Khegara Foundation Maini

Khegara Foundation Maini Together we care, together we grow. Foundation dedicated to welfare, education and social support.

**مینی کا فخر: ڈاکٹر حافظ فیروز کو میڈیکل اسپیشلسٹ بننے پر مبارکباد****"کوششِ پیہم سے ہے منزل کا رستہ استوار"**نہایت مسر...
17/04/2026

**مینی کا فخر: ڈاکٹر حافظ فیروز کو میڈیکل اسپیشلسٹ بننے پر مبارکباد**
**"کوششِ پیہم سے ہے منزل کا رستہ استوار"**
نہایت مسرت اور فخر کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے گاؤں **سولئی سید علی خیل (یونین کونسل مینی)** کے ہونہار سپوت **ڈاکٹر حافظ فیروز ولد وارث خان** نے میڈیسن میں **FCPS** کا مشکل ترین امتحان کامیابی سے پاس کر کے باضابطہ طور پر **میڈیکل اسپیشلسٹ** بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یہ کامیابی محض ایک فرد کی نہیں بلکہ پورے علاقے کی ہے، جو ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے کہ محنت اور پختہ عزم سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
**ہماری دعائیں:**
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کے علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے، انہیں دکھی انسانیت کی خدمت کا سچا جذبہ عطا کرے اور ان کی اس کامیابی کو ان کے خاندان اور علاقے کے لیے باعثِ رحمت بنائے۔ آمین!

🌟 خوش آمدید!  🌟خیگڑہ فاؤنڈیشن کے ہر دلعزیز مخلص، خاموش خدمت گزار اور سابقہ ناظم جناب اسرار احمد صاحب کو کینیڈا سے وطن وا...
29/03/2026

🌟 خوش آمدید! 🌟
خیگڑہ فاؤنڈیشن کے ہر دلعزیز مخلص، خاموش خدمت گزار اور سابقہ ناظم جناب اسرار احمد صاحب کو کینیڈا سے وطن واپسی پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
انسانیت کی خدمت کے لیے آپ کا جذبہ اور فلاحی کاموں میں آپ کا خاموش لیکن اہم کردار ہم سب کے لیے قابلِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا سفر اور قیام مبارک فرمائے اور آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔
خوش رہیں، آباد رہیں! 💐

مدد کی اپیل:👰🙏👰ایک نیک مقصد کے لیے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے! ایک بیٹی کیلیے جہیز 🌸السلام علیکم! ایک مستحق اور غریب باپ کی...
09/03/2026

مدد کی اپیل:👰🙏
👰ایک نیک مقصد کے لیے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے! ایک بیٹی کیلیے جہیز 🌸
السلام علیکم! ایک مستحق اور غریب باپ کی بیٹی کی شادی کے لیے جہیز کے سامان اور مالی مدد کی اشد ضرورت ہے۔
آپ سب بھائیوں اور مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کا دیا ہوا چھوٹا سا عطیہ کسی کی زندگی سنوار سکتا ہے۔
ایزی پیسہ اکاونٹ 03173351249
03115143111

08/03/2026
08/03/2026

"خدا کے لیے، بازار میں دن بھر دھکے کھانے والے چھوٹے بچوں سے خریداری کریں 🙏
ان کی محنت اور کوٹ کو دیکھ کر ان کی مدد کریں 😊
آپ کا تعاون ان کے لیے عید کا بہت بڑا تحفہ ہوگا 🙌

02/03/2026

Plz share and help

انا للہ وانا الیہ راجعون 🖤نہایت دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مینی کی جانی پہچانی اور خدمتِ خلق میں ہمیشہ پیش پیش رہنے...
02/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون 🖤
نہایت دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مینی کی جانی پہچانی اور خدمتِ خلق میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والی شخصیت، وصال محمد صاحب اس فانی دنیا سے رخصت فرما گئے ہیں۔
ان کی خدمات اور خوش اخلاقی ہم سب کے لیے ایک مثال تھی۔ اس بابرکت مہینے کے صدقے آپ تمام دوستوں سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
#مینی #تعزیت

رمضان: دسترخوان، تصویر اور احساسِ مروت 🌙خدارا! اس رمضان اپنے پُرتکلف دسترخوانوں کی نمائش سے گریز کریں۔ یاد رکھیے، آپ کی ...
20/02/2026

رمضان: دسترخوان، تصویر اور احساسِ مروت 🌙
خدارا! اس رمضان اپنے پُرتکلف دسترخوانوں کی نمائش سے گریز کریں۔ یاد رکھیے، آپ کی ایک تصویر کسی سفید پوش کی محرومی کو چوٹ پہنچا سکتی ہے۔
* ہو سکتا ہے کوئی غریب اتنی استطاعت نہ رکھتا ہو۔
* ہو سکتا ہے کسی معصوم بچے کی خواہش سسک کر رہ جائے۔
* کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا دکھاوا کسی بندے کے دل میں اپنے رب سے گلے کا سبب بن جائے۔
عبادت کو عاجزی میں رہنے دیں، نمائش میں نہیں۔

13/02/2026

مدد کی اپیل (زکوٰۃ و خیرات)
السلام علیکم!
گل فراز خان ایک نہایت مجبور باپ۔ جو اپنی چار بیٹیوں کی پرورش کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ ان میں سے دو بیٹیاں معذور ہیں جن کی دیکھ بھال اور علاج کے اخراجات اٹھانا اسں کیلیے اکیلے ممکن نہیں رہا۔
روزگار دیہاڑی داری پر ہے، کبھی کام ملتا ہے اور کبھی نہیں۔ گھر کے اخراجات اور بچیوں کی ضرورتیں پوری کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
* بچیاں: 4 بیٹیاں (2 معذور)۔
* ذریعہ معاش: یومیہ دیہاڑی (غیر مستقل)۔
مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس مشکل گھڑی میں گل فراز کا ساتھ دیں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد اس کیلیے بیٹیوں کے مستقبل اور علاج کے لیے بڑی راحت بن سکتی ہے۔
رابطہ و تصدیق کے لیے:
[گل فراز 03149998069 ]
اللہ تعالیٰ آپ کی جان و مال میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Village Maini Tehsil Topi District Swabi
Maini

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khegara Foundation Maini posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share