APCA Updates

APCA Updates All Pakistan Clerks Association (APCA)

عدالتِ عظمیٰ نے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت ختم کرنے کے حوالے سے جن اہم قانونی اور انتظامی پہلوؤں پر زور دیا ہے، وہ در...
12/06/2026

عدالتِ عظمیٰ نے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت ختم کرنے کے حوالے سے جن اہم قانونی اور انتظامی پہلوؤں پر زور دیا ہے، وہ درج ذیل ہیں:
1. آئین کے آرٹیکل 25 (برابری کا حق) کی خلاف ورزی:
سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ ایک ہی گریڈ (BPS) میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں دگنا یا تگنا فرق آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 25 (ملازمین کے یکساں حقوق) اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ عدالت کے مطابق، جب گریڈ اور تعلیمی قابلیت ایک جیسی ہو، تو الاؤنسز کے نام پر اتنا بڑا فرق برقرار رکھنا امتیازی سلوک ہے۔
2. سیکریٹریٹ اور فیلڈ محکموں کا فرق
عدالتِ عظمیٰ نے اپنے مشاہدات میں یہ بات بھی سامنے لائی کہ سیکریٹریٹ (سیکرٹریز اور ان کے اسٹاف) کے ملازمین کو خصوصی الاؤنسز (جیسے سیکریٹریٹ الاؤنس) دیے جاتے ہیں، جبکہ اٹیچڈ ڈپارٹمنٹس، فیلڈ دفاتر اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ملازمین کو ان سے محروم رکھا جاتا ہے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اس خلیج کو پُر کیا جائے کیونکہ فیلڈ کے ملازمین بھی اسی ریاست کے لیے کام کرتے ہیں۔
3. یکساں پالیسی (Uniform Policy) وضع کرنے کی ہدایت
اگرچہ عدالت مالیاتی بجٹ بنانا حکومت کا کام سمجھتی ہے، لیکن تنخواہوں میں شدید تفاوت کے کیسز پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو باقاعدہ ہدایات جاری کیں کہ:
تمام محکموں کے ملازمین کے لیے ایک جیسے رولز اور الاؤنسز کا فریم ورک تیار کیا جائے۔
الاؤنسز کی تقسیم میں موجود تفریق کو دور کرنے کے لیے "انوملی کمیٹیوں" (Anomaly Committees) کو متحرک کیا جائے تاکہ کسی بھی گریڈ کے ملازم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
نوٹ: سپریم کورٹ کے اسی سخت موقف، عدالتی احکامات اور ملازمین کی تنظیموں کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں حکومت نے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) متعارف کروایا تھا تاکہ جن محکموں کو پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں مل رہا تھا، ان کی تنخواہوں کا فرق کسی حد تک کم کیا جا سکے۔

12/06/2026

اپنے لیے 300 فیصد اضافہ، ساتھ میں بے شمار مراعات اور سہولیات، جبکہ اس شدید مہنگائی میں ملازمین کے لیے صرف 7 فیصد اضافہ! وہ بھی ایسا کہ ٹیکسوں کی مد میں واپس لے لیا جائے گا۔

7 فیصد اضافہ نامنظور! نامنظور!




12/06/2026
12/06/2026

پچھلے سال مرکز نے 30 فیصد DRA دیا تو صوبوں کو مشکلات تھیں۔ جو کسی صوبے نے نہیں دیا۔ اب سب کچھ مشورے سے ہوا ہے۔ صوبے 7 فیصد سے کچھ بڑھا کر دیں گی اور کہیں گی کہ ہم نے تو پھر بھی وفاق سے زیادہ دیا ہے۔ غریب کے خلاف سب ایک ہیں

12/06/2026

خد کی تنخواہ دو لاکھ سے سیدھے بارا لاکھ اور ملازمین کی صرف 7٪، آخر کیوں؟

12/06/2026

یہ زلیل فراڈئے قابض دھوکہ باز آپ سے سانسیں چھین کر بیچنا چاہتے ہیں اور آپ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ تنخواہیں بڑھائیں گے

08/02/2026

Address

Ghallanai Mohmand
Mohmand
24650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APCA Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share