Sarfraz Welfare Center

Sarfraz Welfare Center Sarfraz Welfare Center... Serving Humanity from years

سرفراز ویلفیئر سنٹر ایمبولینس سروس رپورٹ مئی 2026
05/06/2026

سرفراز ویلفیئر سنٹر ایمبولینس سروس رپورٹ مئی 2026

گرلز انٹر کالج جاتلاں کے جاری پراجیکٹ کے لیے کالج سٹاف کی طرف سے اعلان شدہ 50000 پچاس ہزار روپے سرفراز ویلفیئر سنٹر جاتل...
05/06/2026

گرلز انٹر کالج جاتلاں کے جاری پراجیکٹ کے لیے کالج سٹاف کی طرف سے اعلان شدہ 50000 پچاس ہزار روپے سرفراز ویلفیئر سنٹر جاتلاں کو پیش کر دیے گئے ۔ یہ رقم پرنسپل صاحبہ سے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد نے وصول کی ۔ سرفراز ویلفیئر سنٹر کی ٹیم کالج سٹاف سمیت ہر اس فرد کا شُکریہ ادا کرتی ہے جس نے تھوڑی سی بھی حوصلہ افزائی کی ۔ اللّٰہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے

سرفراز ویلفیئر سنٹر جاتلاں کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت چیئرمین سرفراز ویلفیئر سنٹر محمد سرفراز جاتلاں میں منعقد ہوئی۔ آغاز...
05/06/2026

سرفراز ویلفیئر سنٹر جاتلاں کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت چیئرمین سرفراز ویلفیئر سنٹر محمد سرفراز جاتلاں میں منعقد ہوئی۔ آغاز تلاوت قرآن مجیدسے انجینئر سعد احمد نے کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سید انیس بخآری نے پیش کی تعارفی نشست کے بعد جنرل سیکرٹری امتیاز احمد نے ایمبولینس سروس کی مئی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ بھی نصف سے زائد فری سروسز کے ساتھ 53 مریضوں کو سروس فراہم کی گئی جن میں سے 30 فری تھیں ۔گرلز انٹر کالج کے پراجیکٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جلد مزید فنڈگ کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی جائے ۔ اب تک معاونت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ عید الاضحی پر قربانی کی کھالوں کی کولیکشن اور اوورسیز ساتھیوں کی طرف سے جاتلاں دفتر میں کی گئی قربانیوں کی تفصیل بھی حاضرین کے سامنے رکھی گئی۔ چیئرمین محمد سرفراز نے کہا کہ جس محنت اور لگن سے ٹیم نے طالب علموں کی معاونت کے لیے کھالیں اکٹھی کی ہیں وہ لائق تحسین ہے ۔ اللّٰہ تعالٰی سب کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ انھوں نے کام کے حوالے سے رضاکاروں کو فری ہینڈ دے کر بھرپور معاونت پر زور دیا۔ انھوں نے حکمت عملی میں بہتری لا کر طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بھی توجہ مبذول کرائی ۔ میٹنگ میں محمد سرفراز ، عبد الرحیم عادل، امتیاز احمد ، ماسٹر ریاست علی، انجینئر سعد احمد ،سید انیس بخآری ، ظہیر حسین ، علی سجاداور سمیر احمد شامل تھے

29/05/2026

الحمدللہ عید الاضحیٰ کے دوسرے روز سرفراز ویلفیئر سنٹر جاتلاں میں اوورسیز ساتھیوں کی طرف سے سات بکروں کی قربانی کی گئی ۔ سرفراز ویلفیئر سنٹر کی ٹیم نے موقع پر بہترین انتظامات کرتے ہوے قربانی کا گوشت لسٹ ترتیب دے کرگھر گھر تقسیم کیا۔ اور آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانےلگاتے ہوئے بہترین طریقے سے صفائی کر دی۔
جن افراد کی طرف سے قربانی کی گئی ان میں
خالد محمود ایلزبری برطانیہ
نزاکت علی ہائی ویکم برطانیہ
اہلیہ محترمہ نزاکت علی ہائی ویکم
سحرش علی دختر نزاکت علی ہائی ویکم
یعقوب احمد برطانیہ
اہلیہ محترمہ واجد علی بیڈفورڈ برطانیہ
ساس محترمہ واجد علی بیڈفورڈ برطانیہ شامل ہیں اللّٰہ تعالٰی سب کے قربانی کو قبول فرما کر اجر عظیم عطا فرمائے ۔
Alhamdulillah, on the second day of Eid-ul-Adha, seven goats were sacrificed by overseas colleagues at Sarfaraz Welfare Center Jatlan. The Sarfaraz Welfare Center team made the best arrangements on the spot, prepared a list of sacrificial meat and distributed it to every household. And they cleaned it in the best way while properly disposing of the utensils.
The people who sacrificed were:
Khalid Mahmood Aylesbury, UK
Nizakat Ali High Wycombe, UK
Wife of. Nazakat Ali High Wycombs, UK
Sahrish Ali, daughter of Nizakat Ali High Wycombe, UK
Yaqub Ahmed, UK
Wife of. Wajid Ali Bedford, UK
Mother-in-law of. Wajid Ali Bedford, UK
May Allah Almighty accept the sacrifice of everyone and give them a great reward.

27/05/2026
اپنی ذمہ داری کا احساس ہی انسانیت ہے
26/05/2026

اپنی ذمہ داری کا احساس ہی انسانیت ہے

الحمدللہ سرفراز ویلفیئر سنٹر کے پراجیکٹ گرلز کالج جاتلاں کے لیے تین افراد نے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے بالترتیب 70000...
26/05/2026

الحمدللہ سرفراز ویلفیئر سنٹر کے پراجیکٹ گرلز کالج جاتلاں کے لیے تین افراد نے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے بالترتیب 70000۔30000اور 50000عطیہ کیے ہیں۔ ایک لاکھ روپے چیئرمین ادارہ محمد سرفراز نے وصول کیے جبکہ پچاس ہزار کا چیک جنرل سیکرٹری امتیاز احمد نے وصول کیا ۔ درج بالا رقوم دینے والے افراد نے کہا کہ ہماری کسی فورم پر تشہیر نا کی جائے ہم خالصتاً رضائے الٰہی کے جذبے سے یہ رقوم دے رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سرفراز ویلفیئر سنٹر کی ٹیم اسے صحیح جگہ خرچ کرے گی اور اللّٰہ تعالیٰ ہمیں بہتر جزا عطا فرمائے گا ۔ سرفراز ویلفیئر سنٹر کی ٹیم بھی سب معاونت کرنے والوں کے لیے دعا گو ہے اللّٰہ تعالٰی انہیں اجر عظیم عطا فرمائے

Address

Jatlan
Mirpur Azad Kashmir
10380

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarfraz Welfare Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sarfraz Welfare Center:

Shortcuts

Share