Young Frow

Young Frow Young Friends Organization for welfare

17/08/2026

لکی سٹی میں گزشتہ ایک ہفتے سے متعدد بینکس کے ATMs خراب ہیں، جبکہ عوام کو یہ کہہ کر ٹالا جا رہا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے انجینئر لکی مروت نہیں آ سکتے۔

آج YoungFrow کی ٹیم جوڈیشل کمپلیکس پہنچی، جہاں ایک شہری نے ہمیں ایسی دستاویزات فراہم کیں جو تقریباً دو سال پرانی ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق، اس مسئلے پر دو سال قبل بھی شکایت سامنے آ چکی تھی اور عدالت کی جانب سے واضح حکم دیا گیا تھا کہ بینکس کے ATMs عوام کے لیے 24/7 دستیاب ہونے چاہئیں۔

سوال یہ ہے کہ اگر عدالت دو سال پہلے عوام کی اس

16/08/2026

ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود لکی سٹی کے تمام بینکوں کے اے ٹی ایم بند پڑے ہیں، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ عوام اپنے ہی پیسوں کے حصول کے لیے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہیں، مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔

ضلعی انتظامیہ سے پُرزور گزارش ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر اے ٹی ایم سروسز کی بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

15/08/2026

فٹبال ٹورنامنٹ میں جو چندہ ہوّا تھا اس کا مکمل تفصیل کے ساتھ حساب

15/08/2026

ینگ فرو کا پہلا کیس ایک 10 سالہ بچے کا تھا، جو تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہے اور جسے کینسر کے شدید خطرے کا سامنا ہے۔ اس کے علاج کے لیے تقریباً 3 لاکھ روپے درکار تھے۔

14 اگست کو گرینڈ فٹبال فائنل کے موقع پر ہماری ٹیم میدان میں اتری اور ہر شخص سے اس بچے کے علاج کے لیے چندہ جمع کیا۔ لوگوں نے جس محبت، خلوص اور انسانیت کے جذبے کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا، وہ ہمارے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ 🇵🇰❤️

آپ کا دیا ہوا ہر روپیہ کسی کی زندگی کی امید بن سکتا ہے۔
یہی ہے ینگ فرو — نوجوانوں کے ساتھ، انسانیت کے لیے۔ 🤝

15/08/2026

جن جن طلبہ نے AI کورس کے لیے اپلائی کیا تھا، وہ آج صبح 8:30 بجے لازمی تشریف لائیں۔
⏰ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔
📞 رابطہ نمبر: 03705660210

14/08/2026

ان شاء اللہ آج مجاہد گراؤنڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کینسر کے مرض میں مبتلا ایک معصوم بچے کے علاج کے لیے چندہ جمع کیا جائے گا۔

تمام تماشائیوں اور اہلِ خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون بھی ایک معصوم بچے کی زندگی بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

آئیں، مل کر انسانیت کا فرض ادا کریں۔ ❤️

12/08/2026

❤️ ایک معصوم زندگی، آپ کی مدد کی منتظر

ان شاء اللہ 14 اگست کو مجاہد گراؤنڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں آنے والے تمام تماشائیوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا ایک معصوم بچے کے علاج کے لیے عطیات جمع کیے جائیں گے۔

آپ کا دیا ہوا چھوٹا سا عطیہ بھی اس بچے کے علاج میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ 🤲

آئیں! فائنل دیکھنے کے ساتھ ایک معصوم زندگی بچانے میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔

12/08/2026

براہِ کرم اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں اور آگے بھی شیئر کریں۔ 🙏
ایک معصوم بچے کی زندگی بچانے کے لیے آپ کی معمولی سی مدد بھی بہت قیمتی ہے۔

ایزی پیسہ: سعید رحمان
والد کا نمبر: 03709217939

Address

Main City Lakki Marwat
Lakki

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Frow posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share