Secretary General NWCCI

Secretary General NWCCI Secretary General of NWCCI

شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریتعزیتی پیغام​شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ویمن چیمبر آف کامرس ا...
26/03/2026

شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
تعزیتی پیغام
​شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی بانی رہنما محترمہ محترمہ فطرت الیاس بلور کے انتقال پر بہت زیادہ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
​ہم اس مشکل وقت میں ان کے گھر والوں، خاص طور پر جناب غضنفر بلور اور پورے بلور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کاروباری طبقے اور خاص طور پر خواتین کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
​دعا:
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔

​ایشو کردہ: شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

پریس ریلیزشمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار؛ صدر FPCC...
26/02/2026

پریس ریلیز
شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار؛ صدر FPCCI عاطف اکرام شیخ اور یو بی جی کے پیٹرن چیف ایس ایم تنویر کے جرات مندانہ موقف کی بھرپور حمایت
شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی سیف الرحمن خان وزیر نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں مجوزہ ترامیم اور نئے قانون سازی کے عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک بھر کی تاجر برادری کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں سیف الرحمن خان وزیر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور معروف شخصیت پیٹرن چیف یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ:
عاطف اکرام شیخ نے جس جرات مندی کے ساتھ ان ترامیم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، وہ تمام تاجروں کی آواز ہے۔ مجوزہ قانون سازی سے ضلعی سطح کے چیمبرز اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو گی۔
ایس ایم تنویر کی بصیرت اور تاجر برادری کے حقوق کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
سیف الرحمن خان وزیر نے مزید کہا کہ اندرونی و بیرونی تجارتی رکاوٹوں اور دباؤ سے پہلے ہی کاروباری ماحول متزلزل ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترامیم بزنس کمیونٹی کی حوصلہ شکنی کا باعث بنیں گی۔
شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ:
قومی اسمبلی میں پیش کردہ اس ترمیمی بل کو فوری طور پر مسترد کیا جائے۔
ضلعی چیمبرز کو آزادانہ طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ مقامی سطح پر معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل FPCCI کی قیادت اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ اور ایس ایم تنویر کے ہر فیصلے کی بھرپور تائید کرتا ہے اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

07/06/2025

🎉🌙 عیدالاضحی مبارک 🌙🎉
شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
اپنے تمام معزز ممبران، تاجروں، صنعت کاروں، اور عوامِ شمالی وزیرستان کو
قربانی، ایثار، اور بھائی چارے کے عظیم دن پر
دل کی اتہہ گہرائیوں سے
عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

🌟 اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے اور خوشیوں سے دامن بھر دے 🌟

"اتحاد، تجارت، ترقی — ہمارا عزم"

📍 شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

اسلام آباد شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی قدیر اللّٰہ خان وزیر نے 17 اپریل 2025 کو اسلام آباد کے...
19/04/2025

اسلام آباد
شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی قدیر اللّٰہ خان وزیر نے 17 اپریل 2025 کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منعقدہ پاک افغان بزنس ڈنر میں شرکت کی، جو کہ افغانستان کے وزیرِ صنعت و تجارت اور نائب وزیر برائے مہاجرین کی قیادت میں آئے ہوئے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔

اس موقع پر حاجی قدیر اللّٰہ خان وزیر نے پاک افغان بارڈرز پر ایکسپورٹ و امپورٹ سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے فوری حل پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے دیگر چیمبرز کے مشران نے بھی شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

| | | |

حاجی قدیر اللّٰہ وزیر کی طرف سے عید الفطر کی مبارکبادالسلام علیکم!(شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، تمام امت...
31/03/2025

حاجی قدیر اللّٰہ وزیر کی طرف سے عید الفطر کی مبارکباد

السلام علیکم!

(شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، تمام امتِ مسلمہ بالخصوص اپنے قبائلی عوام، تاجروں اور کاروباری برادری کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بابرکت تہوار خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے رحمت، برکت اور خوشحالی کا سبب بنے۔ آمین!

عید مبارک!
حاجی قدیر اللّٰہ وزیر
ممبر آل بارڈر ٹریڈ کونسل آف پاکستان اور
بانی و صدر، شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

28/03/2025

طورخم، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈرز کی بندش کے بعد غلام خان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، شمالی وزیرستان چیمبر، ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری اور قبائلی مشران کی جانب سے پاک فوج کے لیے زبردست خراجِ تحسین

شمالی وزیرستان: گزشتہ 25 دنوں سے طورخم، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈرز کی بندش کے باعث تمام تجارتی دباؤ غلام خان بارڈر پر آ گیا، جہاں بے پناہ رش کے باوجود پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے جس مثالی انداز میں تعاون کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ شمالی وزیرستان چیمبر کے مشران، ٹرانسپورٹرز، ڈرائیور حضرات، تاجر برادری اور قبائلی مشران نے فوجی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت تجارتی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔

شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل کے مرکزی رہنماء حاجی قدیر اللہ وزیر نے کور کمانڈر پشاور، جی او سی شمالی وزیرستان، سیون ڈویژن، بریگیڈیئر غلام خان اور تمام تعینات فوجی افسران و جوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے نہ صرف تاجروں اور ڈرائیوروں کے ساتھ بہترین اخلاق اور تعاون کا مظاہرہ کیا بلکہ غلام خان بارڈر پر ٹریفک اور تجارتی سرگرمیوں کو منظم رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے اس مثالی کردار کی بدولت تاجر اور ٹرانسپورٹرز مطمئن اور خوش ہیں، اور کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔

حاجی قدیر اللہ وزیر نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کی تاجر برادری، قبائلی مشران، اور ٹرانسپورٹرز پاک فوج کی بے لوث خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ فوج کے تعاون سے غلام خان بارڈر کو مزید ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے گذشتہ روز کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل عمر بخاری سے ہونے والی خیبر پختونخواہ کے چیمبرز آف کامرس کی ملاقات میں غلام خان بارڈر پر تاجروں کو درپیش مسائل کے بروقت حل پر کور کمانڈر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیرستان چیمبر آف کامرس، تاجر برادری اور قبائلی مشران، فوج کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں نے بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے غلام خان بارڈر پر انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کو ممکن بنایا اور ڈرائیور برادری کو مکمل سہولت فراہم کی۔ ان کے بقول، "فوجی جوانوں نے جس محنت، ایمانداری اور دوستانہ رویے سے ہمارا ساتھ دیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔"

تاجر برادری اور قبائلی مشران نے امید ظاہر کی کہ غلام خان بارڈر کو مزید سہولیات دی جائیں گی تاکہ یہ ایک بڑے تجارتی مرکز کے طور پر ترقی کرے اور مقامی معیشت کو مزید فروغ ملے۔

پاک فوج کے عظیم کردار پر شمالی وزیرستان کے عوام کا خراجِ تحسین!

18/03/2025
Ramadan GreetingsOn behalf of theNorth Waziristan Chamber of Commerce & Industry (NWCCI)I extend my sincere greetings on...
01/03/2025

Ramadan Greetings

On behalf of the
North Waziristan Chamber of Commerce & Industry (NWCCI)

I extend my sincere greetings on the blessed occasion of Ramadan. This sacred month serves as a time of spiritual renewal, reflection, and unity, reinforcing the principles of peace, compassion, and solidarity among nations.

Ramadan Kareem

As we embrace the spirit of Ramadan, we pray for harmony, prosperity, and well-being for all. May this holy month bring immense blessings to you, your loved ones, and the entire Muslim world, fostering stronger bonds of friendship, brotherhood, and cooperation.

Please accept my highest regards and best wishes for a peaceful and prosperous Ramadan.

Cabinets of
North Waziristan Chamber of Commerce & Industry (NWCCI)

شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریاطلاع براۓ معزز ممبران شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریمعزز ممبران ش...
24/02/2025

شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
اطلاع براۓ معزز ممبران شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

معزز ممبران شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آپ کو آگاہ کیا جاتاہے کہ آپ کی موجودہ چیمبرممبرشپ معیاد 31 مارچ 2025 کو ختم ہو رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنی ممبرشپ کی تجدید (RENEWAL) کروالیں۔ وزارتِ تجارت حکومتِ پاکستان کے منظور شدہ آئین اور قانون کے مطابق غیر تجدید شدہ ممبرشپ 31 مارچ کے بعد منسوخ تصور کی جائیگی جبکہ دوبارہ نئی ممبرشپ کے حصول کیلئے ری ایڈمیشن فیس ساتھ میں جمع کرانا لازمی ہوگا۔

لہذا آپ تمام ممبران سے درخواست ہے کہ ممبرشپ تجدید برائے سال 2025-2026 اپنے مقررہ وقت میں چیمبر ہذا کے سیکرٹریٹ سے کروالیں۔ آپ کی تجدید شدہ نئی ممبرشپ کی معیاد 31 مارچ 2026 تک ہوگی۔
شکریہ
سیکرٹری ممبرشپ
شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

جنوبی وزیرستان چیمبر کے قائم مقام صدر سیف الرحمان وزیر کی محفوظ بازیابی پر جناب ایس ایم تنویر پیٹرن آن چیف (UBG) اور آپ ...
23/02/2025

جنوبی وزیرستان چیمبر کے قائم مقام صدر سیف الرحمان وزیر کی محفوظ بازیابی پر جناب ایس ایم تنویر پیٹرن آن چیف (UBG) اور آپ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم جنوبی وزیرستان چیمبر کے قائم مقام صدر سیف الرحمان وزیر کی بحفاظت اور باعزت بازیابی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہو گئے۔

ہم اس موقع پر یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کی اعلیٰ قیادت اور ان تمام معزز شخصیات کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس معاملے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

ان کی مسلسل کاوشوں، اعلیٰ سطحی روابط، اور سنجیدہ کوششوں کی بدولت یہ ممکن ہوا کہ ہمارے معزز ساتھی سیف الرحمان وزیر کو بحفاظت بازیاب کرایا جا سکا۔

ہم مرکزی و صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجر برادری، چیمبرز کے ممبران، اور تمام شہریوں کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات مستقبل میں دوبارہ رونما نہ ہو۔ اگر مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو کاروباری برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے یکجا ہو کر شدید احتجاج پر مجبور ہوگی۔

ہم پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، لہٰذا ہم سے جینے اور محفوظ کاروبار کرنے کا حق نہ چھینا جائے۔ ہمیں یقینی اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

17/02/2025

جنوبی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سیف الرحمن وزیر کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت

میران شاہ – شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (NWCCI) جنوبی وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمن وزیر کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف تاجر برادری بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومتِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر اغوا شدہ صدر سیف الرحمن وزیر کی بحفاظت بازیابی کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کریں۔ کاروباری برادری کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور ایسے واقعات معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ہم جنوبی وزیرستان چیمبر آف کامرس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ تاجر برادری عدم تحفظ کے ماحول میں کاروبار نہیں کر سکتی۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کاروباری برادری سخت ردعمل دینے پر مجبور ہوگی۔

ہماری آواز میں آواز ملائیں!

Address

Miran Shah
28200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Secretary General NWCCI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Secretary General NWCCI:

Share