10/07/2026
الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا وسطی و جنوبی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک روزہ تربیہ پروگرام اسسمنٹ اینڈ پلاننگ میٹنگ میں جناب خالد وقاص صاحب، صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ٹرینرز کی آراء، تجاویز اور مشاہدات کو بغور سنا اور تربیہ نظام کو مزید مؤثر، منظم اور نتائج خیز بنانے کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ہدایت کی کہ تربیہ پروگرام کو محض ایک سرگرمی کے بجائے بچوں کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور شخصیتی تعمیر کا مؤثر ذریعہ بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ٹرینرز تربیہ ڈائری اور طے شدہ نصاب کے مطابق باقاعدگی، ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائیں، تاکہ یتیم بچوں کی ہمہ جہت شخصیت سازی کا مقصد بہترین انداز میں حاصل کیا جا سکے۔