Madadgar مددگار ڈھوڈیال

Madadgar مددگار ڈھوڈیال Non Government Organization (NGO)
The Madadghar volunteerA project of SRDO.
(1)

It is purely non-profitable, non-governmental purely social development organization.

19/04/2026
19/04/2026

اطلاع فوتگی
اکرم لالا مرحوم کے بیٹے ، کالا استاد ڈرائیور اور محمد آصف ڈرائیور عرف سادہ استاد کے بھائی محمد صدیق ڈرائیور علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج شام 6 بجے یوسف خان مارکیٹ میں ادا کی جائے گی ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین
انا للہ وانا الیہ راجعون

19/04/2026

مانسہرہ کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری

" سکالر شپ ٹیسٹ 20 اپریل کو صبح 10 بجے اکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز شاہراہ ریشم مانسہرہ ہونگے "

اللہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
19/04/2026

اللہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

انا للہ و انا الیہ راجعون
معروف رنگ ساز حاجی یحییٰ لالا وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج محلہ ملکال میں ادا کردی گئی ہے
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین 🤲

قرضِ حسنہ اسکیم — ایک دکاندار، ایک سہاراآئیں اس نیک مقصد کا حصہ بنیں۔قرضِ حسنہ اسکیم کے تحت آپ کسی ایک چھوٹے دکاندار کے ...
19/04/2026

قرضِ حسنہ اسکیم — ایک دکاندار، ایک سہارا

آئیں اس نیک مقصد کا حصہ بنیں۔
قرضِ حسنہ اسکیم کے تحت آپ کسی ایک چھوٹے دکاندار کے ڈونر بنیں اور اس کا سہارا بنیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو دوبارہ کھڑا کر سکے۔

آپ کی دی گئی رقم ایک دکاندار کی زندگی بدل سکتی ہے۔ جب وہ دکاندار قسطوں کی صورت میں قرض واپس کرے گا تو یہی رقم آگے کسی اور مستحق دکاندار کو منتقل کر دی جائے گی۔

قرض کی فراہمی اور قسطوں کی واپسی ایک باقاعدہ اور شفاف پراسس کے تحت ہوتی ہے، جسے مددگار ٹیم ڈہوڈیال کے رضاکار نہایت دیانتداری اور رضاکارانہ طور پر سرانجام دیتے ہیں۔

یوں ایک ہی تعاون بار بار مختلف افراد کے لیے آسانی اور روزگار کا ذریعہ بنتا رہے گا۔

یہ صرف مدد نہیں، بلکہ خود کفالت اور مسلسل بھلائی کا ایک ایسا سلسلہ ہے جو معاشرے کو مضبوط بناتا ہے۔

آئیں، ایک دکاندار کا سہارا بنیں… اور خیر کے اس سفر کو آگے بڑھائیں۔




مددگار ٹیم ڈوھوڈیال کے زیر سایہ اور جمعہ خان ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے جاری قرضِ حسنہ اسکیم کے ذریعے چھوٹے دکاندارو...
13/04/2026

مددگار ٹیم ڈوھوڈیال کے زیر سایہ اور جمعہ خان ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے جاری قرضِ حسنہ اسکیم کے ذریعے چھوٹے دکانداروں اور کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی باقاعدہ قرضِ حسنہ کمیٹی کے ذریعے مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے، جس میں میرٹ، شفافیت، مالی ضرورت اور واپسی کی صلاحیت کو مدنظر رکھا جاتا ہے، تاکہ حقیقی مستحق افراد تک یہ سہولت پہنچ سکے۔

آپ سے پرخلوص اپیل ہے کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور ہمارا معاشرہ خود کفالت کی طرف گامزن ہو۔
اس سے قبل تقریباً ستر سے زائد چھوٹے دوکانداروں کو قرض حسنہ فراہم کیا جا چکا ہے۔

آپ کا دیا ہوا تعاون کسی کے لیے نئی امید، نیا روزگار اور بہتر مستقبل بن سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

آئیں مل کر آسانیاں پیدا کریں
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر۔ 03018101441
+923135105988


13/04/2026
08/04/2026

ملازمت کے بہترین مواقع
شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اور ریسرچ سینٹر، لاہور میں درج ذیل خالی اسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

1۔ پلمبر
2۔ کار پینٹر
3- کک
4- ویٹر
5- ڈش واشر
6- لانڈری اٹینڈنٹ

مراعات: پرکشش تنخواہ، پیشہ وارانہ ترقی،مسلسل تعلیم اور کام کے لیے بہترین ماحول، مفت طبی سہولت برائے بیوی اور 18 سال سے کم عمر تک کے بچے، آئی ایس اومصدقہ ماحول،پروویڈنٹ فنڈ۔

نوٹ: صرف آن لائن درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔ ذیل میں دئیے گئے ای میل ایڈریس پر اپنی درخواست بھیجیں اور عنوان میں مطلوبہ اسامی کا نام لکھیں۔

ای میل: [email protected]

مزید تفصیلات کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں: https://bit.ly/SKMCHJobs

روٹی 15 روپے… مگر روزانہ 2000 نقصانیہ خدمت مرحوم خادی کے یتیم بچوں کے روزگار کا ذریعہ بھی ہےآگے بڑھیں، آج کا خرچ اپنے ذم...
08/04/2026

روٹی 15 روپے… مگر روزانہ 2000 نقصان
یہ خدمت مرحوم خادی کے یتیم بچوں کے روزگار کا ذریعہ بھی ہے
آگے بڑھیں، آج کا خرچ اپنے ذمہ لیں۔
سستی روٹی… یتیم بچوں کا سہارا
مگر اخراجات بڑھ گئے ہیں، آپ کا تعاون ضروری ہے

ایک دن کی مدد = روٹی بھی، یتیم بچوں کا سہارا بھی
روٹی سستی رکھی ہے… یتیم بچوں کا روزگار بھی بچانا ہے
آپ ساتھ دیں
کسی کا چولہا جلائیں… یتیم بچوں کا سہارا بن جائیں



community

Address

DHODIAL Pakhwal Chok Zameedar Palza Mansehra
Mansehra
000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madadgar مددگار ڈھوڈیال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Madadgar مددگار ڈھوڈیال:

Share