VOICE OF MANGHOPIR

VOICE OF MANGHOPIR Manghopir is a rural area of Karachi. Manghopir has the oldest Sufi shrines and famous crocodile pond

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہدنیا بھر میں شہری اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج کرتے ہیں، لیکن ایک مہذب معاشرے ...
23/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

دنیا بھر میں شہری اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج کرتے ہیں، لیکن ایک مہذب معاشرے کی پہچان یہ ہے کہ احتجاج کے دوران امن و امان کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

پاکستان ہمارا ملک ہے، سندھ ہمارا صوبہ اور کراچی ہمارا شہر ہے۔ فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر ادارے بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں، جبکہ نجی املاک بھی ہمارے ہی کسی بھائی، بہن، تاجر یا شہری کی ملکیت ہیں۔

اس لیے کسی بھی احتجاج کے دوران ہماری ذمہ داری صرف اپنے مطالبات کے لیے آواز بلند کرنا نہیں بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنا بھی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ احتجاج میں شامل شرپسند عناصر پر نظر رکھیں اور جو شخص سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ کرنے یا کسی غیر قانونی اقدام کی کوشش کرے، اسے فوری طور پر ایسا کرنے سے روکیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

یاد رکھیں، احتجاج ہمارا حق ہے، لیکن دوسروں کے جان و مال کو نقصان پہنچانا کسی صورت ہمارا حق نہیں۔

ہمیں اپنے شہر، اپنے اداروں، اپنی املاک اور اپنے ملک کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود محسوس کرنا ہوگی۔ اختلافِ رائے ضرور کریں، اپنے مطالبات ضرور منوائیں، لیکن امن، قانون اور اخلاق کی حدود میں رہ کر۔

یہ وطن ہمارا ہے، یہ شہر ہمارا ہے، اس کی حفاظت اور بہتری بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

منگھوپیر میں بجلی کی بندش سے جن صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ بھی قابل مذمت ہے اور کسی بھی ادارے کی اولین ترجیح صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کے الیکٹرک سے کراچی کے اکثر شہری مایوس رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کسی بھی صورت میں اس مایوسی کے سبب ہمیں کسی کے لیئے باعث زحمت یا باعث تکلیف نہیں بننا چاہیئے اور اگر اپنے جائز مطالبات کے لیئے پُرامن احتجاج کرنا بھی ہو تو علاقائی سطح پر معززین کی سربراہی میں احتجاج کیا جائے اور امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیئے باقاعدہ کمیٹی بنائی جائے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیئے آواز اٹھائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوسکے۔

ایڈمن وائس آف منگھوپیر
نوراسلام

23/08/2026

احتجاج کی آڑ میں شرپسندی ناقابلِ قبول
احتجاج کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے نیا ناظم آباد لال گیٹ پر پتھراؤ، موٹر سائیکلوں کو نذرِ آتش کرنے، سیکیورٹی آفس میں توڑ پھوڑ اور ایجوکیٹر اسکول و علی حبیب ہسپتال کے شیشے توڑنے کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ بھی تشویشناک عمل ہے۔
ہم اہلیانِ منگھوپیر ایسے شرپسند عناصر اور ان کی پرتشدد کارروائیوں سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن احتجاج کی آڑ میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا، عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ ان واقعات میں ملوث عناصر کی شفاف طریقے سے نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔

23/08/2026

منگھوپیر نیا ناظم آباد کے سامنے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج۔
مظاہرین نے نیا ناظم آباد کے سگنل کے قریب سے سڑک بند کردیا۔
ٹریفک کی روانی معطل۔
ایڈیٹر وائس آف منگھوپیر
بشیر احمد جتک

21/08/2026

گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاج ختم بجلی بحال کردی گئی

منگھوپیر گرڈ اسٹیشن کے باہر بجلی بندش کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
21/08/2026

منگھوپیر گرڈ اسٹیشن کے باہر بجلی بندش کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے

21/08/2026

منگھوپیر گرم چشمہ روڈ پر بجلی بندش کیخلاف احتجاج کیا گیا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا تھا

21/08/2026

بجلی بندش کیخلاف احتجاج

21/08/2026

رات 11 بجے سے منگھوپیر میں بجلی معطل ہے جسکے خلاف مکین گرم چشمہ ٹیکسی اسٹینڈ پر احتجاج کررہے ہیں

21/08/2026

منگھو پیر رینجر ہیڈکوارٹر کے ساتھ صبح صبح خواتین گیس کی بندش کی وجہ سے روڈ بند کرکے احتجاج کررہے ہے

20/08/2026

ویسٹ زون پولیس کے جانب سے منگھوپیر میں منشیات تلف کرنے کی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی شرکت

Address

Manghopir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOICE OF MANGHOPIR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share