Rustam aziz walfare Foundation Mansehra

Rustam aziz walfare Foundation Mansehra Rustam Aziz
03485539739

26/03/2026
مانسہرہ(شاہ اسماعیل)  سماجی خدمات انجام دینے والی رستم عزیز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین رستم عزیز المعروف ملنگی بابا نے ...
19/03/2026

مانسہرہ(شاہ اسماعیل) سماجی خدمات انجام دینے والی رستم عزیز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین رستم عزیز المعروف ملنگی بابا نے ایک تفصیلی میڈیا بریفنگ کے دوران اپنی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے کے قیام کو ابھی چند ہی ماہ گزرے ہیں لیکن اس مختصر عرصے میں فاؤنڈیشن نے نمایاں سماجی خدمات انجام دے کر عوامی حلقوں میں اپنی ایک مثبت پہچان قائم کی ہے۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح معاشرے کے پسے ہوئے اور نظر انداز طبقات کی مدد کرنا ہے۔ اسی مقصد کے تحت اب تک 40 سے زائد ویل چیئرز معذور اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کی جا چکی ہیں، تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی بہتر طریقے سے گزار سکیں۔ اس کے علاوہ لاوارث افراد، یتیموں اور مستحقین کے لیے 250 سے زائد کفن دفن کا انتظام بھی کیا گیا جو کہ ایک اہم انسانی خدمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کے شعبے میں بھی فاؤنڈیشن سرگرم عمل ہے۔ درامان کے علاقے میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات مستحق مریضوں کو فراہم کی گئیں، جبکہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں زیر علاج نادار مریضوں کو تقریباً ایک لاکھ روپے کی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولیات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ان کی فاؤنڈیشن اس حق کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ قدرتی آفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رستم عزیز المعروف ملنگی بابا نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن نے متاثرین کی بھرپور مدد کی۔ اس ضمن میں صاف پینے کے پانی، عارضی رہائش کے لیے ٹینٹس، اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فاؤنڈیشن بیوہ خواتین اور یتیم بچیوں کی کفالت کے لیے بھی سرگرم ہے اور اس وقت ہر ماہ 25 مستحق خاندانوں کو باقاعدہ مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے اخراجات بہتر انداز میں پورے کر سکیں۔ رمضان المبارک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یکم رمضان سے لے کر آخری روز تک روزانہ کی بنیاد پر 150 سے زائد افراد کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں معیاری اور متوازن کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کا مقصد نہ صرف بھوکوں کو کھانا فراہم کرنا ہے بلکہ معاشرے میں بھائی چارے اور ہمدردی کو فروغ دینا بھی ہے۔ آخر میں رستم عزیز المعروف ملنگی بابا نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے انہیں دلی سکون اور روحانی اطمینان حاصل ہوتا ہے اور وہ اسی جذبے کے تحت اپنی زندگی کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی مدد ممکن بنائی جا سکے۔

24/02/2026

غریب اور لاوارث میتوں کے کفن دفن کے لیے اپ رستم عزیز فاؤنڈیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں
03485539739
03008130312

23/02/2026

رستم عزیز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے رمضان کریم کی پانچویں افطاری کا انتظام

رستم عزیز فاؤنڈیشن کی طرف سے غریب اور نادار لوگوں کے لیے فری ادویات کی فراہمی
23/02/2026

رستم عزیز فاؤنڈیشن کی طرف سے غریب اور نادار لوگوں کے لیے فری ادویات کی فراہمی

رستم عزیز ویلفیئر کے بانی بابا رستم عزیز انتظامیہ سے مشاورت کرتے ہوئے
22/02/2026

رستم عزیز ویلفیئر کے بانی بابا رستم عزیز
انتظامیہ سے مشاورت کرتے ہوئے

22/02/2026

Rustam aziz walfare foundation Mansehra we focuses on clean water, education, health, food, and marriage support for orphan girls

Rustam Aziz
03485539739

Address

King Abdullah Teaching Hospital Mansehra
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rustam aziz walfare Foundation Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share