26/03/2026
یہ صرف ایک پوسٹ نہیں ایک وارننگ ہے!
ایک شخص جسے کبھی لوگ ریڈیو پر سنتے تھے آج وہ "ہومیوپیتھک ڈاکٹر"بن کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے 😔
اس کے پاس کوئی پروفیشنل میڈیکل ڈگری نہیں ہے اور نہ یہ انسانی فزیالوجی اور اناٹومی کے الف، ب سے واقف ہے مگر اس کا دعویٰ ہر بیماری کے علاج کا ہے!
یاد رکھیں کہ فوری اثر کرنے والی ادویات اکثر سٹیرائڈز پر مبنی ہوتی ہیں جو وقتی سکون دے کر لوگ وقتی آرام سمجھ کر خوش ہو جاتے ہیں- مگر حقیقت میں وہ اندر سے تباہ ہو رہے ہوتے ہیں 💔
اس کے علاج سے کئی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں مزید پیچیدگیاں بڑھ چکی ہیں اور وہ لوگ اب پچھتا رہے ہیں مگر دیر ہو چکی ہے
خداراہ اپنی جان کے ساتھ تجربہ نہ کریں اور ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے علاج کروائیں، شہرت کو قابلیت نہ سمجھیں
کیونکہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی!