02/03/2025
رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے رحمت، بخشش اور مغفرت کا پیغام لاتا ہے۔ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ اپنی خاص عنایتوں سے بندوں کو نوازتے ہیں، اور یہ موقع غریبوں اور مساکین کی مدد کرنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔
حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شعبان کے آخر میں فرمایا:
"تم پر ایک ایسا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے جو بہت بڑا اور بابرکت ہے، اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں میں قیام (تراویح) کو نفل قرار دیا ہے۔"
اس مبارک مہینے میں، مسلمان اپنی عبادات میں اضافہ کرتے ہیں اور غریبوں کی مدد کے لیے دل کھول کر صدقات دیتے ہیں۔ اس سے معاشرتی ہم آہنگی بڑھتی ہے اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت مہینے کی قدر کرنے اور اس میں زیادہ سے زیادہ عبادت اور صدقہ خیرات کرنے کی توفیق دے، تاکہ ہم اس کی رضا اور مغفرت حاصل کر سکیں۔ رمضان ممیں اپنی
طرفا سے قائد عوام سوشل ویلفیئر اسوسیئیشن لاڑکانہ
رمضان راشن اور زکوة عطیات
03362252028 03083759617 03322204473