10/06/2026
ځوان تنظیم سرہ ڈھیرے کی مسلسل کاوشوں سے مزید تین اہم چوکوں میں سیکیورٹی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔ اب پورے گاؤں میں نگرانی کا مؤثر جال بچھ چکا ہے اور تمام اہم مقامات کیمروں کی کوریج میں آ گئے ہیں۔
یہ اقدام امن و امان کے قیام، چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ہماری کوشش ہے کہ سرہ ڈھیرے کو ایک محفوظ، پُرامن اور مثالی گاؤں بنایا جائے۔
ان شاء اللہ