22/01/2026
🖤 خبرِ غم 🖤
نہایت افسوس اور دلی رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
سانحہ گُل پلازہ میں
جوناگڑھ ہاؤس اور جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے سینئر ممبر،
نہایت مخلص، بہادر اور متحرک ساتھی
سرفراز قادری صاحب ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔
سرفراز قادری صاحب نے مشکل گھڑی میں
اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر
انسانیت کی خدمت کی اور دوسروں کو بچاتے ہوئے
جامِ شہادت نوش فرمایا۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
مرحوم کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب کو صبرِ جمیل دے۔ آمین 🤲
📌 نماز جنازہ بعد نماز ظہر
بروز جمعرات
جامع مسجد غوثیہ رنچھوڑ لائن نزدیک بی پی فیکٹری کے پاس ادا کی جائیگی ۔
تدفین مواچھ گوٹھ سندھی بالائی قبرستان میں ہوگی ۔