Khushal Walfar Foundation

Khushal Walfar Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khushal Walfar Foundation, Nonprofit Organization, Mirali.

گاؤں ایپی کے رہائشی رضا اللہ ولد برھان کافی عرصے سے ایک شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کے سر میں رسولی (Tumor) ہے، جس کے ...
25/03/2026

گاؤں ایپی کے رہائشی رضا اللہ ولد برھان کافی عرصے سے ایک شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کے سر میں رسولی (Tumor) ہے، جس کے باعث اب تک دو سے تین آپریشن ہو چکے ہیں، لیکن وہ تاحال مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے۔ مزید علاج اور آپریشن کے لیے بھاری اخراجات درکار ہیں، جو ان کے اہلِ خانہ کے لیے برداشت کرنا ممکن نہیں۔
اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے خوشحال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران نے باہمی مشاورت سے ان کے لیے چندہ مہم کا آغاز کیا۔ آپ حضرات کے تعاون سے مختلف مقامات سے درج ذیل رقم جمع کی گئی:
📍 میر علی بازار: 47,750 روپے
📍 عیدک نظمیہ: 27,620 روپے
📍 جمعہ مساجد حیدر خیل: 64,030 روپے
📍 اکاؤنٹ کے ذریعے: 19,990 روپے
💰 کل رقم: 159,400 روپے
الحمدللہ، یہ مکمل رقم تمام تر ثبوت کے ساتھ مریض کے والد کے حوالے کر دی گئی۔ انہوں نے دل کی گہرائیوں سے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور سب کے لیے دعائیں بھی کیں۔
ہم بھی آپ سب کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ امیر و غریب، چھوٹے اور بڑے ہر ایک نے دل کھول کر تعاون کیا، جو ہماری یکجہتی، اخوت اور انسانیت کی بہترین مثال ہے۔
آخر میں آپ سب سے گزارش ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح تعاون جاری رکھیں، کیونکہ مریض کو مزید علاج کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، اور معاشرے میں دیگر مستحق افراد بھی ہماری توجہ کے منتظر ہیں۔
ہم خوشحال ویلفیئر فاؤنڈیشن ایپی ( سہارا ویلفیئر سوسائٹی خیدرخیل) کے تمام ساتھیوں کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اس کارِ خیر میں بھرپور محنت اور تعاون کیا۔
ان شاء اللہ، ہم آپ کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے آپ کی امانت مستحق افراد تک پہنچاتے رہیں گے۔
جزاکم اللہ خیراً
–03306518000

02/03/2026

چند دن پہلے خوشحال ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک پیکج کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا، تاہم اس دوران کچھ مستحق خاندان رہ گئے تھے۔ آج الحمدللہ خوشحال ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دوبارہ جا کر ان غریب گھرانوں میں اشیائے خوردونوش تقسیم کیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند محروم نہ رہے۔ اللہ تعالیٰ تمام رضاکاروں اور تعاون کرنے والے مخیر حضرات کو اس نیک کام کا اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
Easypisa tanveer ahmad_03306518000
Jazz cash H bilal _03038373078


السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہجیسا کہ آپ سب معزز حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ  #خوشحال ویلفیئر فاؤنڈیشن ایپی عرصۂ دراز سے ایک فع...
12/02/2026

السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جیسا کہ آپ سب معزز حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ #خوشحال ویلفیئر فاؤنڈیشن ایپی عرصۂ دراز سے ایک فعال اور بااعتماد ادارے کے طور پر غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کا سہارا بنی ہوئی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کی توجہ عملی خدمت پر مرکوز ہے۔ ہمارا اصل مقصد مستحق افراد کو ان کا حق دلوانا اور ہر میدان میں ان کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا ہے۔

ہم آپ سب مخیر حضرات سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ اگر آپ بھی نیکی کے اس مشن میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کے خواہشمند ہیں تو خوشحال ویلفیئر فاؤنڈیشن ایپی کے رضاکاروں سے رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبرز:
0303 8773078
0307 7139300
0331 9918999
0330 6518000

آئیں مل کر انسانیت کی خدمت کریں اور کسی کے چہرے پر مسکراہٹ کا سبب بنیں۔ 🤝

اگر آپ طاقت رکھتے ہیں تو  اپنے محلے کے کریانہ اسٹور والے کو کسی فرصت کے وقت گھیر کر اُس سے پوچھیے کہکس کا ادھار سالہا سا...
05/02/2026

اگر آپ طاقت رکھتے ہیں تو اپنے محلے کے کریانہ اسٹور والے کو کسی فرصت کے وقت گھیر کر اُس سے پوچھیے کہ
کس کا ادھار سالہا سال سے ختم نہیں ہو پا رہا
کون کون آٹا ایک یا دو کلو کے حساب سے خرید رہا ہے
کون ہے جو کُھلا کوکنگ آئل پچاس روپے کا طلب کرتا ہے
اور خاموشی سے جا کر اس کی مدد کر دیں.



🥹🥹🥹🥹🥹🥹

تمام مخیر حضرات سے درخواستِ خاص 🙏رضاءُ اللہ ولد برھان الدین کافی عرصے سے ایک نہایت ہی خطرناک اور جان لیوا بیماری میں مبت...
24/01/2026

تمام مخیر حضرات سے درخواستِ خاص 🙏
رضاءُ اللہ ولد برھان الدین کافی عرصے سے ایک نہایت ہی خطرناک اور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق آنے والے دنوں میں ان کا تیسرا آپریشن ہونا انتہائی ضروری ہے، جس پر بہت زیادہ اخراجات آئیں گے۔
بدقسمتی سے مریض اور اس کے اہلِ خانہ کی مالی استطاعت اتنی نہیں کہ وہ اس مہنگے علاج کا خرچ برداشت کر سکیں۔
لہٰذا آپ تمام صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے آگے بڑھیں اور اس نیک کام میں دل کھول کر تعاون فرمائیں۔ آپ کی دی ہوئی چھوٹی سی مدد بھی ایک قیمتی جان بچانے کا سبب بن سکتی ہے۔
💳 مالی تعاون درج ذیل اکاؤنٹس میں بھیجا جا سکتا ہے:
📱 Adnan Ahmad (UAE Contact Number):
0561298497
📲 EasyPaisa:
03306518000
Name: Tanveer Ahmad
📲 JazzCash:
03038773078
Name: Hazrat Bilal
اللہ تعالیٰ آپ کے مال اور رزق میں برکت عطا فرمائے، آمین 🤲
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مدد جلد از جلد پہنچ سکے۔


فوری مدد درکار ہے رضا اللہ ولد برہان اللہ ایپی جو اس وقت پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔۔ان کی حالت تشویشناک ...
13/12/2025

فوری مدد درکار ہے

رضا اللہ ولد برہان اللہ ایپی جو اس وقت پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔۔

ان کی حالت تشویشناک ہے اور علاج کے لیے مالی مدد کی اشد ضرورت ہے۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق تعاون فرمائیں اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔ easy paisa . 03306518000 Tanveer Ahmad
Jazzcash 03038773078 Hazrat bilal


اہم عوامی اطلاع گاؤں  #ایپی کے مقام پر اتمانزئی کی جانب سے کھودی گئی سڑک کئی مہینوں سے کھلی پڑی ہے، جس کے باعث روزانہ مس...
15/11/2025

اہم عوامی اطلاع
گاؤں #ایپی کے مقام پر اتمانزئی کی جانب سے کھودی گئی سڑک کئی مہینوں سے کھلی پڑی ہے، جس کے باعث روزانہ مسافروں کو شدید مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس مقام پر ہونے والے حادثات میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہو چکا ہے۔
خوش قسمتی س welfare Foundation Eppi کے رضاکار آگے بڑھ کر اس عوامی مسئلے کے حل کے لیے میدان میں آچکے ہیں۔ ان‌شاءاللہ #فاؤنڈیشن کے رضاکار اس خطرناک کھڈے کی مرمت اور مکمل بحالی تارکول کے ذریعے کریں گے، تاکہ یہ راستہ دوبارہ محفوظ اور قابلِ استعمال ہو سکے۔
ہم متعلقہ حکام اور عام عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس اہم معاملے میں تعاون کریں اور علاقے کی عوام کو مزید حادثات سے محفوظ رکھیں ۔.
0330.6518000..Tanvir Ahmad easy paisa

0303 8773078.. Hazrat bilal Jazz Cash

الحمدللہ حسین اللہ ایپی کو سرجری کامیابی سے ہوگئ ہےاور صحتیابی کیلئے دعا کرو🤲🤲🤲🤲🤲
09/09/2025

الحمدللہ حسین اللہ ایپی کو سرجری کامیابی سے ہوگئ ہےاور صحتیابی کیلئے دعا کرو🤲🤲🤲🤲🤲

Address

Mirali
28100

Telephone

+923077139300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushal Walfar Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share