Shah welfare Organization

Shah welfare Organization علی شاہ سلیمان خیل

19/03/2026
17/03/2026

لکی مروت کی سرزمین پر شاہ ویلفیئر آرگنائزیشن نے انسانیت کی ایک خوبصورت مثال قائم کر دی، جہاں خاموشی سے، بغیر کسی نمود و نمائش کے، مستحق لوگوں کی مدد کی گئی۔

شاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے شہر کے درجنوں بیواؤں اور غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس راشن میں آٹا، چینی، دالیں، گھی اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں، جو کسی بھی گھر کے چولہے کو جلائے رکھنے کے لیے کافی ہیں۔

لیکن اس کام کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس میں نہ کوئی تشہیر تھی، نہ ہی مستحقین کو کیمرے کے سامنے لایا گیا اور نہ ہی نام کی تختیاں لگائیں گئیں۔

چیئرمین شاکر اللہ نے خود گھر گھر جا کر مستحقین کے دروازوں پر راشن رکھا اور خاموشی سے واپس لوٹ آئے۔

نہ کسی کو بتایا گیا کہ مدد کون کر رہا ہے، نہ کسی سے شکریہ طلب کیا گیا…
بس ایک ہی بات کہی گئی… “ہمارے لیے دعا کر دینا…”

سوچیں… جب کسی غریب کے دروازے پر اچانک راشن پہنچے…
جب خالی برتنوں والے گھر میں اچانک امید کی کرن آئے…
تو وہ لمحہ کیسا ہوگا؟

ان کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی…
آنکھوں میں آنسو تھے…
اور ہاتھ بے ساختہ دعا کے لیے اٹھ رہے تھے…

یہی اصل خدمت ہے… یہی اصل انسانیت ہے…
اللہ تعالیٰ مرحوم علی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اور اس نیک کام میں حصہ لینے والے ہر فرد کو اجرِ عظیم سے نوازے… آمین۔

شاکر اللہ چیرمین شاہ ویلفیئر آرگنائزیشن لکی مروت
ایزی پیسہ نمبر 03005653510

14/03/2026

, الحمدللہ ثم الحمدللہ خدمت خلق کا کام جاری ہے

13/03/2026

الحمدللہ ثم الحمدللہ

اے خدا بس اتنا ہی کامیاب کریں کہ جب میرے سامنے کوئ مظلوم ہوں اور میں اس کا مدد کر سکو🙏🏻
12/03/2026

اے خدا بس اتنا ہی کامیاب کریں کہ جب میرے سامنے کوئ مظلوم ہوں اور میں اس کا مدد کر سکو🙏🏻

10/03/2026

الحمدللہ!
شاہ ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے ہر ماہ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔
آپ کے تعاون اور دعاؤں سے یہ خدمت ممکن ہو رہی ہے۔ 🤲✨
آئیں مل کر انسانیت کی خدمت کریں

16/11/2025

زندگی تب خوبصورت لگتی ہے، جبکہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ ہو اور وجہ آپ ہوں الحمدللہ ثمہ الحمدللہ۔ ❤️❤️❤️

08/10/2025

شاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سلمان خیل میں پانچ سو مستحقین میں راشن کی تقسیم
بیواؤں اور یتیموں کے چہروں پر خوشی، دلوں میں دُعائیں

شاہ ویلفیئر آرگنائزیشن نے آج انسانیت نوازی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے لکی مروت کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے سلمان خیل میں ایک عظیم فلاحی پروگرام کے تحت پانچ سو بیواؤں، یتیموں اور دیگر مستحق افراد میں راشن پیکج تقسیم کیا۔
اس راشن میں آٹا، چینی، گھی، چائے کی پتی، دالیں اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش شامل تھیں، جو کہ مستحق خاندانوں کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ثابت ہوئیں۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی ایس ایچ او تھانہ تجوڑی، محمد عمران خان تھے، جنہوں نے نہ صرف خود راشن کی تقسیم میں حصہ لیا بلکہ شاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمات کو دل سے سراہتے ہوئے کہا ایسی تنظیمیں ہمارے معاشرے کا فخر ہیں، جو بغیر کسی ذاتی مفاد کے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔شاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی شاکر اللہ خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو ریلیف دیا جائے، یتیموں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہی اصل عبادت ہے۔"
اس پروگرام کے اختتام پر راشن وصول کرنے والے مستحق افراد کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو اور چہروں پر شکرگزاری کی جھلک نمایاں تھی۔ ایک بیوہ خاتون نے بتایا اللہ ان لوگوں کو جزائے خیر دے جنہوں نے ہمیں عید سے پہلے راشن دے کر ہمارے بچوں کے چہرے خوشیوں سے بھر دیے۔
شاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا یہ اقدام صرف ایک راشن تقسیم پروگرام نہیں تھا، بلکہ انسانیت کی جیتی جاگتی تصویر، اور معاشرے میں محبت، احساس اور تعاون کی شمع روشن کرنے کی ایک کوشش تھی۔

Address

دڑکہ عزیز خان تجوڑی لکی مروت
Lakki
28380

Telephone

+923005653510

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Shah welfare Organization:

Share