Global Youth Organization (Regd), Pakistan

Global Youth Organization (Regd), Pakistan GLOBAL YOUTH ORGANIZATION, PAKISTAN , BUREWALA We are endowed to create a TERRORIST FREE COMMUNITY in Pakistan.

GYO,Pakistan is an organization working for the
development of youth of Pakistan for promting their future in Education, Health and Career. We are engaged in providing QUALITY Education tor the poor children of remote areas of Pakistan in collaboration with the International NGOs. We are committed to struggle for arranging/managing HEALTH FACILITIES to all Pakistanis especially the poor & needy persons.

06/05/2026

Glamorous Area of Dubai .💐💐

*گڈو Guddoo نامی یہ کتا گزشتہ تین دن سے غائب ہے*۔ یہ جب کچھ دنوں کا تھا تو بازار میں بے یارو مددگار بھوکا پیاسا پڑا ہوا ...
03/05/2026

*گڈو Guddoo نامی یہ کتا گزشتہ تین دن سے غائب ہے*۔

یہ جب کچھ دنوں کا تھا تو بازار میں بے یارو مددگار بھوکا پیاسا پڑا ہوا تھا۔ اس کی ماں کو بلدیہ والوں نے مار دیا تھا۔ اسے ہماری ایک بہن نے خدا ترسی کے طور پر اٹھا کر گھر کے باہر ایک محفوظ جگہ بنا کر رکھا۔ روزانہ دودھ وغیرہ پلایا تو اس میں جان آ گئی۔ یوں یہ بڑا ہو گیا۔ یہ سارا دن ہمارے گھر کے باہر گلی میں پڑا رہتا تھا۔ آج تک نہ کسی پر بھونکا نہ کسی کے پیچھے بھاگا۔ کاٹنا تو دور کی بات ہے۔ آپ ہمارے بازار میں آ کر اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
میری اس معصوم سی بہن جی نے اسے بلدیہ والوں کے ہاتھوں غلط فہمی میں مرنے سے بچانے کیلئے اس کے گلے میں پٹہ بھی ڈالا ہوا تھا ۔
یہ کتا رات کو چوک ریل بازار کے چوکیدار کے پاس چلا جاتا اور ساری رات اسی کے ساتھ رہتا تھا۔ صبح جب میں فجر کی نماز پڑھ کر مسجد حسینیہ امام بارگاہ سے باہر نکلتا تو یہ اکثر بھاگ کر میرے قدموں کے آگے لوٹ پوٹ ہونے لگتا۔ سر جھکا کر سلام سا کرتا ۔ یہ تھا گڈو میاں جو اب تین دن ہوئے گھر سے غائب ہے۔ چوکیدار بھی اداس تھا ۔ اس نے بتایا کہ لگتا ہے بلدیہ والوں نے اغواء کر لیا تھا اور خدانخواستہ مار نہ دیا ہو؟ میری معصوم سی بہن جی بھی بہت دکھی ہیں کیونکہ انہوں نے چند دن کے گڈو میاں سے لیکر اب تک اس کی انسانیت کے ناطے بس خدمت ہی کی تھی۔ سو انکی طرف سے اپیل ہے کہ اگر کسی نے اسے دیکھا ہے تو وہ مجھے اطلاع کر دے میرے انباکس میں / یا میرے نمبر پر۔ اگر خدانخواستہ بلدیہ بورےوالا والوں نے اس معصوم بےضرر کتے کو بھی مار دیا ہے تو بہت ظلم کیا ہے۔ بلدیہ حکام سے اپیل ہے کہ شکایت لگانے والوں سے ایسے کتوں کی نشاندہی ضرور کروا لیا کریں جو کاٹتے ہوں۔ خدا کی کسی بھی مخلوق کو بلاوجہ بلا اشتعال مارنا ظلم ہے جس کی جوابدہی قیامت کے روز لازمی ہو گی۔

سید سجاد حسین بخاری
چیف آرگنائزر
گرین بورے والا موومنٹ

28/04/2026

گرین بورےوالا موومنٹ کی سرگرمیاں:
گرین بورے والا موؤمنٹ نے نبھایا اپنا وعدہ۔ ۔ ۔ 💐💐💐

جناب جواد حسین ملک اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی زیرنگرانی گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چکنمبر 461 ای بی لڈن روڈ پر 350 پودے لگا کر شاندار گرین بیلٹ کم منی چلڈرن پارک کی بنیاد رکھ دی۔ جس کا باضابطہ افتتاح عنقریب کیا جائیگا۔

ڈیئر آل !آجکل بورےوالا میں ایک بڑا سنجیدہ مسئلہ سر اٹھائے انتظامیہ اور عوام دونوں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔ وہ مسئلہ ہے گ...
28/04/2026

ڈیئر آل !
آجکل بورےوالا میں ایک بڑا سنجیدہ مسئلہ سر اٹھائے انتظامیہ اور عوام دونوں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔ وہ مسئلہ ہے گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول عارف بازار کی ہاکی گراؤنڈ میں گندے پانی (بارش کے پانی) کا بہت بڑا ڈسپوزل کنواں/ ری چارج ویل۔ بنایا جا رہا ہے۔

ہمیں اس منصوبے کی افادیت پر کوئی شک نہیں لیکن تیکنیکی و انجنیئرنگ کی بھول بھلیوں سے ہٹ کر اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وہ سکول ہے جو قیام ـ پاکستان سے قبل تشنگان ـ علم کو تعلیم و تربیت دیتا آ رہا ہے۔ یہ محض ایک سکول نہیں بلکہ یہ بورےوالا کا تاریخی اثاثہ ہے۔ یہ ہمارا مان اور ارمان ہے ۔ یہ مسجد کے بعد ہمارے لئے سب سے مقدس جگہ ہے۔ اس سکول سے ایسی ایسی نابغہ روزگار شخصیات نے علم حاصل کرکے شہر بورےوالا کا نام روشن کیا ۔ جناب پیر مسعود چشتی ایڈوکیٹ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور جناب رانا عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن سمیت میجر طفیل شہید نشان حیدر سے لیکر محمد ارشد بھٹی مرحوم وفاقی سیکرٹری اور محمد امیر بھٹی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور (سابقہ) تک بڑے بڑے بیوروکریٹ ، جنرلز، استاد، سائینسدان، ڈاکٹرز، انجنیئرز سیاستدان، اولیمپئین، نامور پلیئرز اسی سکول نے پیدا کئے ہیں۔

یہ محض ایک سکول نہیں بلکہ یہ بورےوالا کی تابانیوں کا شاہکار ادارہ ہے۔ یہی سکول بورےوالا کو سٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کا اعزاز بخشے ہوئے ہیں۔ سید شاہد مہدی نسیم زابق ایم این اے و وفاقی وزیر، چوہدری قربان علی چوہان زابق ایم این اے و چیئرمین سٹینڈگ کمیٹی، چوہدری محمود اختر گھمن سابق صوبائی وزیر، چوہدری نذیر احمد آرائیں سابق صوبائی وزیر ، چوہدری فقیر محمد سابق ایم این اے ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں سابق ایم پی اے ، سید ساجد مہدی سلیم ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنٹ ڈویژن جیسے نامور سیاستدانوں نیز مسلم لیگ ن کے جناب ادریس جانباز اور پی پی پی کے جناب زیادت علی غوری جیسے سیاسی ورکرز کی نرسری یہی سکول رہا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ میرا بھی مادر علمی ہے۔ سو اس سکول کی ہاکی گراؤنڈ کو گندے پانی کا سٹوریج بنانا کسی طور بھی مناسب نہیں۔

افسوس ہوتا ہے فیصلہ سازوں کی عقل و دانش پر کہ بجائے اس سکول کو آفاقی ترقی دینے کا سوچتے ہوئے اسے کئی منزلہ عمارت میں تبدیل کرتے ہوئے اس کے اوپر سولر پینلز کا جال بناتے ہوئے اس سکول کو مکمل ایئر کنڈیشنڈ کر کے دنیا کو بتاتے کہ ہم بھی اپنے تعلیمی اداروں کی قدر کرنے والے لوگ ہیں۔

افسوس! ہمارے زعماء و ارباب اختیار کو جب بھی اپنی اناء کی تسکین درکار ہوتی ہے تب ان کی نظر اسی سکول پر ٹھہر جاتی ہے۔ عارف بازار کی دکانیں اس سکول سے نکالی گئیں۔ سکول کی غربی دیوار سے باہر اڈے والوں نے اس کی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ 1965 کے لگ بھگ بلدیہ بورےوالا (سکول کالج اس کے انڈر میں تھے) نے اس سکول سے جگہ لیکر اڈے کو ملانے والی سنگل روڈ نکالی تھی جسے اب توسیع کے نام سے پھر سکول ہی سے جگہ لی گئی ۔ خدارا ! اس سکول کے حال پر رحم فرمایا جائے اور اس کی مزید کاٹ پھاڑ ختم کی جائے۔

آپ کو اس ڈسپوزل کیلئے جگہ چاہئے وہ کہیں اور سے لے لیجئے لیکن پلیز اس سکول کو مزید چرکے نہ لگائیے۔ یہ ہمارا دل ہے اور ہماری آبرو ہے۔

جو بھی دوست گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سے پڑھا ہے یا اسے اس سے محبت ہے وہ اس پوسٹ کو لازمی شیئر کرے پلیز

سید سجاد حسین بخاری
سوشل ایکٹوسٹ/
سابق ڈائریکٹر آڈٹ ڈیپارٹمنٹ
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ

گرین بورے والا موومنٹ کے تعاون سے ستھرا پنجاب بورےوالا نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چکنمبر 461 ای بی لڈن روڈ کے فرنٹ پر شا...
28/04/2026

گرین بورے والا موومنٹ کے تعاون سے ستھرا پنجاب بورےوالا نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چکنمبر 461 ای بی لڈن روڈ کے فرنٹ پر شاندار گرین بیلٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس گرین بیلٹ میں گرین بورے والا موومنٹ کیطرف سے 300 پودے لگائے گئے ہیں جن میں پلکن ارجن، توت، مٹھا، کنو، امرود وغیرہ شامل ہیں۔ اس گرین بیلٹ کو گاؤں کے معززین کے تعاون سے بتدریج منی چلڈرن پارک میں تبدیل کر دیا جائیگا ۔ اس میں بیٹھنے کیلئے بنچز اور بچوں کے کھیلنے کیلئے پنگھوڑے ، ریلنگ اور جھولے نصب کئے جائینگے۔

آج کی اس سادہ و شاندار افتتاحی تقریب کے موقعہ پر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ ڈویژن کے تحصیل منیجر آپریشن عثمان صادق ، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحصیل مانیٹرنگ آفیسر سردار اشفاق ریاض ڈوگر ، ڈائیوو کے اسسٹنٹ منیجر اکمل قاضی، سید ساجد حسین نقوی جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب ، سید نوید حسین ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ، چوہدری صابر گجر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چکنمبر 447 ای بی ، جناب گوہیر صاحب سابق ہیڈ ماسٹر اور راؤ آصف اشفاق ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز گرین بورے والا موومنٹ بھی موجود تھے۔ ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ ڈویژن کی طرف سے اس بیلٹ کی مکمل نگہداشت اور پانی کی فراہمی کی ذمہ داری قبول کرنے پر ہم انکے بےحد ممنون ہیں ۔

پانی کی فراہمی کیلئے گاؤں کی ایک مخیر شخصیت نے مرسیبل پمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ممتاز مخیر شخصیات چوہدری محمد سرور صمدانی، چوہدری ممتاز بابا، سید واجد علی شاہ، سید مردان شاہ آف کویت، چوہدری غضنفر جاوید آف اٹلی اور سید شاہد سجاد نقوی نے اس گرین بیلٹ کی ترقی و تعمیر کا مکمل ذمہ لیا ہے جس کیلئے گرین بورےوالا موومنٹ انکی ممنون ہے۔

اس گرین بیلٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں خصوصی تعاون پر ہم جناب نعیم عمران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بورےوالا ، سید نوید حسین ہیڈ ماسٹر، ستھرا پنجاب کے ارباب اختیار اور معززین دیہہ کے بھی ممنوں ہیں۔

سید سجاد حسین بخاری
چیف آرگنائزر
گرین بورے والا موومنٹ

اندھیری  رات میں  رہتے تو  کتنا اچھا  تھا ہم   اپنی ذات میں رہتے   تو کتنا  اچھا تھادکھوں نے بانٹ لیا تمہارے بعد ہمیں تم...
28/04/2026

اندھیری رات میں رہتے تو کتنا اچھا تھا
ہم اپنی ذات میں رہتے تو کتنا اچھا تھا
دکھوں نے بانٹ لیا تمہارے بعد ہمیں
تمہارے ہاتھ میں رہتے تو کتنا اچھا تھا

سویڈن نے فضلے کے انتظام (waste management) کو ایک انتہائی منافع بخش توانائی کے شعبے میں بدل کر ماحولیاتی انجینئرنگ میں ا...
25/04/2026

سویڈن نے فضلے کے انتظام (waste management) کو ایک انتہائی منافع بخش توانائی کے شعبے میں بدل کر ماحولیاتی انجینئرنگ میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ان کے "ویسٹ ٹو انرجی" (فضلے سے بجلی بنانا) پروگرام کے ذریعے، گھریلو کچرے کا 1 فیصد سے بھی کم حصہ زمین میں دبایا جاتا ہے۔

یہ نظام کچرا جلانے والے خاص پلانٹس کا استعمال کرتا ہے جو کچرے کو جلا کر بھاپ (steam) پیدا کرتے ہیں۔ یہ بھاپ پھر ٹربائن چلا کر بجلی پیدا کرتی ہے اور سخت سردیوں کے دوران ہزاروں گھروں کو حرارت فراہم کرتی ہے۔

چونکہ یہ عمل بہت زیادہ منظم ہے، اس لیے ملک کو کبھی کبھار جلانے والے مواد کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے برطانیہ اور ناروے جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ تزویراتی شراکت داریاں کی گئی ہیں جن کے تحت سویڈن وہاں سے کچرا درآمد کرتا ہے۔

ان بین الاقوامی معاہدوں میں اکثر سویڈن کو کچرا لینے کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں اور اس سے پیدا ہونے والی توانائی بھی سویڈن ہی اپنے پاس رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسی "سرکلر اکانومی" (گردشی معیشت) کی مثال ہے جہاں ایک ملک کا اضافی کچرا دوسرے ملک کے لیے ایندھن کا اہم ذریعہ بن جاتا ہے۔

فلٹریشن (صاف کرنے کے عمل) میں جدید ٹیکنالوجی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پیدا ہونے والا دھواں تقریباً مکمل طور پر غیر زہریلا ہو۔ یہ ماڈل سیارے کے تحفظ کے لیے بھاری مشینری اور پائیدار سائنس کو یکجا کرنے کے حوالے سے ایک عالمی معیار کی حیثیت رکھتا ہے۔

23/04/2026

Our nice friend, a fantastic Burewalian Pride and an eminent Business Figure Umer Mumtaz Sukhera with his beloved daughter is in UAE Safari.

ہمارا پیارا دوست بورےوالئین پرائڈ، ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت عمر ممتاز سکھیرا دبئی میں کار ریلی میں ۔

18/04/2026

SO AMAZING & HIGHLY INSPIRING 😛🤩😛

12/04/2026

My little Katty, too naughty it's, playing with its Tooth Brush trying to wash its Mouth & Teeth.How amazing is it.! Please comment on its actions.

بوریوالا میں نظمینہ مشاعرہ کے مہمان شاعر ملک خضر سلیم کھوکھر  وفاقی جوائنٹ سیکرٹری/  سیکرٹری اٹارنی جنرل پاکستان  تھے جن...
11/04/2026

بوریوالا میں نظمینہ مشاعرہ کے مہمان شاعر ملک خضر سلیم کھوکھر وفاقی جوائنٹ سیکرٹری/ سیکرٹری اٹارنی جنرل پاکستان تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے عوام سے زبردست داد وصول کی۔ تقریب ـ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر زعیم رشید نے کی۔

اس شاندار ادبی تقریب میں گرین بورےوالا موومنٹ کے سید سجاد حسین بخاری اور راؤ آصف اشفاق کے علاوہ سید سظہر حسین گیلانی ، سٹی پریس کلب کے صدر آصف علی، میاں عرفان علی، ملک فیاض کھوکھر وغیرہ نے شرکت کی

ملک خضر سلیم کھوکھر میرے دوست و کلاس فیلو ملک نصیر احمد کھوکھر مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔

Address

House No: 109/H-Block, Imam Bargha Road
Mandi Burewala
61010

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923006996222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Youth Organization (Regd), Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Global Youth Organization (Regd), Pakistan:

Share