Mura Banda Youth Welfare Organisation

Mura Banda Youth Welfare Organisation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mura Banda Youth Welfare Organisation, Non-Governmental Organization (NGO), Malakand.

مورہ بانڈہ یوتھ ویلفیئر  ارگنائزیشنہفتہ وار صفائی مہم زور و شور سے جاریگاوں مورہ بانڈہ میں ہفتہ وار صفائی مہم بھرپور اند...
05/12/2025

مورہ بانڈہ یوتھ ویلفیئر ارگنائزیشن
ہفتہ وار صفائی مہم زور و شور سے جاری

گاوں مورہ بانڈہ میں ہفتہ وار صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
تمام یوتھ ویلفیئر ارگنائزیشن مورہ بانڈہ کے اہلکار صفائی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
صفائی مہم کا مقصد ضلع بھر میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور عوام میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یوتھ ویلفیئر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں تعاون کریں
5/12/2025۔

12/11/2025
مورہ بانڈہ یوتھ ویلفئیر اپنے آنے والے تمام مہمانوں کا دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ...
09/11/2025

مورہ بانڈہ یوتھ ویلفئیر اپنے آنے والے تمام مہمانوں کا دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں صرف کیا۔

08/11/2025

شکریہ ملاکنڈ سپورٹس

24/08/2025

تنظیم نوجوانان مورہ بانڈہ نے اج اپنی خدمات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوۓ بونیر کے سیلاب زدگان میں کیش رقم تقسیم کی۔
مفتی سعید اللہ صاحب تفصیل سے آگاہ کررہے ہیں۔ مفتی صاحب ہمارے اس کارخیر (تنظیم) کے بانین میں سے ہے اور ہمارے گاؤں کی مسجد کے امام بھی ہے۔

22/08/2025

مرہ بانڈہ یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن کے ہیروز دوران ریسکیو آپریشن بونیر "خیبر پوائنٹ" کو انٹرویو دیتے ہوئے۔

مرہ بانڈہ یوتھ ویلفیئر  ارگنائزیشن تنظیم نوجوانان کی آج تیسرےدن بھی سیلاب زدگان بونیر کے ساتھ  اظہار یکجہتی  اور  خدمت خ...
19/08/2025

مرہ بانڈہ یوتھ ویلفیئر ارگنائزیشن
تنظیم نوجوانان کی آج تیسرےدن بھی سیلاب زدگان بونیر کے ساتھ اظہار یکجہتی
اور خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے روانگی سے قبل دعا۔
نوجوانوں نے یہ عزم کیا کہ بونیر کہ وہ گاؤں جو سیلاب کی وجہ سے رہنے کے قابل نہیں ہم انہیں واپس گلشن بنا کر دم لینگے انشاء اللہ ۔

19/08/2025

تنظیم نوجوانان کی دوسرے دن کی چند عکس جو انہوں نے بونیر میں خدمت انسانیت میں گزارا۔اور ہمارے ان نوجوانوں نے رات بھی وہیں قیام کیا۔
ہم مرہ بانڈہ کے نوجوان بونیر کے ہر باشندے کو یہ باور کرواتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

18/08/2025

تنظیم نوجوانان کی آج دوسرے دن بھی سیلاب زدگان بونیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے روانگی سے قبل دعا۔😭

17/08/2025

ضلع ملاکنڈ کی تحصیل تھانہ، یوسی پلئی میں ہمارا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو کہ عین پہاڑ کے دامن میں واقع ہے جس کا نام مرہ بانڈہ ہے۔ "بانڈہ" پشتو ایسی جگہ کو کہتے جہاں زندگی بسر کرنے کیلئے زیادہ سہولیات میسر نہ ہو، اور حقیقتاً ایسا ہی ہے ہمارا گاؤں جو کہ بمشکل 500-600 گھروں پر مشتمل ہے ۔ وہاں کے بچے سے لے کر بوڑھے کا انسانیت کی خدمت کیلئے جذبہ آسمانوں کی بلندیوں کو چھوتا ہے ۔ اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہے کہ وہاں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرہ بانڈہ یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن بنائی ہے جس کا مقصد اپنے مال، جان اور وقت کو استعمال کرکے اپنے گاؤں کے لوگوں کیلئے بہتر سے بہترین کل بنانا ہے ۔ گاؤں کی نالیوں سے لے کر سڑک تک کی صفائی، ماحولیاتی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مختلف قسم کے درخت لگانا، (سوات موٹروے بننے سے ہمارا گاؤں پورے یونین کونسل میں پیچھے رہ گیا) اس خلا کو پُر کرنے کیلئے مختلف قسم کی کھیل کی سرگرمیوں سے گاؤں کی شام کو پر رونق بنانا اور مہمان خصوصی کسی سیاسی شخص کو نہیں بلکہ جامعات کے پروفیسرز کو مدعو کرنا بھی ان کا احسن اقدام ہے تاکہ نوجوانوں میں علم کی طلب بڑھے، رمضان آۓ تو گاؤں میں کسی شخص کا بھی دسترخوان بغیر نان و نفقہ کے نہ رہے یہ نوجوان اس کا بھی بھر پور خیال رکھتے ہیں ۔ لیکن جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا یہ نوجوان کُل انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں تو بونیر جب سیلاب کی آفت سے دوچار ہوا تو یہ نوجوان صبح سویرے وہاں پہنچے اور شام تک خدمت میں مصروفِ عمل رہے اور یہ عہد کیا کے جب تک بونیر کی سڑکوں سے ایک ایک تنکا نہ ہٹا دیں تب تک میدان میں خدمت جاری رکھینگے۔
یہ پوسٹ ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تھی ۔ آپ سب دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ ہر گاؤں میں اس طرح کے نوجوان پیدا کرے۔ وسلام

Address

Malakand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mura Banda Youth Welfare Organisation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share