06/03/2026
*موسم اپڈیٹ: عید سے پہلے ملک بھر میں 2 سلسلوں کی آمد متوقع، پہلا بارش کا سلسلہ 10 مارچ جبکہ دوسرا 16 مارچ کو متوقع* عید پر موسم زیادہ گرم نہیں رہے گا، کنفرم اپ ڈیٹ ان شاءاللہ 9 مارچ کو دیں گے۔ اگلے 4 دن میں آخری پانی لگا لیں! اکثر علاقوں میں ہوائیں نارمل رہیں گی تاہم اس کے بعد وقفے وقفے سے تیز ہوائیں و آندھی متوقع ہفتہ سے کے پی کے کے مغربی حصوں سے ڈیولپمنٹ سٹارٹ ہوگی اس دوران پنجاب کے مختلف شمالی مغربی حصوں میں کہیں گہرے تو کہیں ہلکے پھلکے خشک بادل رہیں گے۔ 12 سے 17 مارچ کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی امید، ان شاءاللہ پیرامیٹر روز تبدیل ہوتے رہتے ہیں، دعا کریں انشاءاللہ اللہ تعالیٰ رحمت کی بارش عطا فرمائے گا۔ آمین 🌧️💧🌪️