گوندل اتحاد

گوندل اتحاد میرے محترم بھائی گوندل اتحاد کا مقصد آپس میں باہمی بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ہم دکھ ، تکلیف ، پریشانی اور مصیبت میں ایک دوسرے کے کام آ سک

حدیث ہے کہ "خَیرُ النَّاسِ مَن یَنفَعُ النَّاسَ" (سب سے بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو). رسول...
19/12/2025

حدیث ہے کہ "خَیرُ النَّاسِ مَن یَنفَعُ النَّاسَ" (سب سے بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو). رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا کہ مخلوق اللہ کا کنبہ ہے، اور اللہ کو وہ شخص سب سے زیادہ پسند ہے جو اس کے کنبے (یعنی مخلوق) کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو.
نفع بخش ہونا صرف مال کی مدد تک محدود نہیں، بلکہ اس میں کئی شعبے شامل ہیں:
بھوکے کو کھانا کھلانا، پیاسے کو پانی پلانا.
بیمار کی تیمارداری اور عیادت کرنا.
ضرورت مندوں کا سہارا بننا اور ان کے مسائل حل کرنا.
علم سکھانا، رہنمائی کرنا اور اچھی نصیحت کرنا.
کسی کی عزت یا پردہ پوشی کرنا.
ضرورت کے وقت ایثار کا مظاہرہ کرنا

تفصیل اس طرح ہے کہ بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ایک دوست نے بروز بدھ گوندل اتحاد بہاولنگر کمیٹی سے رابطہ کیا کہ کل میری والدہ کو ہارٹ اٹیک أیا تھا کارڈیالوجی لاہور چیک اپ کروایا ہے لیکن انہوں نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید علاج کی لئے فروری میں بلایا ہے میں نے اپنے طور پر ایک پرائیویٹ ہسپتال سے رابطہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ علاج صحت کارڈ پر ہو سکتا ہے لیکن پالیسی کے مطابق أپ کو 50% رقم ادا کرنا پڑے گی جو تقریباً دو لاکھ بنتی ہے میں مزدور أدمی ہوں اور یہ رقم بھی میری استطاعت سے باہر ہے ۔ أج میری والدہ کی طبیعت بہت سیریس ہے کیا کوئی راستہ نکل سکتا ہے جس پر کمیٹی نے مرکزی چیئرمین منور اقبال گوندل صاحب کو اس بابت بتایا جس پر جناب نے فوری طور رابطے کئے اور مریضہ کے بیٹے کو کارڈیالوجی لاہور سے فون کال أئی کہ اپنا مریض لے کر فل فور کارڈیالوجی پہنچ جائیں ۔ 24 گھنٹے کےاندر اس کے دو سٹنٹٹ پر چکے ہیں اور اللہ کے حکم سے وہ اب ٹھیک ہے اور مریضہ کو ہسپتال سے گھر روانہ کر دیا گیا ہے
جس جذبے سے چیئرمین صاحب نے اس معاملے کو سنجیدہ لیا یہ ان کی قوم سے محبت اور انسانیت کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ تعالیٰ بھائی کو لمبی زندگی دے أمین ۔
ساجد محمود گوندل
چیئرمین بہاولنگر کمیٹی

Address

Khanana Tehsil And District Mandi Baha Ud Din
Mandi Bahauddin
00397

Telephone

03215516969

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گوندل اتحاد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to گوندل اتحاد:

Share