24/05/2026
🌱 *گھر بیٹھے انناس اگائیں – صرف ایک پھل کے تاج سے!* 🌱
_پیشکش: گل و گلزار سیڈز فاؤنڈیشن، کراچی_
السلام علیکم!
کیا آپ جانتے ہیں کہ بازار سے لایا ہوا ایک انناس آپ کو سال بھر بعد ایک نیا، تازہ اور کیمیکل سے پاک انناس دے سکتا ہے؟
یہ طریقہ گھر میں انناس اگانے کا سب سے آسان اور عملی طریقہ ہے 👇
*طریقہ کار:*
1️⃣ تازہ انناس لیں جس کے اوپر پتوں کا تاج ہرا بھرا ہو۔
2️⃣ اوپر کا تاج کاٹ کر نیچے کے 3-5 پتے اتار دیں تاکہ 1-2 انچ تنا ننگا ہو جائے۔
3️⃣ 2-3 دن سائے میں خشک کریں۔
4️⃣ گملے کی بھل مٹی میں لگائیں کہ تنا مٹی میں دب جائے۔
5️⃣ پہلی بار خوب پانی دیں، پھر 3-4 ہفتے تک براہِ راست دھوپ سے بچا کر رکھیں۔
6️⃣ گرمیوں میں ہر دوسرے دن، سردیوں میں 4-5 دن بعد ہلکا اسپرے کریں۔
🌿 1 سے ڈیڑھ ماہ میں نئی گروتھ نظر آئے گی – مطلب جڑیں بن گئیں!
☀️ اب دھوپ میں رکھیں اور 9-10 ماہ میں آپ کا اپنا گھریلو انناس تیار!
یہ کام نہ صرف آپ کے گھر کو سرسبز بنائے گا، بلکہ بچوں کو فطرت سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
*گل و گلزار سیڈز فاؤنڈیشن* کا مقصد ہے:
کراچی کو سرسبز بنانا، کچرا کم کرنا، اور ہر گھر کو خود کفیل بنانا۔
اگر آپ بھی اپنے گھر، چھت یا بالکونی میں سبزی، پھل اور درخت لگانا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ جڑیں۔
📞 *واٹس ایپ رابطہ:* 0333.3483912
📍 *مقام:* کراچی
_نوٹ: یہ پوسٹ محمد نعیم صاحب سے کاپی کی گئی ہے، عوام الناس میں انناس کو اگانے کے طریقے کا شعور عام کرنے کے لیے۔_