ختم نبوت کونسل

ختم نبوت کونسل متحدہ اسلامی کونسل کا دوسرا پیج

29/07/2026

تحفظ ختم نبوت دعوتی پیغام!

07 ستمبر 2026 سالانہ ختم نبوت کانفرنس بروز پیر ظہر تا عشاء مرکزی عیدگاہ شمسی روڈ مردان

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مطالبہ!
24/07/2026

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مطالبہ!

22/07/2026

ہم قادیانی فتنہ دیندار انجمن سے پوچھتے ہیں کہ تم جھوٹے مدعیِ نبوت صدیق دیندار چن بسویشور کی پیروی کیوں کرتے ہو؟

جواب میں وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ "ہم مسلمان ہیں"، مگر جھوٹے مدعیِ نبوت صدیق دیندار چن بسویشور کے عقائد کے بارے میں ایک لفظ بھی جواب نہیں دیتے۔

26 جون 2024 یوم وفات سابق صدر متحدہ اسلامی کونسل مردان جناب اکرام اللہ شاھد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ رحمۃ واسعۃ سابق ڈپٹی ا...
26/06/2026

26 جون 2024 یوم وفات سابق صدر متحدہ اسلامی کونسل مردان جناب اکرام اللہ شاھد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ رحمۃ واسعۃ

سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا، سابق صدر متحدہ اسلامی کونسل مردان اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے مخلص خادم جناب اکرام اللہ شاہد صاحب رحمہ اللہ کی زندگی دین، ملت اور عقیدۂ ختمِ نبوت کی خدمت سے عبارت تھی۔ آپ نے علمائے حق کے شانہ بشانہ دینی و ملی خدمات انجام دیں اور اپنی صلاحیتیں، وقت اور وسائل دینِ اسلام کے لیے وقف کیے۔

آپ کو یہ دینی و ملی جذبہ اپنے والد گرامی حضرت علامہ مفتی مدرار اللہ مدرار نقشبندی رحمہ اللہ سے ورثے میں ملا، جو تحریکِ پاکستان کے سرگرم رہنما، قائداعظم محمد علی جناحؒ کے رفیق، ممتاز عالمِ دین اور فتنۂ انکارِ حدیث کے خلاف مؤثر علمی محاذ کے علمبردار تھے۔ آپ کی علمی و تحقیقی خدمات اور تصانیف آج بھی اہلِ علم کے لیے سرمایۂ افتخار ہیں۔

آج جناب اکرام اللہ شاھد صاحب رحمہ اللہ کے فرزندان ماہر قانون شریعہ ڈاکٹر مشتاق احمد خان صاحب کی علمی و تصنیفی خدمات، جناب افتخار احمد شاہد صاحب کی تحفظِ ختمِ نبوت کے لیے متحدہ اسلامی کونسل کے ساتھ فعال وابستگی اور ڈاکٹر محمد جواد اکرام کی تدریسی اور تحقیقی خدمات بھی قابل فخر ہیں اور اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ اس خاندان نے نسل در نسل دینِ اسلام، عقیدۂ ختمِ نبوت اور اہلِ سنت والجماعت کے ساتھ اپنے اخلاص، علمی وراثت اور دینی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے۔

جناب اکرام اللہ شاہد صاحب رحمہ اللہ کی وفات اگرچہ ایک عرصہ قبل ہوئی، لیکن ان کی جدائی کا غم آج بھی اہلِ مردان، دینی حلقوں اور ان کے رفقاء و احباب کے دلوں میں تازہ ہے۔ ان کی مخلصانہ خدمات، خوش اخلاقی، دینی حمیت اور تحریکِ ختمِ نبوت کے لیے بے لوث جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان جیسی شخصیات صدیوں کا سرمایہ ہوتی ہیں اور ان کا خلا آسانی سے پُر نہیں ہوتا۔

اللہ تعالیٰ حضرت علامہ مفتی مدرار اللہ مدرار رحمہ اللہ اور جناب اکرام اللہ شاہد رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے علمی و دینی مشن کو ان کی نسلوں کے ذریعے مزید فروغ عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

🌹 دلی مبارکباد 🌹نائب امیر متحدہ اسلامی کونسل مردان، جناب افتخار احمد شاہد صاحب (فرزندِ ارجمند سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختو...
26/06/2026

🌹 دلی مبارکباد 🌹

نائب امیر متحدہ اسلامی کونسل مردان، جناب افتخار احمد شاہد صاحب (فرزندِ ارجمند سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا و سابق صدر متحدہ اسلامی کونسل، جناب اکرام اللہ شاہد صاحب رحمہ اللہ) کو رکنِ شوریٰ عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت مردان منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ اعزاز آپ اور آپ کے خاندان کی دینی خدمات، اخلاص اور عقیدۂ ختمِ نبوت سے والہانہ وابستگی کا اعتراف ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید توفیق، استقامت اور کامیابیوں سے نوازے اور دینِ اسلام کی خدمت کے لیے آپ کی کاوشوں میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

22/06/2026

متحدہ اسلامی کونسل مردان ہنگامی اجلاس اعلامیہ

آج بروز پیر 22 جون 2026 دفتر ختم نبوت، شاہ خالد ٹاور مردان میں سرپرست متحدہ اسلامی کونسل مردان، سابق رکن قومی اسمبلی حضرت مولانا شجاع الملک صاحب کی زیرِ صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مردان کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام اور ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں قادیانی فتنہ اور بالخصوص دیندار انجمن سے متعلق حالیہ صورتحال اور مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے مولانا امجد علی مردانوی صاحب کے حقائق اور شواہد پر مبنی موقف کو تہمت اور الزام قرار دینے والے بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے ان کی متفقہ تردید کی۔اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مولانا امجد علی مردانوی صاحب کے خلاف دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ کونسل نے واضح کیا کہ مولانا امجد علی مردانوی کو دھمکی دینا مردان کے تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور ان کے متفقہ مؤقف کو دھمکی دینے کے مترادف ہے۔کونسل نے مزید واضح کیا کہ دیندار انجمن کے ایک سرگرم رکن کا جنازہ کس مولوی نے پڑھایا اور اس جنازے میں کون کون شریک تھا، یہ بات مردان کے دینی حلقوں اور علماء کرام سے مخفی نہیں۔ اس حوالے سے تمام تر شواہد اور معلومات موجود ہیں، لہٰذا حقائق کو جھٹلانے یا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔متحدہ اسلامی کونسل مردان ان عناصر کو متنبہ کرتی ہے جو دھمکی آمیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے دینی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے طرزِ عمل اور بیانات پر نظرِ ثانی کریں۔ بصورتِ دیگر اس کے نتائج کی ذمہ داری انہی افراد پر عائد ہوگی۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحفظِ ختم نبوت، عقیدۂ ختم نبوت کے دفاع اور قادیانی فتنہ کے تعاقب کے حوالے سے متحدہ اسلامی کونسل مردان اپنا مضبوط، واضح، مدلل اور متفقہ مؤقف برقرار رکھے گی اور ہر سطح پر اس کا دفاع جاری رکھے گی۔

قاد  یانی فتنہ دیندار انجمن کے زندیق منیر شاہ کا جنازہ پڑھانے والے نام نہاد مولوی نے میرے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی ...
21/06/2026

قاد یانی فتنہ دیندار انجمن کے زندیق منیر شاہ کا جنازہ پڑھانے والے نام نہاد مولوی نے میرے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ اس پر میرا جواب یہ ہے کہ قانونی کارروائی کی دھمکی تو ایک قانونی حق ہے، اس سے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ البتہ تمہاری غیر قانونی دھمکیوں کی بھی مجھے ذرہ برابر پروا نہیں۔ حقائق بیان کرنا میرا حق ہے اور ان شاء اللہ حق بات کہنے سے کسی قسم کی دھمکی مجھے نہیں روک سکتی۔
یاد رہے کہ منیر شاہ قاد یانی فتنۂ دیندار انجمن سے تعلق رکھنے والا وہ زندیق تھا جس کی میت کو مردان کے مسلمانوں نے اپنے کسی بھی قبرستان میں دفن ہونے نہیں دیا تھا۔
امجد علی مردانوی

21/06/2026

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ختم نبوت کونسل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share