27/06/2026
عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سارا بوجھ "آئل مافیا" کے مؤقف پر ڈال دیا گیا۔ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو چکی تھیں تو عوام تک اس کا فائدہ کیوں نہ پہنچایا گیا؟ حکومت نے آئل کمپنیوں کے مبینہ نقصان کا جواز پیش کر کے اپنی ذمہ داری سے ہاتھ جھاڑ لیے، جبکہ مہنگائی کا بوجھ آج بھی صرف عوام اٹھا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو اضافہ فوری ہوتا ہے، مگر کمی کے وقت رکاوٹیں کیوں کھڑی ہو جاتی ہیں؟ عوام شفاف جواب اور حقیقی ریلیف کے منتظر ہیں۔