Bilal Welfare Foundation

Bilal Welfare Foundation Our mission is to bring positive change, empower communities, and help

"Bait Catch Welfare Foundation is a non-profit organization dedicated to serving humanity through welfare, education, healthcare, community support, and social development initiatives.

30/06/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بستی لاڑ جنوبی مرکزی عید گاہ کے آگے برا گڑھا تھا جو سیلاب کے دوران روڈ کے ٹوٹنے کی وجہ سے تھا ۔ بڑی ٹریفک میں یہ رکاوٹ بنا ہوا تھا اکثر مسافر لوگ یہاں سے گزرتے تھے ان کی گاڑیاں یہاں آکر پھنس جاتی تھیں جس کی وجہ سے وہ پریشان ہوتے۔ علاقہ مکین بھی اس سے بڑے پریشان ہوتے تھے ۔ الحمد اللہ بیٹ کیچ ویلفیئر فاؤنڈیشن جو کہ نو جوانوں کی ایک تنظیم ہے اس میں تمام نوجوانوں نے ہمت دکھائی اور کسی سیاستدان کا انتظار کیئے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت اور خود سے پیسے جمع کر کے اپنے علاقے کی بھلائی کا سوچ کر اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اس روڈ کو مرمت کیا
اب میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ جتنا ہو سکے ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہماری حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہم مزید فلاحی کاموں میں کوشاں رہیں ۔ جزاک اللہ
Jazz cash
Muhammad bila: 03001111731

22/06/2026

Allahmdullilah

16/06/2026

چند دن پہلے ہم نے بیٹ کیچ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی، اور آج الحمدللہ ہماری تنظیم کا پہلا فلاحی کام مکمل ہوا۔
لاڑ جنوبی کی اس مین روڈ پر واقع یہ پلی گزشتہ تقریباً تین ماہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی تھی۔ یہ راستہ تقریبا 50 سے زائد بستیوں کو ملاتا ہے اور مین بائی پاس سے بھی منسلک ہے۔ پلی خراب ہونے کے باعث یہاں 10 سے 12 حادثات بھی پیش آ چکے تھے۔
الحمدللہ بیٹ کیچ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام نوجوانوں نے مل کر اپنی مدد آپ کے تحت اس پلی کی تعمیر کا کام مکمل کیا۔ اس کام کا تمام خرچہ فاؤنڈیشن کے ممبران نے مل کر کیا۔
یہ ایک فلاحی ادارہ ہے اور ان شاء اللہ ہم سب نوجوان مل کر علاقے کے ایسے ہی چھوٹے چھوٹے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ہمارا ساتھ دیں، حوصلہ افزائی کریں اور اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسروں میں بھی خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا ہو۔
بیٹ کیچ ویلفیئر فاؤنڈیشن علاقے کی خدمت، ہماری ذمہ داری 🤝❤️

14/06/2026

رضا المصطفیٰ اظہار خیال پیش کرتے ہوے❤️

13/06/2026

الحمدللہ! آج ہم نے اپنی نوجوانوں کی تنظیم/فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور اس مہم کا حصہ بنے۔
یہ بات ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ آج ہمارے ساتھ جو نوجوان موجود ہیں وہ صرف ایک گروپ نہیں بلکہ ایک منظم کمیٹی کی شکل میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس کمیٹی میں مختلف ذمہ داریاں اور عہدے بھی تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں چیئرمین، نائب چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور دیگر اہم عہدیداران شامل ہیں۔ یہ سب نوجوان اپنے اپنے کردار کے ساتھ اس تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انشاءاللہ بہت جلد ہماری یہ تنظیم باقاعدہ طور پر رجسٹر بھی کروا دی جائے گی تاکہ ہم مزید منظم انداز میں اپنے علاقے اور عوام کی خدمت کر سکیں۔
ہمارا بنیادی منشور یہ ہے کہ:
غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے
تعلیم کے شعبے میں ضرورت مند طلبہ کی معاونت کی جائے
نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے
علاقے میں فلاحی کاموں کو فروغ دیا جائے
کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو سپورٹ کیا جائے
ہر اس شخص کا ساتھ دیا جائے جو حقیقی معنوں میں مدد کا مستحق ہو
یہ تنظیم کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف خدمتِ خلق اور اپنے علاقے کی بہتری کے لیے بنائی گئی ہے۔
انشاءاللہ ہم سب مل کر اس مشن کو کامیابی تک پہنچائیں گے۔

Address

Basti Laar Janubi, Tehseel Jalal Pur Pir Wala And District Multan
Multan
59660

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share