Young Nurses Association-YNA Mardan

Young Nurses Association-YNA Mardan YNA Mardan is established to promote the core principles of Recognition, Rights,Resistance.

ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری اس وقت شدید بیماری کے باعث مردان میڈیکل کمپلیکس (MMC) پچھلے ساتھ دنوں سے داخل...
05/10/2026

ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری اس وقت شدید بیماری کے باعث مردان میڈیکل کمپلیکس (MMC) پچھلے ساتھ دنوں سے داخل ہو کر زیرِ علاج ہیں۔

تمام دوستوں، ساتھیوں، عزیز و اقارب اور سوشل میڈیا فیملی سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد کامل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہر بیماری و تکلیف سے نجات دے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️

آپ سب کی دعائیں ہی ہمارا حوصلہ ہیں۔
براہِ کرم انہیں اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یا اللہ! انہیں صحتِ کاملہ عطا فرما۔ آمین �

The Young Nurses Association (YNA) Mardan extends its heartfelt congratulations to Hamad Ali, YNA Mardan family Member o...
12/09/2026

The Young Nurses Association (YNA) Mardan extends its heartfelt congratulations to Hamad Ali, YNA Mardan family Member on his well-deserved selection as Nursing Lecturer at Northern University, Nowshera.

Hammad Durrani
MTI Mardan

08/09/2026

پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات —ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری کا حقائق پر مبنی تفصیلی گفتگو

طلبہ کی جدوجہد رنگ لے آئی!الحمدللہ! پشاور پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے طلبہ کے جائز مطالبات منظور ہونے کے ساتھ ساتھ ہاس...
08/09/2026

طلبہ کی جدوجہد رنگ لے آئی!

الحمدللہ! پشاور پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے طلبہ کے جائز مطالبات منظور ہونے کے ساتھ ساتھ ہاسٹل وارڈن اور SHO کو ہٹانے، جبکہ پرنسپل کے تبادلے کی اطلاعات رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔

یہ کامیابی طلبہ کے اتحاد، پُرامن جدوجہد اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا نتیجہ ہے۔ ہم طلبہ کو ان کے جائز حقوق ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ینگ نرسز ایسوسیشن مردان طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتے ہے کہ نوٹیفکیشن پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

طلبہ کے حقوق، نرسنگ کے حقوق!

07/09/2026

پشاور میں نرسز طلبہ و طالبات کی گرفتاری کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان کا دوٹوک احتجاجی مؤقف

پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پشاور کے 11 طلبہ و طالبات، جن میں خواتین سٹوڈنٹس بھی شامل ہیں، کی گرفتاری انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان واضح اور دوٹوک الفاظ میں اعلان کرتی ہے کہ ہم اپنے نرسنگ طلبہ و طالبات کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کے جائز تعلیمی، ہاسٹل اور کلینیکل پریکٹس کے مطالبات کو طاقت اور گرفتاریوں سے دبانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ہم حکومت اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار طلبہ و طالبات کو فوری طور پر رہا کیا جائے، مبینہ تشدد و بدسلوکی کی تحقیقات کی جائیں اور خاتون طالبات کو پولیس گاڑی کی مبینہ ٹکر کے واقعے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کرائی جائے۔

طلبہ اپنے جائز مطالبات کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہیں؛ ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان آپ کے ساتھ ہے۔ اگر فوری طور پر طلبہ کو رہا کرکے ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم اپنے آئندہ کے سخت احتجاجی لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔

✊ نرسنگ طلبہ پر ظلم نامنظور!
✊ طلبہ کی گرفتاریاں نامنظور!
✊ جائز تعلیمی مطالبات تسلیم کرو!

ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان

03/09/2026

The recognition of Nurse Razia by Prime Minister Shehbaz Sharif with a reward of one crore rupees and an honorary award following the NICU fire incident at PIMS is more than just an appreciation.
it is a recognition of the nursing profession itself.

When nurses are recognized, they feel valued, motivated, and encouraged to serve with even greater dedication and courage. Such recognition sets an example that nurses’ commitment and sacrifices matter and deserve to be acknowledged.

ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پمز کے واقعے میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بچے کی جان بچانے والی...
29/08/2026

ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پمز کے واقعے میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بچے کی جان بچانے والی بہادر نرس کو ستارہ خدمت دینے کے اعلان کو سراہتے ہے۔

یہ اقدام نرسز کی خدمات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ کردار کے اعتراف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایسے اعزازات نہ صرف نرسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ پوری نرسنگ کمیونٹی کے لیے موٹیویشن اور فخر کا باعث بنتے ہیں۔

نرسز ہمیشہ مریضوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود رہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ تمام نرسز اسی جذبۂ خدمت، خلوص اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ مریضوں کی نگہداشت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گی اور خدمتِ خلق میں ہمیشہ صفِ اول میں رہیں گے۔

05/08/2026

پریس ریلیز

ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) ضلع مردان کی ضلعی کابینہ کی نو تعینات نرسنگ ڈائریکٹر جناب محترم نور زادہ صاحب سے ملاقات

ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) ضلع مردان کی ضلعی کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن (MTI) مردان میڈیکل کمپلیکس کے نو تعینات نرسنگ ڈائریکٹر جناب محترم نور زادہ صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ضلعی کابینہ کی جانب سے نرسنگ ڈائریکٹر کے اعزاز میں کیک کاٹا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ کے اراکین نے اس امید کا اظہار کیا کہ جناب نور زادہ صاحب کی قیادت میں نرسنگ پروفیشن کی ترقی، نرسز کے حقوق کے تحفظ اور ادارے میں مثبت اور دیرپا اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

ملاقات کے دوران نرسنگ کمیونٹی کو درپیش اہم پیشہ ورانہ، انتظامی اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نرسز کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (Continuous Professional Development - CPD) کے فروغ کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرامز، ورکشاپس، سیمینارز اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا گیا تاکہ نرسنگ اسٹاف کی علمی و عملی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ملاقات میں نرسنگ انٹرنز کے لیے باقاعدہ پریسیپٹرشپ (Preceptorship) پروگرام کے آغاز کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ نئے نرسز کو منظم رہنمائی، مؤثر عملی تربیت اور پیشہ ورانہ اعتماد فراہم کیا جا سکے۔

اسی طرح رجسٹرڈ نرس آفیسرز (Registered Nurse Officers) کے لیے مناسب اور متوازن ڈیوٹی آورز، منصفانہ لیو پالیسیز، بہتر ورکنگ کنڈیشنز اور پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ نرسز مزید اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔

کابینہ نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ نرسز سے نان نرسنگ (Non-Nursing) نوعیت کے کام بتدریج ختم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی مکمل توجہ معیاری، محفوظ اور مریض مرکز (Quality Patient Care) نرسنگ کیئر پر مرکوز رکھ سکیں۔ اس حوالے سے نرسنگ کے دائرۂ کار کا احترام کرتے ہوئے غیر متعلقہ انتظامی و معاون ذمہ داریوں کو متعلقہ شعبوں کے سپرد کرنے کی ضرورت پر اتفاق گفتگو کیا گیا۔

مزید برآں، تمام نرسز بشمول نرسنگ انٹرنز کو درپیش پیشہ ورانہ، انتظامی اور تعلیمی مسائل کے بروقت حل، نرسز کی پروفیشنل ڈگنٹی، عزت و وقار کے تحفظ، محفوظ اور سازگار ورکنگ ماحول کی فراہمی، اور نرسنگ پروفیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پریس سیکرٹری
ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) ضلع مردان

پریس ریلیزآج ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) مردان کے کابینہ ممبران کا ایک ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ...
03/08/2026

پریس ریلیز

آج ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) مردان کے کابینہ ممبران کا ایک ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (MTI) مردان میڈیکل کمپلیکس، ضلع مردان کے نئے نرسنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد، نیک تمناؤں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔

اجلاس کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے نرسنگ ڈائریکٹر اپنی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ تجربے اور مثبت وژن کے ذریعے نرسنگ کے شعبے میں مؤثر اصلاحات متعارف کرائیں گے اور نرسنگ کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ اجلاس میں نرسز کو درپیش انتظامی، پیشہ ورانہ اور فلاحی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ ان چیلنجز کے حل، نرسنگ کے معیار کی بہتری اور ادارے میں ایک مضبوط پیشہ ورانہ ماحول کے قیام میں نرسنگ ڈائریکٹر کا کردار بنیادی اور نہایت اہم ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے نرسنگ ڈائریکٹر کو باوقار انداز میں خوش آمدید کہنے اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے انعقاد کے لیے ایک جامع لائحۂ عمل ترتیب دیا جائے گا، تاکہ باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کے ساتھ نرسنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کا آغاز کیا جا سکے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ نرسنگ کے وقار، پیشہ ورانہ ترقی اور نرسز کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی۔

پریس سیکرٹری
ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان

ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) مردان کی جانب سے تہنیتی پیغامینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) مردان کی جانب سے محترم جناب نورزادہ ص...
03/08/2026

ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) مردان کی جانب سے تہنیتی پیغام

ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) مردان کی جانب سے محترم جناب نورزادہ صاحب کو نرسنگ ڈائریکٹر، ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلیکس تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ تقرری آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور خدمات پر ادارے کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں نرسنگ کے شعبے میں مثبت، دیرپا اور مؤثر اصلاحات متعارف ہوں گی۔ ہم پُرامید ہیں کہ آپ نرسنگ برادری کے جائز حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ وقار کی بحالی، بہتر ورکنگ ماحول، میرٹ، انصاف اور نرسنگ کے مجموعی فروغ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں گے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن مردان ہر اس مثبت اقدام میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی جو نرسنگ کمیونٹی کی فلاح، پیشہ ورانہ ترقی اور مریضوں کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھایا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس اہم ذمہ داری کی بہترین انداز میں ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی قیادت کو نرسنگ کے شعبے کی ترقی، اتحاد اور کامیابی کا ذریعہ بنائے۔

ایک بار پھر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

جنرل سیکرٹری
ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) مردان

Address

Mardan Medical Complex Mardan
Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Nurses Association-YNA Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share