Alkhidmat Foundation Mirpur AJK

Alkhidmat Foundation Mirpur AJK Alkhidmat Foundation Mirpur AJK – Serving humanity with integrity through healthcare, education, relief, and community services.

🌙  Eid Mubarak from Alkhidmat Foundation Mirpur 🌙On this blessed occasion of Eid, we extend our heartfelt wishes to you ...
21/03/2026

🌙 Eid Mubarak from Alkhidmat Foundation Mirpur 🌙

On this blessed occasion of Eid, we extend our heartfelt wishes to you and your loved ones. May this Eid bring peace, joy, and countless blessings into your lives.

At Alkhidmat Foundation Mirpur, we believe in sharing happiness and caring for those in need. Let this Eid be a reminder to spread compassion, support the underprivileged, and strengthen the spirit of humanity.

Together, let’s make a difference.

📍 Alkhidmat Foundation Mirpur AJK

🍱❤️ A Beautiful Act of Service ❤️🍱Volunteers of Alkhidmat Foundation Mirpur are actively distributing “Asaan Iftar” amon...
17/03/2026

🍱❤️ A Beautiful Act of Service ❤️🍱

Volunteers of Alkhidmat Foundation Mirpur are actively distributing “Asaan Iftar” among fasting individuals across the city during this blessed month of Ramadan.

This noble effort is not just about providing food , it reflects the true spirit of compassion, brotherhood, and Islamic solidarity.

👏 Salute to all the dedicated volunteers who are quietly serving humanity.

May Allah accept their efforts and grant us all the ability to participate in serving others. Ameen.






24/01/2026
الخدمت فاؤنڈیشن میرپور کی منعقدہ ڈونر کانفرنساللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔✨ اس بابرکت موقع ...
22/01/2026

الخدمت فاؤنڈیشن میرپور کی منعقدہ ڈونر کانفرنس
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

✨ اس بابرکت موقع پر
👶 253 یتیم بچوں کی کفالت (Sponsorship) کے وعدے ہوئے
💰 کل موصولہ رقم: 16,796,000 روپے .. الحمدللہ

یہ کامیابی ہمارے طے شدہ ہدف سے بڑھ کر ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ
💚 اہلیانِ میرپور کے دل یتیم بچوں کے لیے محبت اور احساسِ ذمہ داری سے بھرپور ہیں 💚

ہم دل کی گہرائیوں سے تمام
مخیر حضرات، معزز ڈونرز، رضاکار ساتھیوں اور منتظمین
کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون، اعتماد اور محنت سے یہ عظیم کارِ خیر ممکن ہوا۔

📿 اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے،
آپ کے مال و اولاد میں برکت دے اور اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین

🟢 الخدمت فاؤنڈیشن میرپور

الخدمت فاؤنڈیشن میرپور کے زیرِ اہتمام💫 ڈونر کانفرنس 💫📅 بدھ، 21 جنوری 2026🕖 شام 7 بجے📍 ریجنسی ہوٹل، میرپورالخدمت فاؤنڈیشن...
19/01/2026

الخدمت فاؤنڈیشن میرپور کے زیرِ اہتمام
💫 ڈونر کانفرنس 💫

📅 بدھ، 21 جنوری 2026
🕖 شام 7 بجے
📍 ریجنسی ہوٹل، میرپور

الخدمت فاؤنڈیشن گزشتہ برسوں میں میرپور ڈویژن کے 700 سے زائد یتیم بچوں کی تعلیم، کفالت اور تربیت کا فریضہ انجام دے چکی ہے،
اور اب مزید 100 یتیم بچوں کی کفالت کے لیے آپ کے تعاون کی منتظر ہے۔

✨ آرفن سپورٹ پروگرام
📚 تعلیم • تربیت • کفالت

💰 صرف 5,500 روپے ماہانہ
💰 66,000 روپے سالانہ
ایک یتیم بچے کے روشن مستقبل کے لیے

📖 رسول اللہ ﷺ کا فرمان:
"میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے"✌️

آئیے! اپنے مال کو صدقۂ جاریہ بنائیں
اور کسی بچے کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنیں۔

📞 رابطہ:
+92 343 0266610

🟢 الخدمت فاؤنڈیشن میرپور
Let’s Change Lives Together ❤️

17/01/2026
الخدمت فاؤنڈیشن میرپورالخدمت فاؤنڈیشن کی سالانہ آرفن ڈونر کانفرنس کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس الخدمت لیبارٹری میں...
17/12/2025

الخدمت فاؤنڈیشن میرپور

الخدمت فاؤنڈیشن کی سالانہ آرفن ڈونر کانفرنس کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس الخدمت لیبارٹری میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن میرپور جناب بشیر احمد شگو نے کی، جبکہ ریجنل آفس سے جناب عاطف عباسی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر جماعتِ اسلامی میرپور کے راہنما اور سابق صدور الخدمت فاؤنڈیشن میرپور اور ذمہ داران
ملک محمد ریاض، راجہ محمد اسلم، اشتیاق شہزاد، مولانا عبد الرؤف
کے علاوہ
ضلعی جنرل سیکرٹری ظہیر احمد بابر، سیکرٹری مالیات شاہد رفیق، سٹی صدر امجد محمود بٹ
اور دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات کا متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ
👉 زیادہ سے زیادہ یتیم بچوں کی کفالت (Sponsorship) کے لیے شہر کے مخیر حضرات سے بھرپور، منظم اور مؤثر رابطہ کیا جائے گا تاکہ یتیم بچوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی تعلیم، صحت اور کفالت کے ذریعے ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی تعمیر کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲








الخدمت فاؤنڈیشن میرپور کے تحت CMCDP پروگرام کے ذریعے یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم ہیلتھ اسکریننگ ایکٹیویٹی ک...
16/12/2025

الخدمت فاؤنڈیشن میرپور کے تحت CMCDP پروگرام کے ذریعے یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم ہیلتھ اسکریننگ ایکٹیویٹی کا انعقاد کیا گیا۔

📅 تاریخ: 23 دسمبر 2025
📍 علاقہ: آزاد جموں و کشمیر
📌 کلسٹر: کھڑی شریف
🏥 اسٹڈی سنٹر: KIRF ہسپتال جاتلاں
👤 FSO: شہروز علی

اس سرگرمی میں:
👶 کل یتیم بچے: 102
✅ شرکت کرنے والے یتیم بچے: 86
❌ غیر حاضر یتیم بچے: 16
👩‍👦 شرکت کرنے والی مائیں / سرپرست: 39

اس موقع پر بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور صحت سے متعلق مفید رہنمائی فراہم کی گئی۔

👨‍⚕️ معزز مہمان ڈاکٹرز:

ڈاکٹر عبدالجبار (میڈیکل آفیسر)

ڈاکٹر فیصل خان (میڈیکل آفیسر)

ڈاکٹر فیصل (پیڈیاٹرک سرجن)

ڈاکٹر منیبہ (فزیوتھراپسٹ)

ہم تمام معزز ڈاکٹرز، انتظامیہ اور معاونین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے یتیم بچوں کی صحت و فلاح کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲







الخدمت فاؤنڈیشن کلسٹر میرپور آرفن کئیر پروگرام کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لیے سالانہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ...
16/11/2025

الخدمت فاؤنڈیشن کلسٹر میرپور آرفن کئیر پروگرام کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لیے سالانہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور میں کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد بچوں کی عمومی صحت، نشوونما اور غذائی حالت کا جائزہ لینا تھا۔

کیمپ میں ڈاکٹر اسامہ، ڈاکٹر احمد، لیڈی ڈاکٹر عفرہ بتول اور لیڈی ڈاکٹر اریبہ ضیا نے بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ بچوں کے قد، وزن،آنکھوں، اور عمومی صحت کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ بچوں کو صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے اور صفائی کے اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عامر عزیز (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) بمعہ اپنی ٹیم نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات بچوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم میں بشیر احمد شگو (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپور)، ظہیر احمد بابر (سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن میرپور)، اور شاہد رفیق (سیکرٹری فنانس الخدمت فاؤنڈیشن میرپور) سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

کیمپ میں آکسن کالج کے میڈیکل سٹوڈنٹس اور مسٹ یونیورسٹی کے والنٹیئرز نے بھی بھرپور حصہ لیا اور بچوں کے طبی معائنے میں معاونت فراہم کی۔

کیمپ کے اختتام پر الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے کہا کہ یتیم بچوں کی صحت، تعلیم اور بہبود الخدمت کی ترجیحات میں شامل ہے، اور مستقبل میں بھی ایسے کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

🩺 فری شوگر ٹیسٹ کیمپ – خدمتِ انسانیت کا ایک اور قدم!14 نومبر عالمی یومِ شوگر کے موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن اور آغوش UK کے زی...
13/11/2025

🩺 فری شوگر ٹیسٹ کیمپ – خدمتِ انسانیت کا ایک اور قدم!

14 نومبر عالمی یومِ شوگر کے موقع پر
الخدمت فاؤنڈیشن اور آغوش UK کے زیر اہتمام

📍 مقام: ایڈن پلازہ بالمقابل DHQ ہسپتال، میرپور آزاد کشمیر
🕓 وقت: دن 11 بجے تا 2 بجے دن

زیرِ صدارت:
ڈاکٹر ریاض احمد – سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر

مہمانِ خصوصی:
ڈاکٹر فدا حسین راجہ – ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع میرپور

زیرِ انتظام:
ڈاکٹر ندیم بٹ – ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپور
بشیر احمد شگو – صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپور
راجہ محمد اسلم – ایڈمن الخدمت ڈائگناسٹک سنٹر میرپور

💚 الخدمت فاؤنڈیشن – خدمت، شفقت، اور ایمان کا سفر!

Address

Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Foundation Mirpur AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share