Alkhidmat Foundation Mardan

Alkhidmat Foundation Mardan Alkhidmat Foundation Mardan
(1)

26/07/2026

🎥 بنو قابل مردان انٹرویو کے حوالے سے عبدالجلال فوکل پرسن بنو قابل مردان کا ویڈیو پیغام!!

تمام اہلِ مردان کے لیے اہم اطلاع۔
برائے کرم نوٹ فرمائیں:
الخدمت بنو قابل مردان کے اہل امیدواروں کے انٹرویوز مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں۔

Dear Student of Mardanالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!Your interview has been successfully scheduled.Interview Details:...
25/07/2026

Dear Student of Mardan
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

Your interview has been successfully scheduled.

Interview Details:

- "Concept School Bakhshali Campus" for the students of "Tehsil Rustam, Bakhshali, Gadar, Sawaldher, Toot Kalay" on 30th July, 2026 from "8:00 am to 12:00 pm."

- "Iqra Hoti School Par Hoti Mardan" for the students of "Tehsil Mardan and Ghari Kapura" on "31 July and 1st August 2026" from "8:00 am to 12:00."

- "Ghazali School Katlang" for the students of "Tehsil Katlang" on "02 August 2026" from "8:00 am to 12:00 pm."

- "Government Degree College Lund Khwar" for the students of "PK 61 - Tehsil Takht Bhai" On "05 August 2026" from "8:00 am to 12:00 pm."

- "Dar e Arqam School & Mike College Takht Bhai" for the students of "PK 60 - Tehsil Takht Bhai" on "09 August 2026" from "8:00 am to 12:00 pm."

Please arrive on time.

Best Regards,

"Bano Qabil Team"

23/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مردان کے زیرِ اہتمام لوند خوڑ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے معزز کپتانوں اور ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا وسطی تاج ملوک، جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی ضلع مردان سعید اختر ایڈووکیٹ، اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مردان ڈاکٹر ارشد احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور باہمی اتحاد و اخوت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور شریک ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مردان کے زیرِ اہتمام لوند خوڑ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے معزز کپتانوں اور ٹورنامنٹ...
22/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مردان کے زیرِ اہتمام لوند خوڑ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے معزز کپتانوں اور ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا وسطی تاج ملوک، جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی ضلع مردان سعید اختر ایڈووکیٹ، اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مردان ڈاکٹر ارشد احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور باہمی اتحاد و اخوت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور شریک ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

21/07/2026

Pakistan Bane ga Qabil Q ke Qabil hain Hum
Grateful to attend the 4th Convocation

19/07/2026

Highlights from Fakhar Zaman's visit to Alkhidmat Foundation Pakistan!
where he announced the (Alkhidmat Fakhar Zaman Cricket Academy) and shared his vision for inspiring the next generation through sports.

الخدمت فاؤنڈیشن اور معروف قومی کرکٹر فخر زمان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغ...
19/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن اور معروف قومی کرکٹر فخر زمان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام "الخدمت فخر زمان کرکٹ اکیڈمی" کے قیام کا اعلان کر دیا۔
معروف پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، خالد وقاص صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا اور دیگر سینئر ذمہ داران سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران فخر زمان نے مرکزی دفتر کا معائنہ کیا، الخدمت اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔
اس اہم شراکت داری کے تحت فخر زمان نے اعلان کیا کہ ان کی کرکٹ اکیڈمیز اب الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ انتظام "الخدمت فخر زمان کرکٹ اکیڈمی" کے نام سے چلائی جائیں گی۔
یہ اکیڈمی الخدمت کے اس مشن میں اہم کردار ادا کرے گی جس کا مقصد کھیلوں کا فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت، اور نوجوان نسل (Gen Z) کو صحت مند، مثبت اور کردار سازی پر مبنی سرگرمیوں سے جوڑنا ہے، جبکہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنا بھی اس کا اہم ہدف ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فخر زمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو سراہا، خصوصاً آغوش ہومز، یتیم خاندان معاونت پروگرام اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی معاونت کے منصوبوں کی تعریف کی۔ انہوں نے الخدمت کے مشن کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے فخر زمان کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ان کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کھیلوں کے فروغ اور مثبت تبدیلی لانے والی سرگرمیوں میں فخر زمان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔
الخدمت فخر زمان کرکٹ اکیڈمی ایک امید افزا شراکت داری کا آغاز ہے، جس کا مقصد میدان کے اندر اور باہر مستقبل کے کامیاب اور باکردار چیمپئنز تیار کرنا ہے۔

#فخرمردان

بنو قابل الخدمت فاؤنڈیشن مردان خصوصی نشست: ذمہ داران پی کے 60 ، 61 امیر جماعتِ اسلامی ضلع مردان غلام رسول اور صدر الخدمت...
19/07/2026

بنو قابل الخدمت فاؤنڈیشن مردان
خصوصی نشست: ذمہ داران پی کے 60 ، 61
امیر جماعتِ اسلامی ضلع مردان غلام رسول اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن مردان ڈاکٹر ارشد احمد کی موجودگی میں تحصیل تحت بھائی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بنو قابل کیمپسز کے قیام، پروگرام کے مؤثر نفاذ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت اور آئندہ کے لائحۂ عمل کی منصوبہ بندی کی گئی۔
انشاء اللّہ تحصیل تحت بھائی میں بنوقابل ٹسٹ میں کامیاب طلباء کیلئے جلد انٹرویوز کا انعقاد کیا جائیگا۔

آج کے اخبارات 2026
18/07/2026

آج کے اخبارات 2026

🏔️ الخدمت فاؤنڈیشن کے شائننگ اسٹارز کا لیڈرشپ کیمپالخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن لیڈرشپ کیمپ میں ضلع مردان کے بچوں نے بھرپور جو...
17/07/2026

🏔️ الخدمت فاؤنڈیشن کے شائننگ اسٹارز کا لیڈرشپ کیمپ

الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن لیڈرشپ کیمپ میں ضلع مردان کے بچوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مختلف تعلیمی، تفریحی اور قائدانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ماسٹر ٹرینرز اور موٹیویشنل اسپیکرز نے شخصیت سازی، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ، ٹیم ورک اور باہمی تعاون پر مبنی دلچسپ و عملی سیشنز کا انعقاد کیا، جنہوں نے بچوں کے اعتماد، حوصلے اور صلاحیتوں کو مزید نکھارا۔

کیمپ کے دوران مختلف مقابلوں اور سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں نے بہترین پوزیشنز حاصل کیں، جو ان کی محنت، عزم اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان بچوں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیوں سے نوازے اور انہیں قوم کے بہترین رہنما بنائے۔









Address

Markaz Alkhidmat Foundation Mardan, , Mill Bypass Road Near Masethi Phatak
Mardan
202300

Telephone

+923339075080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Foundation Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Alkhidmat Foundation Mardan:

Shortcuts

Share