09/07/2026
مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی فکر نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے، پروفیسر اسامہ بشیر قریشی، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی
نئی نسل کو اکابرین و مشاہیر کی تعلیمات سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، پروفیسر ڈاکٹر عاصم رجوانہ، پروفیسر ریاض حسین
ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن آئندہ بھی قومی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں میں حب الوطنی، قائدانہ صلاحیتوں اور قومی شعور کے فروغ کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی، نعیم اقبال نعیم
ملتان( ) ممتاز ماہر تعلیم ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز ملتان ریجن پروفیسر اسامہ بشیر قریشی، معروف ماہر تعلیم و ادیب، صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی،سابق چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، پرو ریکٹر این سی بی اے اینڈ ای الحمرا یونیورسٹی ملتان کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد عاصم رجوانہ، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ نے تحریک پاکستان میں خواتین کی قیادت کی اور قیام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا وہ ہماری رول ماڈل تھیں اور آج کی نئی نسل خواتین کیلئے وہ ہمیشہ رول ماڈل رہیں گی ہمیں نئی نسل کو ان کی تعلیمات اور خدمات سے روشناس کروانا ہوگا فاطمہ جناح ؒ با اصول لیڈر اور سچی محب وطن پاکستانی تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان، نظریہ پاکستان فورم ملتان، پنجاب گروپ آف کالجز ملتان ریجن اور گلوبل وڑن فار انکلیوسو پروگریس ملتان کے زیر اہتمام مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کے 59 ویں یوم وفات کے موقع پر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ملتان کیمپس ملتان میں منعقدہ مادرملت فاطمہ جناح ؒ کانفرنس و ایوارڈز 2026 سے خطاب میں کیا مادر ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، پروفیسر اسامہ بشیر قریشی اور مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو بھلا دیتی ہیں تو رسوائی ان کا مقدر بن جاتی ہے ہمیں اپنی نئی نسل کو تحریک پاکستان کے اکابرین و مشاہیر سے متعارف کروانا ہوگا، تبھی ان کو یہ احساس ہوگا کہ پاکستان نعمت خداوندی ہے جو بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہواہے اس موقع ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد عاصم رجوانہ اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین نے اپنی گفتگو کے ذریعے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒنے تحریک پاکستان، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں ان کی سیرت، کردار، دیانت داری اور قومی خدمات نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیںتقریب کے میزبان نعیم اقبال نعیم، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے کہا کہ نئی نسل کو قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے افکار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے مہمانان گرامی ، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، تعاون کرنے والے اداروں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن آئندہ بھی قومی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں میں حب الوطنی، قائدانہ صلاحیتوں اور قومی شعور کے فروغ کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی تقریب کے شرکاءخاص میں کیمپس انچارج UCP ملتان پروفیسر محمد ارشد، سماجی رہنما سید عاصم رضا شاہ نقوی، ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے عہدیداران ادیب احمد، ہمایوں واجد، حافظ محمد وقاص اقبال، پنجاب گروپ آف کالجز کی اساتذہ کرام پروفیسر صائمہ ظفر، پروفیسر عاصمہ سعید، پروفیسر سعید فاطمہ، پروفیسر آسیہ مرر، پروفیسر امبر ضیا، پروفیسر ریم ریاض، پروفیسر مدیحہ سلطان ، پروفیسر سمیرا کنول، پروفیسر ندا یوسف، ودیگر شامل تھیں جن میں کئیر کاسمیٹکس پاکستان، ڈی ایس جی انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان، لی پرل اسیتھٹیک کلینک ملتان اور فورٹین سٹریٹ پیزا ملتان کے تعاون سے سرٹیفکیٹ آف مادر ملت ایوارڈز 2026 اور تحائف پیش کئے گئے تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین دربار حضرت داو ¿د جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے محترمہ فاطمہ جناحؒ و اکابرین پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
ملتان:ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن،گلوبل وژن فار انکلیوسو پروگریس ، پنجاب گروپ آف کالجز ملتان اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیر اہتمام محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59 ویں برسی کے موقع پر مادرملت کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، پروفیسر اسامہ بشیر قریشی،مخدوم شعیب اکمل ہاشمی،پروفیسر ڈاکٹر عاصم رجوانہ، نعیم اقبال نعیم، پروفیسر ریاض حسین، پروفیسر محمد ارشد، سید عاصم رضا شاہ، ادیب احمد، ہمایوں واجد، حافظ محمد وقاص و دیگر خطاب کررہے ہیں دوسری طرف ایوارڈ یافتہ اساتذہ کرام کا مہمانان گرامی کے ساتھ گروپ فوٹو