23/04/2026
محترم دوستو اور اہلِ علاقہ،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں کہ یوتھ ویلفیئر کمیٹی ٹھکر میانہ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو منظم کرنا اور گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی طور پر ضروری کاموں کو انجام دینا ہے۔ ہمارا ہدف صرف ایک ہے: بہتر، منظم اور ترقی یافتہ معاشرہ۔
ہماری سرگرمیوں کے اہم شعبے: • گاؤں کے ضروری اور اجتماعی ترقیاتی کام
• صفائی اور ماحول کی بہتری
• تعلیمی و سماجی شعور کی آگاہی
• نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت
• باہمی تعاون اور کمیونٹی ورک کو فروغ دینا
ہم شفافیت، دیانتداری اور باہمی اعتماد کو اپنی بنیاد بناتے ہوئے اس سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
احباب سے درخواست ہے کہ اس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دیں، تاکہ ہم مل کر اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس خدمتِ خلق کے کام میں اخلاص عطا فرمائے اور اسے ہمارے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔
جزاکم اللہ خیراً کثیراً
— یوتھ ویلفیئر کمیٹی ٹھکر میانہ