Village welfare foundation

Village welfare foundation social economic development of humenbeing

12/07/2026

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ*

275 ویلفیئر فاؤنڈیشن کا قیام 18 ستمبر 2025 کو کیا گیا۔ الحمدللہ، صرف 10 ماہ کے مختصر عرصے میں اس فاؤنڈیشن نے 6,40,058 روپے اکٹھے کیے۔

اس امانت میں سے 5,31,850 روپے یتیم بچوں اور بیوہ خواتین میں راشن کی مد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فاؤنڈیشن نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے یونیفارم، جرسیاں فراہم کیں، اور یتیم بچیوں کی تعلیمی فیس ادا کرنے میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔

*فاؤنڈیشن کا مقصد*
اس فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد اپنے ارد گرد رہنے والے ان لوگوں کا خیال رکھنا ہے جو مالی طور پر کمزور ہیں۔ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تمام بھائیوں نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ الحمدللہ، فنڈ اکٹھا کرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور ہر ماہ مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

*موجودہ صورتحال*
اس وقت فاؤنڈیشن کے پاس موجودہ بیلنس 1,08,208 روپے ہے۔ یہ رقم ایک امانت ہے ان لوگوں کی جو اس کے حقیقی مستحق ہیں۔ انشاءاللہ تعالی، ہم اس فاؤنڈیشن کو اسی طرح جاری و ساری رکھیں گے تاکہ غریب، بیوہ، یتیم اور مساکین لوگوں کا مسلسل خیال رکھا جا سکے۔

تمام صاحبِ حیثیت بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ اس فاؤنڈیشن میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کا تعاون ہمارے گاؤں، ہمارے اپنے لوگوں کے لیے باعثِ خیر و برکت بنے گا اور ہم ان کا سہارا بن سکیں گے۔

*شکریہ*
اللہ پاک آپ سب کے رزق اور عمر میں برکت عطا فرمائے۔ آمین

Address

Mandi Burewala

Telephone

+13437325275

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village welfare foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share