AL-Muqeet Welfare Foundation

AL-Muqeet Welfare Foundation غریب اور مستحق لوگوں کیلے امید کی کرن

المقیت ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک آزاد، غیر منافع بخش اور خیراتی تنظیم ہے۔ اس کا کسی علاقائی یا سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ خالصتا خیراتی مقاصد کے لئے ہے۔ المقیت فاؤنڈیشن بلا تفریق،
مسلک، مذہب اور سیاسی وابستگی کے انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہی ہے۔ہماری فاؤنڈیشن
تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور غربت میں مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے
زندگیوں کو بہتر بنانے اور ضرورت مندوں کے لئے امید لانے کے ہمارے مشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔مل کر ہم دنیا کو ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں

الحمد اللہ مستحق اور غریب مریضوں کو باعزت  طریقے سے فری ادویات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور جو حضرات ادویات مہم میں تعاون ک...
30/07/2026

الحمد اللہ مستحق اور غریب مریضوں کو باعزت طریقے سے فری ادویات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور جو حضرات ادویات مہم میں تعاون کر رہے ہیں اللہ پاک ان کا قبول فرمائے اور اجر عظیم عطا فرمائے آمین. خصوصی تعاون پر مانجھی خیل ہلیتھ کئیر ڈاکٹر خالد صاحب اور فیاض بھائی صائم کلینک ترگ شریف اور ساجد میڈیکل اسٹور ضیاء اللہ بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو بھرپور توجہ سے اس کار خیر کو کامیاب بنائے ہوئے ہیں

🕊️ المقیت ویلفیئر فاؤنڈیشن (ترگ شریف) 🕊️رپورٹ برائے خدمتِ خلق: دکھی انسانیت کی پکار پر لبیک!"تم زمین والوں پر رحم کرو، آ...
17/07/2026

🕊️ المقیت ویلفیئر فاؤنڈیشن (ترگ شریف) 🕊️
رپورٹ برائے خدمتِ خلق: دکھی انسانیت کی پکار پر لبیک!
"تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔"
الحمدللہ! آپ کے تعاون اور المقیت ویلفیئر فاؤنڈیشن ترگ شریف کی مخلصانہ کوششوں سے مستحقین کی مدد کا سفر مسلسل جاری ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم نے اپنے غریب اور بے سہارا بہن بھائیوں کے لیے درج ذیل امدادی سرگرمیاں سرانجام دی ہیں:
🏥 مریضہ کے آپریشن کے لیے مالی امداد:
ایک مستحق مریضہ کو گردے/پتے کی پتھری کے آپریشن اور ادویات کے لیے 20,000 روپے کی نقد امداد فراہم کی گئی تاکہ ان کا علاج بروقت ممکن ہو سکے۔
🚪 باتھ روم کے دروازے کی تنصیب:
ایک انتہائی ضرورت مند گھرانے کے باتھ روم کا دروازہ نہ ہونے کی وجہ سے پردے کا شدید مسئلہ تھا۔ فاؤنڈیشن نے 8,000 روپے کی لاگت سے وہاں نیا دروازہ لگوا کر دیا۔
🛒 راشن سکیم (خاندانوں کی کفالت):
2 انتہائی مستحق خاندانوں کے گھروں کے چولہے جلتے رکھنے کے لیے 10,000 روپے کا معیاری راشن خرید کر دیا گیا۔
🌾 گندم کی فراہمی:
ایک غریب گھرانے کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے گندم کا ایک گٹو (بوری) ان کے گھر کی دہلیز تک بحفاظت پہنچایا گیا۔
🚌 کینسر کے مریض کے لیے کرایہ:
کینسر کے مرض میں مبتلا ایک مستحق مریض کو ہسپتال کے لیے لاہور جانے کا 3,000 روپے سفری کرایہ دیا گیا۔
💊 ادویات کی فراہمی:
ایک مستحق مریض کو علاج کے سلسلے میں 2,250 روپے کی ضروری ادویات خرید کر دی گئیں۔
ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے!
یہ سب آپ کے عطیات، صدقات اور زکوٰۃ کی بدولت ہی ممکن ہو پاتا ہے۔ اپنے اردگرد موجود دکھی دلوں کا سہارا بنیں اور المقیت ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بازو بنیں۔

اکاؤنٹ نمبرز
Jazzcash and Essay Paisa
03004434320
United Bank Limited
PK89UNIL0109000912472205
Amin Ullah Khan
المقیت ویلفیئر فاؤنڈیشن ترگ شریف — خدمتِ خلق، ہماری پہچان!

02/07/2026

الحمداللہ صائم کلینک اور مانجھی خیل ہیلتھ کیئر کلینک کے بعد سرکاری ہسپتال ترگ شریف کے ساتھ ساجد میڈیکل اسٹور سے مستحق افراد جن کےصحت مند ترگ کارڈ بنے ہوئے ہیں وہ افراد جو ادویات ہمارے پاس ہونگی وہ فری لے سکتے ہیں

المقیت ویلفئیر فاؤنڈیشن کے لیے یہ ایک باعثِ مسرت اور اعزاز ہے کہ ICT انسٹیٹیوٹ نے ہمارے بانی رکن امین اللہ خان کو اپنی ت...
21/06/2026

المقیت ویلفئیر فاؤنڈیشن کے لیے یہ ایک باعثِ مسرت اور اعزاز ہے کہ ICT انسٹیٹیوٹ نے ہمارے بانی رکن امین اللہ خان کو اپنی تقریب میں بطور چیف گیسٹ مدعو کیا۔ یہ دعوت نہ صرف ہماری خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے بلکہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے المقیت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی بھی ہے۔
ہم ICT کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس باوقار تقریب کا حصہ بنایا اور خدمتِ انسانیت کے ہمارے مشن کو سراہتے ہوئے ہماری حوصلہ افزائی کی۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو اپنے تعلیمی اور سماجی مقاصد میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور یہ ادارہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمت اور نئی نسل کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتا رہے۔آمین

الحمد اللہ مستحق اور غریب مریضوں کو باعزت  طریقے سے فری ادویات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور جو حضرات ادویات مہم میں تعاون ک...
30/05/2026

الحمد اللہ مستحق اور غریب مریضوں کو باعزت طریقے سے فری ادویات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور جو حضرات ادویات مہم میں تعاون کر رہے ہیں اللہ پاک ان کا قبول فرمائے اور اجر عظیم عطا فرمائے آمین خصوصی تعاون پر مانجھی خیل ہلیتھ کئیر ڈاکٹر خالد صاحب اور صائم کلینک ترگ شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو بھرپور توجہ سے اس کار خیر کو کامیاب بنائے ہوئے ہیں

25/05/2026

الحمداللہ المقیت ویلفیئر فاؤنڈیشن و صحت مند ترگ کی طرف سے ڈاکٹر خالد صاحب مانجھی خیل ہیلتھ کیئر کلینک میں غریبوں کے لیے نئی ادویات رکھ دی گئی ہیں صحت مند ترگ کے تمام کارڈ ہولڈرز ڈاکٹر خالد صاحب کے کلینک پر اپنا فری چیک اپ اور ادویات حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان تمام حضرات کا بہت بہت شکریہ جو ہمارے ساتھ اس نیک کام میں تعاون کر رہے ہیں

20/05/2026
** انسانیت کی خدمت: ایک مشن، ایک عزم**اللہ کے فضل و کرم اور آپ کے تعاون سے، ہماری فاؤنڈیشن مستحقین کی خدمت کے سفر میں مس...
18/05/2026

** انسانیت کی خدمت: ایک مشن، ایک عزم**
اللہ کے فضل و کرم اور آپ کے تعاون سے، ہماری فاؤنڈیشن مستحقین کی خدمت کے سفر میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔ حالیہ دنوں میں انسانی ہمدردی کے تحت درج ذیل امدادی سرگرمیاں سرانجام دی گئیں:
1- **طبی امداد:** شوگر کے ایک مریض کی ادویات اور علاج کے لیے **5,000 روپے** کی مالی معاونت کی گئی، جبکہ کینسر کے ایک مستحق مریض کو لاہور ہسپتال پہنچانے کے لیے **4,500 روپے** بطور کرایہ فراہم کیے گئے۔
2- *غذائی قلت کا خاتمہ:* ضرورت مند خاندانوں کی کفالت کے لیے **6,000 روپے** کا راشن تقسیم کیا گیا، جبکہ ایک اور سفید پوش فرد کو گھر کے راشن کے لیے **5,000 روپے** کی نقد امداد دی گئی۔
*3- گندم و آٹا کی فراہمی:* تین مستحق افراد میں **3 بوری گندم** تقسیم کی گئی، جبکہ ایک بیوہ خاتون کی معاونت کے لیے **ایک بوری گندم** کا آٹا چکی سے پسوا کر ان کے گھر پہنچایا گیا۔
ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی مجبور شخص وسائل کی کمی کی وجہ سے بھوکا نہ سوئے اور نہ ہی علاج سے محروم رہے۔ یہ سب آپ کی دی ہوئی امانتوں اور عطیات کی بدولت ممکن ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
رابط نمبر 03004434320

Address

Trag Isa Khel
Mianwali
42420

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AL-Muqeet Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share