27/09/2026
پریس ریلیز
جمعیت طلباء اسلام شاہ منصور کا پہلا تنظیمی اجلاس، بارش کے باوجود کارکنان کی بھرپور شرکت
شاہ منصور — 24 ستمبر 2026ء
جمعیت طلباء اسلام شاہ منصور کا پہلا تنظیمی اجلاس بعد از نمازِ مغرب، حجرہ مولانا شاہ فیصل صاحب امیر جمعیت علماء اسلام شاہ منصور میں منعقد ہوا۔ شدید بارش کے باوجود کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں خصوصی طور پر مولانا عامر سہیل حقانی صاحب صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع صوابی، جناب ثاقب خان صاحب صدر جمعیت طلباء اسلام تحصیل صوابی، اور جناب اسامہ فرمان صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام تحصیل صوابی نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ مولانا محمد سلمان حسانی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام شاہ منصور، مولانا توصیف احمد صاحب سیکرٹری اطلاعات جمعیت طلباء اسلام شاہ منصور، مولانا عباد اللہ صاحب نائب صدر جمعیت طلباء اسلام شاہ منصور، اور جناب زبیر خان سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر جمعیت علماء اسلام شاہ منصور نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت مولانا شاہ فیصل صاحب امیر جمعیت علماء اسلام شاہ منصور نے کی، جبکہ اجلاس کا آغاز مولانا عباد اللہ صاحب نائب صدر جمعیت طلباء اسلام شاہ منصور کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
بعد ازاں مولانا شاہ فیصل صاحب نے معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر مولانا عامر سہیل حقانی صاحب صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع صوابی نے تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ساتھ مدارس کے طلباء کو بھی تنظیمی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنے اکابر کی سیرت و کردار کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ان کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا اہم ستون ہوتے ہیں اور قوم کی ترقی و تعمیر میں نوجوان نسل کا بنیادی کردار ہے۔ اس لیے نوجوانوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آخر میں مولانا حنیف احمد صاحب نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور اجلاس میں شریک کارکنان کے جذبے، حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔
اجلاس مولانا شاہ فیصل صاحب کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
جاری کردہ: مولانا توصیف احمد صاحب سیکرٹری اطلاعات جمعیت طلباء اسلام شاہ منصور