03/06/2026
ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم مطالبہ:
نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع ملاکنڈ ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، لیبر ڈیپارٹمنٹ، لیبر انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں قائم تمام:
انڈسٹریز
فیکٹریز
پرائیویٹ تعلیمی ادارے
کمرشل ادارے
دکانیں اور کاروباری مراکز
کو خیبر پختونخوا Payment of Wages Act, 2013 اور Payment of Wages Rules, 2018 پر مکمل اور سختی سے عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔
⚖️ قانون کا تقاضا
قانون کے مطابق آجر کی ذمہ داری ہے کہ تمام ورکرز اور ملازمین کو تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کرے تاکہ:
✔️ مزدور کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
✔️ تنخواہوں کی ادائیگی میں شفافیت برقرار رہے۔
✔️ کم از کم اجرت کے قوانین پر مؤثر عمل درآمد ہو۔
✔️ غیر قانونی کٹوتیوں اور استحصال کا خاتمہ ممکن ہو۔
✔️ مزدوروں کو قانونی اور مالی تحفظ حاصل ہو۔
❗ موجودہ صورتحال
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں آج بھی متعدد ادارے اپنے ورکرز اور ملازمین کو نقد تنخواہیں ادا کر رہے ہیں، جو نہ صرف لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کو بھی متاثر کرتی ہے۔
📌 ہمارے مطالبات
✅ تمام ورکرز اور ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کھلوائے جائیں۔
✅ تنخواہوں کی ادائیگی صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔
✅ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کیے جائیں۔
✅ لیبر انسپکشن کے نظام کو مؤثر اور فعال بنایا جائے۔
✅ کم از کم اجرت اور دیگر لیبر قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
✊ ہمارا مؤقف
مزدور کا حق ہے کہ اسے قانون کے مطابق مکمل تنخواہ، باعزت روزگار اور سماجی و قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔
نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع ملاکنڈ