02/04/2026
ہمیں عنواں بنا لینا ہمارا نام لکھ لینا ۔۔۔❤️
الحمدللہ ہمارے پلیٹ فارم دستک سے ابھرنے والی دی برائٹ ویژن اسکول کی طالبہ شیبہ اعجاز نےاس رمضان پاکستان کے مشہور میڈیا چینل Aur tv پر جاری رمضان ٹرانسمیشن رحمت رمضان کےکوئز مقابلے میں شرکت کی۔ پہلے راؤنڈ میں ایک اچھے مقابلے کے بعد وہ فاتح قرار پائی اور ساتھ ہی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ایک اچھے مقابلے کے بعد رنر آپ رہی۔۔۔۔۔۔ شیبہ اعجاز کی مین اسٹریم میڈیا چینل اور کوارٹر فائنل تک رسائی وبہترین تیاری اور خود اعتمادی کے ساتھ کھیلنااس بات کی علامت ہے اگر ان بچوں کو ایک پلیٹ فارم دیا جائے اور ان کی بہترین رہنمائی کی جائےتو لانڈھی کے ستارے بھی کراچی اور پاکستان کے بڑے پلیٹ فارمز پر چمکتے ہوئے نظرآئیں گے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ لانڈھی کے بچے بھی علمی ودیگر غیر نصابی مقابلوں میں کسی سے کم نہیں۔
دستک کی ٹیم کی یہ کوشش جاری رہے گی ۔۔۔۔کیونکہ ہر بچے کی خواب کو ایک "دستک" چاہیے ۔۔۔۔۔