24/07/2026
اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ پروفیشنل مردان
نرسنگ طلبہ سے کلینیکل ٹریننگ کی مد میں 10,000 روپے وصول کیے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
نرسنگ طلبہ کو کلینیکل ٹریننگ کی فراہمی اور اس کے اخراجات کی ادائیگی کالجز کی ذمہ داری ہے۔ اسی مقصد کے لیے متعلقہ کالجز نے ایم ٹی آئی اور بی کے ایم سی کے ساتھ ایم او یو (MoU) پر دستخط کیے ہیں، لہٰذا اس مد میں طلبہ سے فیس وصول کرنا غیر قانونی، غیر منصفانہ اور طلبہ کے حقوق کے منافی ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ مطالبہ کرتی ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ نرسنگ طلبہ پہلے ہی بھاری تعلیمی اخراجات برداشت کر رہے ہیں، لہٰذا ان پر مزید مالی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے۔ آئندہ کلینیکل ٹریننگ کے تمام اخراجات کالجز اپنی ذمہ داری کے مطابق خود برداشت کریں۔
بصورتِ دیگر اسلامی جمعیت طلبہ ،طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی و آئینی فورم سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔