Liaquatabad Town, Karachi

Liaquatabad Town, Karachi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Liaquatabad Town, Karachi, Community Center, Liaquatabad.

13/03/2026
09/01/2026

لالو کھیت کراچی کا دل کراچی کو روشنیوں کا شہر کہلوانے میں ایک اہم کردار رکھتا ہے
میرا تعلق لیاقت آباد سے ہے صبح ناشتے میں محمدی سویٹ کی مشہور حلوہ پوری جو ملتی ہے سندھی ہوٹل پر شام کی چاۓ کے ساتھ ایاز بھائی کی مزیدار کچوری جو آج بھی چونا ڈپو پر اپنے میعار کے ساتھ دستیاب ہے دن کے کھانے میں سردار کی دال فرائی جو آج بھی ملتی ہے لیاقت آباد تھانے کے پیچھے اس سے آگے جمن کی نہاری اور پھر واپس ڈاکخانے پر آجائیں تو ملتی ہے لالو کھیت کی شان اور شوقینوں کی جان کالے خاں کی مشہور فش کٹاکٹ جس کا ذائقہ آج بھی ویسا ہی ہے جیسا 30 سال پہلے تھا اس کے برابر میں بھائی صلاح الدین فش فرائی والے ہوتے تھے جسے کھانے لوگ بہت دور دور سے آیا کرتے تھے ان کے انتقال کے بعد اب دکان اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں موجود ہے اس کے بلکل سامنے موجود ہے دہلی کباب ہاؤس شہر میں دھاگہ کباب متعارف کروانے والے آج بھی اپنے منفرد ذائقے کے ساتھ اسی مقام پر موجود ہیں انہی کے سامنے مبارک بھائی دہی بڑے والے جن کے دہی بڑے اور دودھ کی بوتل کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ان کی دکان سے تھوڑا سا آگے جاکر سیدھے ہاتھ پر موجود ہیں لیاقت آباد کے مشہور گول گپے جو آج بھی لوگوں کا کرش ہے
یہاں سے واپسی پر اگر آپ گولیمار کی طرف جارہے ہیں تو سی ایریا آئے گا جہاں پر موجود ہے شکیل پان شاپ جہاں کا پان کھانا ایک اعزاز کی بات ہے اور سب سے آخر میں سب سے ضروری چیز جو لیاقت آباد والے کی جان ہے وہ ہے سراج کی گلاس والی چاۓ جو ملتی ہے ملائی کے ساتھ جسے پیتے ہی دماغ کو سکون ملتا ہے اور جسم میں توانائی آجاتی ہے جو ملتی ہے لیاقت آباد چار نمبر مشہور زمانہ ارم بیکری کے پیچھے والی گلی میں اسی طرح چوبیس گھنٹے جاگمگاتا ہے لیاقت آباد

22/10/2025

اگر آپ 5 سال سے ایک ہی فون نمبر استمعال کر رہے تو آپ میں یہ 6 خوبیاں ہیں۔
(1)۔ آپ کے خلاف کوئی Police کیس نہیں ہے.
(2)۔ آپ پر کوئی قرض نہیں ہے.!
(3)۔ آپ اپنے ساتھی کے ساتھ بہت ایماندار ہیں۔
(4)۔ آپ ایک ذمہ دار انسان ہیں !
(5)۔ آپ کا لین دین درست ہے!
(6)۔ آپ شیخی باز نہیں ہیں!
ویسے آپ کا فون نمبر کتنا پرانا ہے اور کتنے سالوں سے استعمال کر رہے ہیں

17/10/2025

Received from a Member..
20/07/2025

Received from a Member..

07/03/2025

11/04/2024

‏گذشتہ روز شہری کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو کی ہلاکت کا معاملہ

‏اطلاع ملی تھی کے ڈاکوؤں نے پولیس اسٹیشن سائٹ سپر ہائے وے کے علائقے میں شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ شہری نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا تھا۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس میں شہری زخمی ہو گیا تھا۔ مزید ڈاکو کی ہلاکت بھی واقع ہوئی جو ابتدائی طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بتائی گئی۔

‏علاقہ پولیس نے اس سنگین معاملے کے حوالے سے مقدمہ نمبر 458/24 بجرم 394/392/34 بروقت درج کیا اور مزید حسب ضابطہ کاروائی اور تفتیش کا عمل شروع ہوا۔

‏دریں اثنا، مختلف ذرائع سے ایک وڈیو کلپ موصول ہوئی جس میں ایک شخص کو زخمی ڈاکو پہ فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ علائقہ پولیس حرکت میں آئی اور پتہ چلا کہ فائرنگ کرنے والا شخص مضروب شہری کا رشتہ دار ہے اور اس کی شناخت جاوید ولد حضرت بلال ہوئی۔

‏شناخت کے بعد، علائقہ پولیس نے جاوید ولد حضرت بلال کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید اس کی استعمال کی ہوئی پستول بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ہے۔

‏اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی صاحب انویسٹیگیشن ونگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کررہے ہیں۔

‏اس حوالے سے یہ واضح کرنا اہم ہے کہ قانوناً ایسے واقعات میں ایمرجنسی 15 اور علائقہ پولیس کو اطلاع دیں۔ زخمی خواہ ڈاکو ہی کیوں نہ ہو، اسے پولیس کے حوالے کرنا قانون کا تقاضا ہے اور وہ واقعات جن میں کچھ اشخاص قانون سے بالا قدم اٹھائیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا سبب بنیں گے۔

Ye Harami pana hai b.c aap usko urado to apko utha kr le jaenge Harami Kanjar

16/06/2023

Whatsapp Down including Facebook & Instagram, Media’s aren’t uploading.

ایسا تھا لالو کھیت ۔ ایسی ہی رہیں ہیں لالو کھیت والوں کی روایات !میں 1987 ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺑﺪﺣﻮﺍﺱ ﺗﮭﺎ ﺟﺘ...
19/03/2023

ایسا تھا لالو کھیت ۔ ایسی ہی رہیں ہیں لالو کھیت والوں کی روایات !

میں 1987 ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺑﺪﺣﻮﺍﺱ ﺗﮭﺎ ﺟﺘﻨﺎ ﮨﺮ ﺑﺎﭖ ﮐﻮ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ۔ ﺑﺎﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﺳﻮ ﻣﮩﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ میرے دوستوں میں سے تھے. انہونے ﻧﮯ ﻣﺸﻮﺭہ ﺩﯾﺎ کہ "ﺟﺎﻧﯽ رئیس ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﭘوچھیں, کرنا کسطرح ہے"۔ رئیس ﺍﻣﺮﻭﮨﻮﯼ ﻓﮑﺮ ﺳﺨﻦ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻮ ﺗﮭﮯ۔ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﮯ ﺑﻮﻟﮯ :" ﭘﮕﮍﯼ ﻭﺍﻻ ﺳﺐ ﮐﺮﺩﮮ ﮔﺎ۔ ﻻﻟﻮ ﮐﮭﯿﺖ ﺳﭙﺮ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ " ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺑﺤﺮ ﺧﯿﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﻏﻮﻃﮧ ﺯﻥ ہوگئے.

کراچی شہر کے مشہور علاقے لیاقت آباد المعروف لالو کھیت کی سوپر مارکیٹ پہنچا تاکہ "ﭘﮕﮍﯼ ﻭﺍﻻ" ڈھونڈا جاسکے.
ﺑﮍﯼ حیرانگی ﮨﻮﺋﯽ ﺟﺐ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﺭﺍﮦ ﭼﻠﺘﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎﺩﯾﺎ۔ ﺑﺎﻥ ﮐﯽ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﮯ ﺁﺗﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﻧﺌﮯ ﺑﺎﻭﺭﭼﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﮈﺍﻧﭧ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﺍﻭﭘﺮ ﻟﭩﮭﮯ ﮐﯽ ﻭﺍﺳﮑﭧ ﻧﯿﭽﮯ ﭼﺎﺭﺧﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻟﻨﮕﯽ۔ ﺳﺘﺮ 70 ﮐﮯ ﭘﯿﭩﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮯ. ﺑﮭﺎﺭﯼ ﺑﺪﻥ, ﺳﺮ ﺳﯿﺪ ﺧﺎﻥ ﻭﺍﻟﯽ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺍﻭﺭ ﮔﻮﻧﺠﺘﯽ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﺁﻭﺍﺯ۔ ﻭﮨﯿﮟ چارپائی ﭘﺮ ﭨﮏ ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﻣﺪﻋﺎ ﮐﯽ۔ ﺭﯾﺌﺲ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﭘﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍﮰ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺯﮦ ﻗﻄﻌﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ ﺑﻮﻟﮯ : " ﺁﺝ ﮔﺮﻡ مصالحہ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﮯ, اسکو کہہ ﺩﯾﻨﺎ. یہ بتاؤ کہ ﺑﺎﺭﺍﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮﮐﯿﺎ ﮐﮭﻼﻭ ﮔﮯ؟" ﻣﯿﭩﮭﮯ ﮐﺎ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻧﻔﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﮨﻼﻧﮯ ﻟﮕﮯ: "ﮔﺎﺟﺮ ﮐﺎ ﺣﻠﻮﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﺎ "۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺳﺐ ﺑﻨﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺧﻔﮕﯽ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﮯ "ﻣﯿﺎﮞ! ﺳﺐ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔۔۔۔۔۔ﻧﺌﯽ ﮔﺎﺟﺮ مارکیٹ میں ﮨﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻭﺍﻟﯽ۔۔ ﮐﮭﻮﮰ ﮐﯽ ﻣﺎﺭ ﺩﻭ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺫﺍﺋﻘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ۔ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺗﻮ ﺟﻮ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮔﮯ۔ مگر ﭘﮕﮍﯼ ﻭﺍلے ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﺧﺎﮎ ﻣﯿﮟ ﻣﻞ ﺟﺎﮰ ﯾﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ"۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ۔ ﺩﯾﮕﺮ ﺍﻣﻮﺭ ﻃﮯ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﭼﻠﺘﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺑﯿﭩﮭﺎ " ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺌﺲ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﭘﺮ ﺁ ﮔﯿﺎ۔ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯿﺴﺎ ﭘﮑﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ" ۔ ﻧﺎﮔﻮﺍﺭﯼ ﮐﮯ ﺁﺛﺎﺭﺳﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑﺮﯼ ﻟﮕﯽ۔۔۔ﺍﻭﺭ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﻟﮕﺘﯽ۔۔ﮐﻮﺋﯽ ﻣﮩﺪﯼ ﺣﺴﻦ ﺧﺎﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﺎ ﮐﮧ ﻣﻌﺎﻭﺿﮧ ﺗﻮ ﻣﻞ ﺟﺎﮰ ﮔﺎ ﻣﮕﺮ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﭖ ﮔﺎﺗﮯ ﮐﯿﺴﺎ ﮨﯿﮟ۔۔ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ۔ مگر ﭘﮕﮍﯼ ﻭﺍﻻ ﻧﮯ ﺭﯾﺌﺲ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺎ ﻟﺤﺎﻅ ﮐﯿﺎ۔

ﺗﻘﺮﯾﺐ ﺳﮯ دو تین ﺩﻥ ﻗﺒﻞ ﺭﺍﺕ ﺑﺎﺭﮦ ﺑﺠﮯ ﮐﺎﻝ ﺑﯿﻞ ﭘﺮﻧﮑﻞ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﭘﮕﮍﯼ ﻭﺍﻻ ﺧﻮﺍﻥ ﭘﻮﺵ ﺳﮯ ﮈﮬﮑﺎ ﺗﮭﺎﻝ ﻟﯿﺌﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ تھے. ﮐﺴﯽ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﻟﻮﭨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺑﻮﻟﮯ " ﻟﻮ ﻣﯿﺎﮞ ﺩﯾﮑﮭﻮ! ﮨﻢ ﮐﯿﺴﺎ ﭘﮑﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ "۔ تھال دیا ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺯﻭﮐﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ کر ﯾﮧ ﺟﺎ ﻭﮦ ﺟﺎ۔۔ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﺎ سچ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻓﻨﮑﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺳﻨﺪ ﺗﮭﺎ.

ﺑﺎﺭﺍﺕ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻗﺒﻞ مجھے ﻃﻠﺐ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻟﮯ "ﻣﯿﺎﮞ ﺑﻨﮍﮮ ﮐﯽ ﺩﯾﮓ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﮔﺎ "۔ ﻣﯿﮟ ﺳﭩﭙﭩﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ " ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ" ۔ ﻭﮦ ﮨﻨﺴﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻟﮯ :" ﻣﯿﺎﮞ ﺩﻟﮩﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺟﺎﮰ ﮔﺎ۔ ﺧﯿﺮ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ ﮨﻢ " ۔ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮔﻮﭨﮯ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﻭﺍﻟﮯ ﺧﻮﺍﻥ ﭘﻮﺷﻮﮞ ﺳﮯ ﮈﮬﮑﯽ ﺩﻭ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺩﯾﮕﯿﮟ ﺍﻟﮓ ﻻﮰ۔ ﺧﻮﺩ ﺳﻨﮩﺮﮮ ﻃﺮﮮ ﻭﺍﻟﯽ ﭘﮕﮍﯼ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﺮﻭﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﻋﺼﺎ ﺗﮭﺎﻣﮯ ﮐﺮﺳﯽ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﮈﺍﻧﭧ ﮈﭘﭧ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﻣﮕﺮ ساتھ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺨﺸﺎ۔ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻓﺎﺭﻍ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮈﺍﻧﭧ ﻟﮕﺎﺗﮯ
" ﻣﯿﺎﮞ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮨﻮ؟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﮩﻦ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺍﺕ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﺰﺑﺎﻥ ﮨﻮ ﺗﻢ۔ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻮ ﻣﮩﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ۔ﮐﺴﯽ ﻣﯿﺰ ﭘﺮ ﮐﭽﮫ ﮐﻢ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ "

ﺭﺧﺼﺘﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮﻭﮦ ﻏﺎﺋﺐ۔ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺍ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ۔
"ﮐﯿﺴﮯ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ؟" ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﺳﺒﺎﺏ ﺳﻤﯿﺖ ﺟﺎ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﮔﻠﮯﺩﻥ ﻭﻟﯿﻤﮧ ﺗﮭﺎ۔ ﭘﮭﺮ چوتھے دن دیگر مصروفیات. ﭘﺎﻧﭽﻮﯾﮟ ﺩﻥ ﻓﺮﺻﺖ ﻣﻠﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ یوہ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﮈﺍﻟﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﻣﻠﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﮐﺎﻡ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ۔ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﯽ ﮐﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﭼﻠﮯ ﺁﮰ. ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍﮰ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻟﮯ "ﻣﯿﺎﮞ! ﻟﮍﮐﯽ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﮨﻢ ﻧﮯ۔ الله ﺟﺎﻧﮯ ﺍﻥ ﭘﺮ ﮐﯿﺴﺎ ﻭﻗﺖ ﮨﻮ، ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﺁﺳﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ۔ ﻧﺼﯿﺐ ﮐﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺧﻮﺩﮨﯽ ﺩﮮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺟﯿﺴﮯ ﺗﻢ ﺧﻮﺩ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﻮ ﻭﺭﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﺮﺗﮯ ﺩﻡ ﺗﮏ ﻧﮧ ﺁﺗﺎ"۔ ﻣﯿﮟ ﺩﻡ ﺑﺨﻮﺩ ﭘﮕﮍﯼ والے ﺑﺎﻭﺭﭼﯽ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻃﺮﮦ ﺩﺳﺘﺎﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﺎﻗﺎﺑﻞ ﯾﻘﯿﻦ ﻭﺿﻌﺪﺍﺭﯼ, ﻓﺮﺍﺧﺪﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﻮﮐﻞ الله ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ اسکو ﻣﺎﻭﻧﭧ ﺍﯾﻮﺭﺳﭧ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﻭﻧﭽﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﯾﮧ ﺑﯿﺲ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯﮐﯽ ﺭﻗﻢ ﺗﮭﯽ۔ ﺁﺝ ﺳﮯ تیس ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮯ ﺑﯿﺲ ﮨﺰﺍﺭ ﺁﺝ ﮐﮯ ﮐﻢ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺑﮭﯽ ڈھائی ﻻﮐﮫ روپے ﺗﻮ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﻭ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﻧﺼﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮕﮯ ﺗﻮ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ.

ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﺮﻧﮯ ﺗﮏ ﺍﯾﺴﺎ ہی ﺭﮨﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻓﻮﻥ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﻨﺒﮭﺎﻝ ﻟﯿﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﯿﺰﺑﺎﻥ ﮨﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﮨﯿﮟ. الله رب العزت انہیں قبر میں کشادگی اور عالم برزخ میں انکی روح کو بہترین درجات عطا فرماۓ. آمین
احمد اقبال کی وال سے کاپی کی

Who remembers him....🐟🐟
21/12/2022

Who remembers him....🐟🐟

15/12/2022

Khatam Tata Bye Bye

Address

Liaquatabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Liaquatabad Town, Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share