مرکزی سیرت کمیٹی ضلع مانسہرہ

مرکزی سیرت  کمیٹی ضلع مانسہرہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام گھر گھر پہنچانا

12/03/2026

"قرآن، کردار اور کامیابی — ایک مکمل اسلامی و عصری تعلیمی نظام"

الحمدللہ!
المرکز الاسلامی دارالعلوم تناؤل، مانسہرہ میں شعبۂ حفظ القرآن اسکولنگ سسٹم میں داخلے جاری ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ:

✅ قرآن مجید حفظ کرے باقاعدہ اسکولنگ کے ساتھ
✅ دینی و عصری علوم میں متوازن تعلیم حاصل کرے
✅ بہترین اخلاق اور باکردار شخصیت کا حامل بنے
✅ محفوظ اور نگرانی شدہ ماحول میں تعلیم حاصل کرے

تو آج ہی داخلہ یقینی بنائیں۔

📚 خصوصیات:
• حفظ کے ساتھ معیاری اسکولنگ سسٹم
• حفظ کا جدید اور مؤثر طریقہ کار
• ماہانہ تربیتی نشست
• مشورہ و رہنمائی کا باقاعدہ نظام
• CCTV کیمروں کی نگرانی
• صاف ستھرا اور پرسکون ماحول
• طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت پر خصوصی توجہ

📌 داخلہ شرائط:
• عمر کم از کم 8 سال
• ب فارم
• 2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
• والد/سرپرست کا شناختی کارڈ کاپی

📞 رابطہ کریں:
0313-0926124
0346-9595334
03151583195











28/01/2026
*مانسہرہ* : سیرتِ طیبہ کے فروغ کی ایک بابرکت نشست *تحریر: مفتی مصطفی عزیز سیرۃ: فیصل آباد پاکستان * مانسہرہ کی سرزمین اپ...
28/12/2025

*مانسہرہ* : سیرتِ طیبہ کے فروغ کی ایک بابرکت نشست

*تحریر: مفتی مصطفی عزیز
سیرۃ: فیصل آباد پاکستان
*
مانسہرہ کی سرزمین اپنی زرخیزی، اپنے باہمت لوگوں اور اپنے عزم و استقلال کے حوالے سے ہمیشہ سے پہچانی جاتی رہی ہے۔ یہ خطہ ایسے افراد پیدا کرتا رہا ہے جو علم، کردار اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔
الحمدللہ، اسی سرزمین پر جب سیرتِ رسول ﷺ کے عنوان سے اہلِ علم و دانش کا کریم اجتماع منعقد ہوا تو دل اس امید سے بھر گیا کہ یہاں سے سیرتِ طیبہ کی تعلیم و ترویج کا ایک مضبوط، منظم اور دیرپا سفر شروع ہونے جا رہا ہے۔
اس بابرکت نشست کی صدارت ڈاکٹر مفتی سعید عبد اللہ صاحب (سرپرستِ اعلیٰ، مرکزی سیرت کمیٹی ضلع مانسہرہ) نے فرمائی۔ سپریم کونسل کے معزز اراکین قاضی حبیب الرحمن، مولانا زکریا داؤد، قاری عبد المالک، مفتی محمد حنیف اور انٹیلیکچولز فورم کے اہلِ علم و فضل حضرات پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ساجد، پروفیسر مفتی محمد فیصل، مولانا مفتی محمد ادریس ولی، مولانا طارق نعمان گڑنگی، مولانا قاری فہد افضل، مولانا ابراہیم داؤد، مفتی اخلاق حسین سواتی، قاری سید ذوالفقار شاہ، مولانا عمیر افضل، مولانا فیصل حسین، مولانا محمد فیصل، قاری محمد سلیم کی موجودگی نے اس نشست کو علمی وقار اور فکری گہرائی عطا کی۔
خصوصی شرکت کی صورت میں ڈاکٹر مولانا پروفیسر سید ازکیاء ہاشمی صاحب (سابق ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز و چیئرمین شعبہ علومِ اسلامیہ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ) کی تشریف آوری نے مجلس کو مزید وقعت بخشی۔
میٹنگ میں سیرتِ طیبہ کی تعلیم و تدریس کے حوالے سے نہایت سنجیدہ اور عملی گفتگو ہوئی۔ طے پایا کہ کورس سے پہلے، دورانِ کورس اور اختتام پر تعارفی و انتظامی امور کے ساتھ ساتھ ایک جامع نظم ترتیب دیا جائے گا۔ بالخصوص مساجد، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے سیرتِ رسول ﷺ کو مؤثر، مربوط اور مستقل انداز میں پڑھانے پڑھانے کا باقاعدہ نظام قائم کیا جائے گا، تاکہ سیرت محض موضوعِ مطالعہ نہ رہے بلکہ زندگی کی سمت متعین کرنے والا عملی رہنما بنے۔
میرے لیے یہ لمحہ باعثِ اعزاز تھا کہ کم عمری اور محدود تجربے کے باوجود مجھے ایسے اساتذہ، محققین اور قائدین کی مجلس میں بیٹھنے کا موقع ملا جو علم، تجربے اور اپنے اپنے پلیٹ فارم پر وزن و وقار رکھتے ہیں۔ اس نشست کی کامیابی میں میرے دوستِ مکرم ڈاکٹر مفتی سعید عبد اللہ دامت برکاتہم العالیہ کا خصوصی کردار رہا، جن کی میزبانی، بصیرت اور خلوص نے اس اجتماع کو مقصدیت عطا کی۔ میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس مجلس کے فیصلوں کو قبول فرمائے، مانسہرہ کی سرزمین سے سیرتِ طیبہ کے اس مبارک مشن کو دوام عطا کرے، اور ہمیں اخلاص کے ساتھ حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔

مرکزی سیرت کمیٹی ضلع مانسہرہ کے اجلاس کے بعد گروپ فوٹو
28/12/2025

مرکزی سیرت کمیٹی ضلع مانسہرہ کے اجلاس کے بعد گروپ فوٹو

Address

Mansehra
21231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مرکزی سیرت کمیٹی ضلع مانسہرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share