C i D Rapoting kpk

Call

C i D Rapoting kpk social issues kpk

02/09/2026

🚨 ملاکنڈ: بٹخیلہ میں بارش کے پانی کی خطرناک طغیانی، ٹرک ڈرائیور جاں بحق

ملاکنڈ: رات گئے بٹخیلہ بائی پاس، آکسفورڈ اسکول کے قریب میزارہ ندی میں شدید طغیانی کے باعث بارش کے پانی کا بہاؤ انتہائی خطرناک ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک ٹرک ڈرائیور پانی میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو اور غوطہ خور ٹیم نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ مسلسل تلاش کے بعد نوے کلے شولگر کے مقام سے ٹرک ڈرائیور کی جسدِ خاکی برآمد کرلی گئی۔

جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت خائستہ میر، عمر تقریباً 32 سال، سکنہ پشاور کے نام سے ہوئی۔

⚠️ عوام سے اپیل: شدید بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے دوران غیر ضروری طور پر خطرناک مقامات کا رخ نہ کریں۔

02/09/2026

Civil defence MALAKAND activities

05/07/2026
04/07/2026

Kashmir hiwey islamabad

04/02/2026

کرغستان و پولینڈ ویزہ فراڈ: بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ بے نقاب، 22 پاکستانی لٹ گئے، 5 ڈی پورٹ

کرغستان اور پولینڈ کے ورک پرمٹ اور ویزوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پر فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے، جس میں مرکزی ملزم افتخار علی اور اس کے ساتھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس گینگ نے اب تک 22 پاکستانی شہریوں سے تقریباً 50 ہزار ڈالرز وصول کیے جبکہ پانچ پاکستانی شہری جعلی ویزوں پر سفر کے بعد بیشکیک ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان جعلی ویزے اور فیک ایئر ٹکٹ جاری کر کے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیتے ہیں، بعد ازاں فلائٹ کینسل ہونے کا بہانہ بنا کر ٹکٹ کی رقم بھی ہڑپ کر لیتے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا جس کے نتیجے میں وہ غیر ملکی ایئرپورٹس پر گرفتار اور ڈی پورٹ ہوئے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ملزم افتخار علی گزشتہ 25 سال سے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔ اس کے پاکستانی بینک اکاؤنٹس مشکوک منی ٹریل کے باعث بلاک ہو چکے ہیں جبکہ استعمال ہونے والے موبائل نمبرز بھی مختلف افراد کے ناموں پر رجسٹرڈ پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس نیٹ ورک میں کرغستان امیگریشن کے بعض اہلکار، چارٹرڈ طیارے کا عملہ اور پولینڈ و بیلاروس بارڈر پولیس کے عناصر کی مبینہ ملی بھگت بھی شامل ہے۔ گینگ کے دیگر اہم ارکان میں افتخار علی کی بیوی حفصہ افتخار، تنویر عمرانی اور شبیراحمد کے نام سامنے آئے ہیں۔
متاثرین کے مطابق ملزمان نے پولینڈ کے جعلی ورک پرمٹ، کرغستان کے فیک ویزوں اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے ذریعے درجنوں افراد سے لاکھوں روپے بطور ایڈوانس وصول کیے۔ گزشتہ ماہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے پانچ پاکستانی شہری بیشکیک ایئرپورٹ پر جعلی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ کیے گئے تھے۔
متاثرین نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر امیر مقام، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث گینگ کو گرفتار کیا جائے، مکمل نیٹ ورک بے نقاب کیا جائے اور متاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقوم واپس دلائی جائیں۔
عوامی حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی پاکستانی شہری ایسے فراڈ کا شکار نہ ہو۔Report.BNN

28/06/2024

Address

Batkhela Mkd Agncy
Malakand
23020

Telephone

+923139233288

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when C i D Rapoting kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share