19/09/2024
مردان شہر کے کمرشل ایریا میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ نامنظور احسان باچہ
آج بروز جمعرات 19 ستمبر اے سی وپڈا مردان اکرام اللہ خان سے موجودہ ناروا لوڈشیڈنگ بارے تاجروں کا اعلی سطح وفد احسان باچہ کی سربراہی میں ملاقات
مردان کے تاجربرادری کی پریشانیوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے مزید اضافہ کر دیا مردان شہرمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کمرشل صارفین کی کمرتوڑدی ہے۔ مردان شہر میں کئی کئی گھنٹے تک بجلی غائب ہوتی ہے۔مردان میں خاص کر سٹی ایرہا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ گھمبیر ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں جس میں بنک روڈ ۔خواجہ گنج ۔نیو اڈہ عیدگاہ روڈ۔ بازار میر افضل خان وغیرہ میں واپڈا کی جانب 12 سے 16 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی طویل بندش اوروقت بےوقت کی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
مرکزی تنظیم تاجران کا وفد احسان باچہ کی سربراہی میں ایکسین واپڈا سے اھم ملاقات
احسان باچہ نے ایکسین واپڈا کو تاجربرادری کی مشکلات سے آگاہ کر دیا احسان باچہ نے ایکسین واپڈا سے پرزور مطالبہ کیا کہ اگر کمرشل ایریا میں لوڈشیڈنگ کمی نا کی گئی تو واپڈا دفاتر کے سامنے مردان کے تاجربرادری بھرپور احتجاج کریگی
صدر سکندر خان
آل کار پینٹرز اینڈ فرنیچر ڈیلرز ایسوسی ایشن عید گاہ روڈ مردان