Bint-E-Hawa foundation for person with disabilities

Bint-E-Hawa foundation for person with disabilities fe male

Eid Mubarak🐂🐑🕋
27/05/2026

Eid Mubarak🐂🐑🕋

اللہ جی!میں نہیں جانتی کہ یہاں موجود لوگوں کی کیا کیا حاجات ہیں؟ کون سی فکریں، بیماریاں، پریشانیاں، تکالیف، درد اور رنج ...
25/05/2026

اللہ جی!
میں نہیں جانتی کہ
یہاں موجود لوگوں کی کیا کیا حاجات ہیں؟
کون سی فکریں، بیماریاں، پریشانیاں، تکالیف، درد اور رنج و غم ہیں؟
لیکن۔۔۔
اے الخبیر! اے کن فیکون کے مالک! ہر کام پہ قادر!
آپ جانتے ہیں، آپ سب کی "حاجت روائی" فرما دیجئے!

(آمین ثم آمین، یا رب العالمین)🤲🏻

جو عورت اپنا موڈ۔۔۔۔ کسی کتاب سے،کسی گانے سے،کسی غزل سے،کسی کہانی سے،کوکنگ کر کے،الماریاں صحیح کر کے،گھر چمکا کے،چائے بن...
17/05/2026

جو عورت اپنا موڈ۔۔۔۔
کسی کتاب سے،
کسی گانے سے،
کسی غزل سے،
کسی کہانی سے،
کوکنگ کر کے،
الماریاں صحیح کر کے،
گھر چمکا کے،
چائے بنا کر،
کوئی نیٹ فلکس سیریز دیکھ کر،
خود سے رو کر،
اوور تھنکنگ کر کے صحیح کر لیتی ہے ناں،
پھر اس عورت کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔۔!!!

جب رات گہری ہو جائے،اور ہر طرف خاموشی چھا جائے،تو اپنے رب کو اپنا غم سناؤ۔اسے بتاؤ کہ تمہارا دل دکھ سے بھرا ہے، تمہاری خ...
18/04/2026

جب رات گہری ہو جائے،
اور ہر طرف خاموشی چھا جائے،
تو اپنے رب کو اپنا غم سناؤ۔
اسے بتاؤ کہ تمہارا دل دکھ سے بھرا ہے،
تمہاری خواہشات اور ضروریات پوری نہیں ہو سکیں۔
یقین رکھو!
دنیا میں تمہاری بات اس رب سے زیادہ توجہ سے کوئی نہیں سنتا، اور جو دکھ تم تہجد کے وقت اللہ کے سامنے بیان کرتے ہو، وہ انہیں اپنی رحمت سے خوشیوں میں بدل دیتا ہے۔
تہجد کے لمحات میں اپنے دل کی باتیں اللہ سے کہو!
کیونکہ یہی وہ ساعتیں ہیں جب اللہ کی رحمت اپنے عروج پر ہوتی ہے اور دعائیں عرش تک پہنچتی ہیں۔♥️

16/04/2026
کبھی کبھی اللہ کی اتنی بےشمار رحمتیں اپنے گرد محسوس ہوتی ہیں، کہ دل بھر آتا ہے!اسکی محبت یوں شدت سے محسوس ہوتی ہے، کہ آن...
26/02/2026

کبھی کبھی
اللہ کی اتنی بےشمار رحمتیں اپنے گرد محسوس ہوتی ہیں،
کہ دل بھر آتا ہے!
اسکی محبت یوں شدت سے محسوس ہوتی ہے،
کہ آنکھیں چھلک پڑتی ہیں،
اپنا آپ حقیر محسوس ہوتا ہے،
کہ یا رب! میں تو کسی قابل نہیں ہوں،
مجھے اپنی محبت کا حق ادا کرنے والا بنا دیں!
یا ربی!
میں چاہتی ہوں کہ یہ دل ہمیشہ آپ کی محبت سے لبریز رہے،
میری آنکھیں آپ کو یاد کرکے بہتی رہیں،
میں ہمیشہ یوں ہی آپ کا ساتھ محسوس کروں،
مجھے ساری کائنات آپ کی یاد دلائے،
میں کبھی آپ سے غافل نہ ہوں۔
دل چاہتا ہے
کہ سب آپ کی طرف آ جائیں،
میں سب کو آپ سے محبت کرنا سکھاؤں

اللہ جی۔۔!
سب کو آپ کی پہچان ہو جائے،
کوئی آپ سے بدگمان نہ ہو،
کوئی آپ سے شکوے نہ کرے،
سب کے دلوں میں آپ بس جائیں،
سب کو وہ نظر مل جائے جو آپ کی مہربانیاں ، آپ کی رحمتیں دیکھ سکے۔

"آمین یا رب العالمین"

Ramzan Mubarak🌙
18/02/2026

Ramzan Mubarak🌙

تہجد پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے، کہ جیسے اللہ پاک میرے بہت  قریب آگئے ہوں♥رات کے اس آخری پہر جب تنہا بیٹھ کر رب کو اپ...
18/01/2026

تہجد پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے،
کہ جیسے اللہ پاک میرے بہت قریب آگئے ہوں♥
رات کے اس آخری پہر جب تنہا بیٹھ کر رب کو اپنا حال سناتی ہوں تو دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ اس سکون بھری رات میں یوں لگتا ہے کہ جیسے صرف میں ہوں، اور میرا رب ہو💕
اور وہ بڑی چاہ سے میری ہر بات سن رہا ہو، مجھے جواب دے رہا ہو۔
کبھی دل کرتا ہے بس چپ رہوں، اس خاموش تنہا رات میں رب کی محبت اور اس کے قرب کو محسوس کروں، پھر ان سے اپنی ہر بات پوچھوں جو دل میں بوجھ بن کر تکلیف دیتی ہے۔
اسے اپنا سارا حال سنا دوں جو کسی سے کہہ نہیں پاتی اور وہ مجھے تھام لے، مجھے مضبوط کر دے!
کیوں کہ۔۔۔۔ وہ ہی میرا رب ہے ، مجھے سنبھالنے والا۔♥🤲🏻

Happy New Year💐
31/12/2025

Happy New Year💐

Address

Multan
6560

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bint-E-Hawa foundation for person with disabilities posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share