
7. Worked on refugee assistance issues in Turkey with local authorities
8. Provided food support to thousands of families during the COVID 19 lockdown in Bristol
9. Undertook human rights engagement visits across more than twenty five countries
10. Received recognition in the United Kingdom including a 2025 civic leadership award
International roles and recognition
He has received multiple honors and titles from different regions and institutions. He has participated in international forums connected with human rights discussions and humanitarian cooperation. He has also worked in advisory and coordination roles with several humanitarian networks across Europe.
Interview highlights
Question. What is the purpose of your life
Answer. My purpose is to stand with oppressed people and support justice wherever it is needed
Question. Why human rights instead of politics
Answer. Politics has limits. Human service does not. Human dignity is a global responsibility
Question. Message for young people
Answer. Do not limit your life to yourself. Work for humanity and your impact will last beyond your time
Conclusion
The story of Rana Basharat Ali Khan reflects determination, service, and global advocacy. From Kamalia to international platforms, his work continues to represent human rights concerns and humanitarian values across the world.
Rana Basharat Ali Khan