NOBLE CAUSE Foundation

NOBLE CAUSE Foundation health, education and human rights.

Noble Cause Foundation has been recently established with an objective to provide support to the under-privileged community of Pakistan by exclusively focusing on the three crucial zones i.e.

وُلِدَ فِي مَكَّةَ فَأَصْبَحَتْ مُكَرَّمَةًوہ مکہ میں پیدا ہوئے، تو مکہ معظم اور باعزت بن گیاوَعَاشَ فِي المَدِينَةِ فَأ...
06/09/2025

وُلِدَ فِي مَكَّةَ فَأَصْبَحَتْ مُكَرَّمَةً
وہ مکہ میں پیدا ہوئے، تو مکہ معظم اور باعزت بن گیا

وَعَاشَ فِي المَدِينَةِ فَأَصْبَحَتْ مُنَوَّرَةً
اور مدینہ میں زندگی گزاری، تو مدینہ روشن و منور ہو گیا

وَدَخَلَ قُلُوبَنَا فَأَصْبَحَتْ مُطَهَّرَةً
اور جب وہ ہمارے دلوں میں اُترے، تو دل پاکیزہ ہو گئے۔

صَــلَّــی اللّٰـهُ عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️

یہ جاپان ہے جنابجاپان میں کوّوں کو ناپسندیدہ پرندوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کچرے کے تھیلے پھاڑ کر سڑکوں پر گندگی ...
10/08/2025

یہ جاپان ہے جناب
جاپان میں کوّوں کو ناپسندیدہ پرندوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کچرے کے تھیلے پھاڑ کر سڑکوں پر گندگی پھیلا دیتے ہیں، کھیتوں اور سبزی و پھل کی فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کی چیخ پکار بھی بہت شور مچاتی ہے۔
چونکہ جاپانی قانون جانوروں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا، اس لیے حل نکالنا ضروری تھا۔ حل یہ نکلا کہ کوّوں کی زبان سیکھی جائے اور ساؤنڈ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔

یہ کام محقق "ناوکی تسوکاہارا" کو سونپا گیا جو کوّوں کے رویے کا ماہر ہے۔ اس نے نہایت حساس آلات سے کوّوں کی آوازیں ریکارڈ کیں، بالکل ویسے جیسے فوجداری تحقیقات میں کیے جاتے ہیں، اور ساتھ ہی ہر آواز کے بعد کوّے کیا عمل کرتے ہیں، یہ بھی نوٹ کیا۔

ڈیٹا کے تجزیے سے تقریباً 40 الفاظ کا پتہ چلا، جیسے "مجھے کھانا مل گیا"، "آؤ یہاں محفوظ ہے" اور "خطرہ ہے، یہاں سے بھاگ جاؤ"۔
تحقیق درست ثابت ہونے کے بعد یاماجاتا کے حکام نے کوڑا جمع کرنے کے مقامات کے پاس اسپیکر لگائے جو کوّؤں کی زبان میں پیغام "خطرہ ہے، یہاں سے بھاگ جاؤ" بجاتے تھے۔ حیرت انگیز طور پر کوّے فوراً وہاں سے اڑ جاتے اور تب تک واپس نہ آتے جب تک صفائی کی گاڑیاں آکر کچرا اٹھا نہ لیتیں۔

پھر حکام نے ایک اور جگہ کوّؤں کے لیے کھانا رکھا اور وہاں اسپیکر سے "مجھے کھانا مل گیا" کا پیغام کوّؤں کی زبان میں چلایا۔ کوّے فوراً وہاں پہنچے اور وہیں کھانے لگے۔

اب جانوروں کے سائنس کے محکمے نے اس تجربے کو مزید آگے بڑھایا ہے اور پرندوں و جانوروں کی مختلف زبانیں سمجھنے کی ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے۔

واقعی جاپان ہمیں حیران کرنے سے باز نہیں آتا۔

﴿وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا طَائِرٖ يَطِيرُ بِجَنَاحَيۡهِ إِلَّآ أُمَمٌ أَمۡثَالُكُمۚ﴾
ترجمہ: اور زمین میں چلنے والا کوئی جاندار اور اپنے دونوں پروں سے اڑنے والا کوئی پرندہ ایسا نہیں مگر وہ بھی تمہاری ہی طرح ایک امت ہے۔

یہ آیت سورۃ الانعام (آیت 38) سے ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو ایک منظم نظام اور اندازِ زندگی عطا کیا ہے، جیسے انسانوں کی اپنی معاشرت اور اصول ہیں۔۔۔

17/04/2025

31/10/2024

یہ کیسا عشق ہںے--!

ایک بچے نے اپنے استاد کو اپنےگھر ایک مضمون پڑھانے کے لئے مقرر کیا- استاد نے بچے کو ایک مضمون سمجھایا اور کہا کہ آج شام میں گھر آکر اس کا ٹیسٹ لوں گا اس کی تیاری کر کے ٹیسٹ تیار کرلینا-

استاد محترم جب شام کو بچے کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ گلی میں قالین بچھی ہوئی تھی، جس پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں اسے ڈھانپے ہوئے تھی- گلی کے دونوں طرف کے تمام گھروں کی دیواروں پر ہر رنگ کی بتیاں جل رھی تھیں- اورگلی کےاوپر رنگ برنگی جھنڈیوں کی چادر تنی ھوئی تھی-

استاد محترم جب گلی سے گزر کر بچے کے گھر کے دوازے پر پہنچے تو ان پر چھت سے پھولوں کی بارش برسائی گئی- اور فضا "مرحبا یا استاد" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی- گھر کے دروازے پر بچے نے استاد کا پرتپاک استقبال کیا اور استاد کے ہاتھوں کو جھک کر ادب سے چوما اور انھیں آنکھوں پر لگایا-

استاد نے پوچھا "کہ بیٹا یہ سب کیا ہے؟"
بچے نے جواب دیا، "استاد محترم مجھے آپ سے والہانہ پیار، محبت، عقیدت، اور عشق ہیں- آپ آج میرے گھر تشریف لائے ہیں تو یہ سارا انتظام آپ کی آمد کی خوشی میں آپ کے استقبال کے لئے میں نے کیا ہے تاکہ آپ مجھ سے راضی اور خوش ہو جائیں-"

استاد نے فرمایا کہ "اچھا بیٹا یہ بتاؤ کہ تم نے وہ ٹیسٹ تیار کیا ہے جس مقصد کے لئے میں یہاں آیا ہوں؟"
بچے نے جواب دیا کہ "استاد محترم دراصل میں آپ کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف رہا تھا اس لئے میں وہ ٹیسٹ تیار نھیں کر سکا-"
یہ سن کر استاد نے فرمایا،
"بیٹا جس مقصد کے لئے میں یہاں آیا ہوں اور جس کام سے میں نے تم سے راضی اور خوش ہونا تھا وہ تو یہ ٹیسٹ تھا جو تم نے تیار ہی نھیں کیا، اور جس کام کو کرنے کے لئے میں نے ایک مرتبہ بھی آپ کو نھیں کہا تھا آپ نے اس کام میں اپنا قیمتی وقت اور پیسہ لگا کر مجھے خوش کرنے کا کیسے سوچ لیا؟ جس کام کو کرنے کا میں نے کہا ہی نھیں تھا اس کام سے بھلا میں خوش کیسے ہو سکتا ہوں؟

اور جس کام سے میں نے خوش ہونا تھا وہ آپ نے کیا ہی نھیں- آپ کے خلوص اور جذبے پر مجھے کوئی شک نھیں بیٹا لیکن اس جذبے کی تکمیل اس راستے سے کبھی نھیں ہو سکتی جو آپ کو پسند ہو بلکہ صرف اسی طریقے سے ہو سکتی ھے جو مجھے پسند ہے-"

بس یہی حقیقت ہمارے اپنے نبی سے عشق و محبت کی ہے، میرے بھائیو! جس کا بخار ہمیں صرف ربیع الاول میں ہوتا ہے- اگر ہم اپنے نبی کو راضی و خوش کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہمیں طریقہ بھی وہی اختیار کرنا ہوگا جو خود نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم نے بتایا تھا اور صحابہ کرام علیھم الرضوان نے جس پر عمل کرکے دکھایا تھا-

بے شک ہمارے خلوص اور عشق کی سچائی میں کوئی شک نھیں لیکن محبوب راضی اسی طریقے سے ہوتا ہے جو محبوب کو پسند ہو نہ کہ عاشق کو پسند ہو- اور وہ ایک ہی طریقہ ہے کہ حکم الله کا ہو اور طریقہ ِمحمد الرسول الله کا ہو، اور زندگی اسی محبوب کی سنتوں کی اتباع میں گزر جائے-

کوئی لڑائی نھیں کوئی جھگڑا نھیں کوئی بحث و مناظرہ نھیں بس صرف آسان الفاظ میں اپنے ہی بھائیوں کو سادہ سی دعوت فکر ہے- اس امید کے ساتھ کہ___شاید کہ اتر جائےکسی دل میں میری بات--!

31/10/2024

     Iqbal Khan
27/10/2024

Iqbal Khan

Address

Noble Cause Foundation Citi Center Ballo Khel Road Near Eid Gah Chowk
Mianwali
42200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923007902111

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NOBLE CAUSE Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to NOBLE CAUSE Foundation:

Share